ربیع الاول کے وظائفوظائف

4th Rabi-Ul-Awal ka darood sharif for dolat & rizq-Mufti Bilal Qadri

4 ربیع الاول یہ درود شریف 313 مرتبہ پڑھیں۔ جو مانگو گے ہر حاجت پوری دل کی ہر جائز خواہش پوری ، دولت سے مالا مال۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ:

چار ربیع الاول یہ درود شریف 313 مرتبہ پڑھ لیں جو مانگو گے ہر حاجت پوری ، دل کی ہر جائز خواہش پوری ہوگی اور دولت سے بھی ان شاء اللہ مالا مال ہو جاؤ گے۔ ربیع الاول کا مہینہ شروع ہے اور آج اس کی چار تاریخ ہو چکی ہے اور 12 ربیع الاول تک یہ بڑے خاص دن ہوتے ہیں اور ان دنوں کو خاص نسبت سرکار دوعالم ﷺ کے ساتھ ہے اور جس چیز کو نبی پاک ﷺ کے ساتھ نسبت ہو جائے تو اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے اور ان میں جب اعمال کیے جاتے ہیں تو اس کے فوائد بہت زیادہ حاصل ہوتے ہیں تو یہ ربیع الاول کے خاص دن ہیں ان دنوں کے اندر خاص درود شریف پڑھا کریں۔ ان خاص دروشریف کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کی ہر حاجت کو پورا فرمائیں گے ، اللہ تعالیٰ آپ کی دل کی خواہشوں کو ، مرادوں کو ، منتوں کو پورا فرمائیں گے اور ان کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کو دولت سے بھی مالا مال ضرور کر دیں گے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

تو چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف آج کے دن آپ نے کم سے کم 300 مرتبہ اور زیادہ سے زیادہ آپ اس کو 1100 مرتبہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ چلتے پھرتے ، اُٹھتے بیٹھتے پڑھ سکتے ہیں۔ خواتین اس کو ہر حال میں پڑھ سکتی ہیں وہ کون سا درود شریف ہے آپ کی سکرین کے اوپر آ رہا ہے۔

اللھم صل علی محمد صلوٰۃ تنجینا بھا من جمیع الاھوال والآفات

یہ آپ نے پڑھنا ہے۔ خواتین ہر حال میں پڑھ سکتی ہیں اس سے جو سب سے بڑا فائدہ ہوتا ہے وہ کیا ہوتا ہے کہ آپ کے جسم سے اثرات ختم ہوتے ہیں ، آپ کے جسم سے نظرِبد دور ہوتی ہے آپ کے اوپر سے حسد ختم ہوتی ہے ، آپ کے اوپر اگر جادو ہے / تعویز ہے وہ ختم ہو جاتا ہے۔ فائدے کیا ہوتے ہیں اس کے بعد برکتیں نصیب ہوتی ہیں ، حاجتیں پوری ہو جاتی ہیں  ،خواہشیں پوری ہو جاتی ہیں اللہ تعالیٰ دولت سے مالا مال ضرور کر دیتا ہے تو آج کے دن اس کی کثرت کیجئے 12 ربیع الاول تک روزانہ بھی اس کو پڑھا جا سکتا ہے۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad