رمضان کے وظائفوظائف

Ramzan ke chand ka khas wazifa for dolat and rizq-Mufti Bilal Qadri

رمضان کے چاند کا خاص عمل۔ دولت ہی دولت ، رزق ہی رزق۔ ہر حاجت و مراد پوری ہوگی۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ:

رمضان المبارک کے چاند کا خاص عمل۔ دولت ہی دولت ہوگی۔ رزق ہی رزق ہوگا۔ آپ کی ہر حاجت و مراد پوری ہو جائے گی۔ رمضان المبارک کا چاند طلوع ہونے لگا ہے۔ میری طرف سے اور میری پوری ٹیم کی طرف سے آپ سب کو رمضان کا مہینہ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی اس ماہِ مبارک کو ہمارے لیے خیر و عافیت والا بنائے۔ اللہ تعالیٰ اس ماہِ مبارک کے اندر ہماری تمام حاجتوں کو ، مرادوں کو پورا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ اس ماہِ مبارک کے صدقے جتنے لوگ بیمار ہیں گھروں کے اندر ہیں ہسپتال میں ہیں سب کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ جتنے لوگ دنیا سے رخصت ہو گئے اللہ تعالیٰ سب کی بخشش فرمائے۔ جو لوگ پریشان حال ہیں اللہ تعالیٰ سب کی پریشانی کو دور فرمائے۔ اللہ تعالیٰ سب کو رزقِ حلال نصیب فرمائے۔ اللہ تعالیٰ سب کو بے حساب رزق ، بے تحاشہ دولت عطا فرمائے۔ تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے پاس خوب دولت ہو ، مال ہو ، رزق ہو تو چند منٹ اس وظیفے کو کر لیں۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف جیسے ہی آپ کو معلوم ہو جائے کہ رمضان مبارک کا چاند طلوع ہو گیا ہے۔ تو آپ نے اس طرف دیکھنا ہے جس طرف چاند ہے اور یہ چاند کی دعا پڑھنی ہے۔

چاند کی دعا

ایک مرتبہ یہ چاند کی دُعا پڑھنی ہے۔ اس کے بعد آپ نے ایک مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں۔ پھر اس کے بعد 41 مرتبہ آپ نے یہ والی آیت پڑھنی ہے جو آپ کی سکرین کے اوپر آ رہی ہے۔

ربنا انزل علینا مائدۃ من السماء تکون لنا عیدا لاولنا واخرنا وایۃ منک وارزقنا وانت خیر الرزقین

یہ پڑھنے کے بعد دونوں ہاتھوں کو اُٹھائیں دعا کریں ہاتھوں پہ دم کریں چہرے پہ ، سر کے اوپر پھیر لیں۔ رب کی ذات آپ کو بھی نہیں آپ کی نسلوں کو بھی ان شاء اللہ کروڑپتی کر دے گا ضرور عمل کیجئے گا فائدہ ہوگا۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آپ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad