شعبان کے وظائفوظائف

11th Shaban saturday wazifa for money-Mufti Bilal Qadri

11 شعبان المعظم ہفتہ کا دن۔ ہر دُعا قبول ہو گی ، ہر حاجت پوری ہو گی۔ رزق و روزی میں اضافہ ہو گا۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمۃ اللہ:

گیارہ شعبان المعظم کا دن۔ ہر دُعا قبول ہو گی ، ہر حاجت پوری ہو گی۔ رزق و روزی میں اضافہ ہوگا۔ ہمارا جو آپ سے وعدہ تھا اُس کی تکمیل ہے کہ شعبان کے مہینے کے جتنے بھی دن ہیں ہر دن کے آپ کے ساتھ وظائف شیئر کروں گا۔ ایک تو اس کا یہ فائدہ ہے کہ ہر روز کا آپ کو ایک وظیفہ ملے گا جسکا آپ کو فائدہ ہوگا کیونکہ یہ ایک دن کا عمل ہو گا اور ایک دن کے عمل کا بہت فائدہ ہوتا ہے۔ منگل کے دن مغرب کے بعد شبِ براءت ہو گی اس دن مانگی ہوئی ہر دعا قبول ہوتی ہے۔ اس دن کا بھی آپ کے ساتھ عمل شیئر کروں گا وہ بھی ضرور کیجیئے گا بہت فائدہ ہوگا۔ اس دن جو دُعا کریں گے اللہ تعالیٰ پوری فرمائے گا۔ اس دن دُعائیں ضرور کریں کیونکہ اس دن دُعا ضرور قبول ہوتی ہے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف گیارہ شعبان المعظم ہفتے کے دن فجر کی نماز کے بعد یا جب بھی آپ صبح اُٹھیں ایک تسبیح درود شریف کی پڑھنی ہے جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد سارا دن چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھتے یہ اللہ تعالیٰ کے دو نام پڑھنے ہیں جو سکرین پر آ رہے ہیں۔

یاسلام یااللہ

زبان سے پڑھیں ، دل سے پڑھیں ، اُٹھتے بیٹھتے پڑھیں ، چلتے پھرتے پڑھیں ، لیٹے ہوئے پڑھیں جتنا اس کو پڑھ سکتے ہیں پڑھیں۔ اس کی کوئی تعداد نہیں ہے جتنا زیادہ اس کو پڑھیں گے اُتنا آپ کو زیادہ فائدہ ہوگا۔ پھر رات جب سونے لگیں تو بستر پر لیٹ کر ایک تسبیح درود شریف کی پڑھیں اور رب کی ذات سے مانگیں کہ یا اللہ یہ جو تیرے دو بابرکت نام پڑھے ہیں اس کے وسیلے سے ، اس کی برکت سے میری یہ حاجت ہے اس کو پورا فرما دے ، میری یہ مُراد ہے اس کو پورا فرما دے ، میرے رزق روزی میں اضافہ فرما دے ، میری پریشانیوں کو / مسائل کو دُور فرما دے۔ ان شاء اللہ رب کی ذات آپ کے لئے بہت زیادہ آسانیاں فرمائے گی۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آپ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad