
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ:
شعبان کے مہینے میں تیسرا کلمہ اس طرح پڑھ لیں۔ دنیا کے سارے غم ، فکریں ، جادو ، بندش ، اولاد ، گھر ، رزق ، نوکری ہر مشکل کا وظیفہ۔ دنیا کے سارے غم ، فکریں ، جادو ، بندشیں ختم ہو جائیں گی اور بے تحاشا دولت ملے گی ، بے تحاشا رزق ملے گا۔ بہت ہی مجرب اور بہت ہی اعلیٰ عمل ہے۔ ابھی شعبان کا مہینہ شروع ہوا ہے۔ شعبان کے مہینے کو بہت ساری فضیلتیں حاصل ہیں تو اس لیے اس مہینے کے اندر زیادہ سے زیادہ " تیسرے کلمے ” کا ورد کریں کیونکہ جو سب سے زیادہ فائدہ دیتا ہے وہ تیسرا کلمہ ہے۔ لہذا ہمیں چاہیے کہ اس کو زیادہ سے زیادہ پڑھیں اور شعبان کے مہینے میں اس کو کیسے پڑھنا ہے ، کس وقت پڑھنا ہے ، کس طرح پڑھنا ہے اس آرٹیکل کے اندر مکمل تفصیل شیئر کر رہا ہوں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ دنیا کے سارے غم ، فکریں ، جادو ، جنات ، بندشیں ختم ہوں تو یہ والا عمل ضرور کریں۔ ہمیشہ کے لیے نیک ، صالح اولادِ نرینہ حاصل ہو۔ بہت سارے لوگوں کے مجھے میسیجز آتے ہیں کہ مفتی صاحب کرائے کے گھر میں رہ رہ کر کرائے دے دے کر کچھ بچتا ہی نہیں ہے تو کوئی ایسا عمل بتائیں کہ ہمارا ذاتی گھر بن جائے۔ جو بھی یہ سب کچھ چاہتا ہے وہ شعبان کے مہینے کے اندر اندر یہ عمل کرے۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
بے حساب رزق ملے ، اچھی سے اچھی نوکری ہو جیسے کہ نوکری کے حوالے سے بہت سارے لوگ رابطہ کرتے ہیں کہ مفتی صاحب پاؤں کی جوتیاں گھِس چکی ہیں لیکن نوکری نہیں ملتی۔ اسی طرح کاروبار دن دُگنی رات چُگنی ترقی کرے یعنی کوئی بھی آپ کاروبار کر رہے ہیں ہر مشکل سے نجات ملے تو کیا کرنا ہے کہ شعبان کے مہینے تیسرا کلمہ اس طرح کریں اور مُعجزہ دیکھیں۔ جتنی چیزیں بتلائیں ہیں یہ ان تمام چیزوں کو کور کرتا ہے جو بھی آپ کا مقصد ہے ، مُراد ہے۔ اس مقصد کو لے کے آپ تیسرا کلمہ پڑھیں۔ مختلف مقاصد بھی رکھ سکتے ہیں ایک مقصد بھی رکھ سکتے ہیں۔ پڑھنا کیسے ہے یہ آپ کے سامنے شیئر کروں گا۔ اب ہر نماز کے بعد آپ نے تیسرے کلمے کو پڑھنا ہے۔ فرض نماز کے بعد سنتوں سے اور دُعا سے پہلے پڑھنا ہے۔
یہ پڑھ کے پھر اس کے بعد آپ دعا کریں سُنتیں اس کے بعد پڑھیں۔ فجر کے بعد 111 مرتبہ ” تیسرا کلمہ " پڑھنا ہے۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے۔ ظہر کے بعد 99 مرتبہ ، عصر کے بعد 89 مرتبہ ، مغرب کے بعد 79 مرتبہ اور عشاء کے 69 مرتبہ آپ نے یہ " تیسرا کلمہ ” پڑھنا ہے تو ان شاء اللہ جب یہ آپ پڑھ لیں گے اور اس مہینے کے اندر اس کی کثرت کریں گے تو آپ کو بہت فائدہ حاصل ہوگا۔ آگے شبِ براءت بھی آ رہی ہے اس دن اس رات اس عمل کو لازمی کیجئے ان شاء اللہ جتنے بھی آپ کے مسائل ہیں حل ہو جائیں گے۔ ہر شخص کے مختلف مسائل بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ مجھے بہت سارے لوگ میسیج کرتے ہیں کہ مفتی صاحب ہمارا کوئی ایک مسئلہ نہیں ہے ہمارے ساتھ بہت زیادہ مسائل ہیں۔
بعض لوگوں کا کسی ایک مسئلے کے اندر رُجحان زیادہ ہوتا ہے تو آپ کے بہت سارے مسئلے ہیں یا ایک مسئلہ ہے تو آپ اس عمل کو شروع کر دیں۔ ان شاء اللہ دیکھئے گا کہ اس مہینے کے اندر ہی اندر آپ کے جو بھی مقاصد ہوں گے ان کا حصول ہوگا۔ جو بھی مسائل ہوں گے ان سے ان شاء اللہ چھٹکارہ مل جائے گا۔ رزق کے حوالے سے ، مال کے حوالے سے بھی یہ بہت ہی اعلیٰ عمل ہے تو اس عمل کو ضرور کیجئے گا ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔
IMPORTANT LINKS
اگر آپ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT




