
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ:
محبت کا نایاب تحفہ! خاص ان لوگوں کے لیے جو کہتے ہیں محبوب محبت تو کرتا ہے مگر جس طرح میں چاہتا ہوں یا چاہتی ہوں اس طرح نہیں کرتا۔ یہ اکثر مجھے سننے کو ملتا ہے کہ محبت تو کرتا ہے ، بات بھی کر لیتا ہے لیکن جو ہمارے دل میں اس کے لیے تڑپ ہے ہمیں وہ تڑپ اس میں نظر نہیں آتی۔ میں نے اگر اُس سے دو دن بات نہیں کی تو کوئی مسئلہ نہیں دو دن بعد بات کرے گا۔ پھر دو دن بعد جب بات ہو گی تب بھی محسوس نہیں ہوتا کہ اس کو کوئی فرق پڑا ہے لیکن وہ دو دن میرے تڑپ تڑپ کے گزرتے ہیں۔ جیسے ایک بہن نے بتایا کہ میں نے پچھلے تین دن میں ہزار سے اوپر محبوب کو کال ، میسیج کیے لیکن کوئی رپلائی نہیں آیا۔ تین دن بعد بات کی تب بھی اُس میں تڑپ نظر نہیں آئی۔ مجھے بڑی ہی حیرانگی ہوئی کہ تین دن میں اتنا زیادہ تڑپی ہوں لیکن وہ کیوں نہیں تڑپا۔ تو میں یہ چاہتی ہوں کہ وہ بھی تڑپے۔ میں نے پھر ان کو یہ وظیفہ دیا کہ آپ یہ عمل اس طرح کر کے جائیں ان شاء اللہ آپ کو خود ان کے اندر جو چیز آپ چاہ رہی ہیں وہ چیز آپ کو دیکھنے کو مل جائے گی۔ اگر آپ محبوب سے ملاقات نہیں کر سکتے تو پھر آپ کے پاس اس کی تصویر ہو اور اس تصویر میں اس کی آنکھیں بلکل کھولی ہوں پھر آپ نے یہ عمل کرنا ہے اور رزلٹ اپنی آنکھوں سے خود دیکھیں گے۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف آپ نے کرنا کیا ہے کہ سُرما ہو یا آئی لائنر ہو یا مسکارہ ہو جو بھی آپ لگاتے ہیں آپ نے وہ ایک لے لینا ہے لیکن پھر کوشش کرنی ہے کہ آپ کے علاوہ کوئی اور اس کو استعمال نہ کرے۔ جب اس کو لگائیں تو کسی کے ساتھ پانچ سیکنڈ سے زیادہ آنکھیں ملا کے بات نہ کریں۔
سات دن آپ نے لگاتار اس عمل کو کرنا ہے اور سات دن تک محبوب سے ملاقات نہیں کرنی۔ آپ نےفجر کے بعد اور مغرب کے بعد اس عمل کو پڑھ کر اُس سُرمے کے اوپر یہ دم کرنا ہے۔ اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں۔ سُرما ہے ، مسکارا ہے وہ آپ نے اپنے ہاتھ میں پکڑنا ہے اور پھر 313 مرتبہ ” سورۃ الفاتحہ " پڑھنی ہے۔
یہ پڑھ کر مسکارا ، سُرمے پر دم کریں۔ رات کو سوتے وقت اس کو لگا کر سو جائیں۔ صبح اُٹھیں پھر یہ دم کریں مطلب دو ٹائم دم کرنے کے بعد رات کو سوتے وقت آپ نے اس کو لگانا ہے۔ سات دن اس کو صرف پڑھنا ہے اور اس کے بعد اگلے سات دن آپ نے اس سُرمے ، مسکارے کو لگا کے کم از کم ایک یا دو یا تین مرتبہ محبوب کے سامنے جانا ہے۔ اگر سامنے نہیں جا سکتے تو اس کی تصویر سامنے رکھیں اور آنکھوں میں آنکھ ڈال کے جو بھی آپ کی پیار محبت کی بات ہے وہ کریں۔ اس کو اپنی طرح مائل کریں۔ ان شاء اللہ آپ اس کا رزلٹ خود دیکھیں گے لیکن اگر پاس جاتے ہیں سامنے جاتے ہیں تو کم از کم تین سے پانچ سیکنڈ اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے بات کریں۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں




