رزق کے وظائفوظائف

Wazifa for money-Mufti Bilal Qadri

دولت ، رزق ، پیسہ کے لئے معجزاتی وظیفہ۔ اللہ تعالیٰ کے یہ نام ایسے پڑھیں۔ وہاں سے رزق ملے ، جہاں گمان نہ ہو۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمۃ اللہ:

دولت ، رزق ، پیسہ کے لئے معجزاتی وظیفہ۔ اللہ تعالیٰ کے یہ نام ایسے پڑھیں۔ وہاں سے رزق ملے گا جہاں سے گمان نہیں ہوگا اور یہ عموماً ایسا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ ایسی ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے انسان کے وہم و گُمان میں بھی نہیں ہوتا بعض دفعہ اللہ تعالیٰ غیب کے خزانوں سے ایسی غیبی مدد فرما دیتے ہیں کہ ہم خود دیکھتے ہیں کہ جو دو سال پہلے ایک ایک روپے کے لئے ترس رہے ہوتے ہیں آج ان کے پاس ہزاروں ، لاکھوں روپے ہیں۔ لوگوں کو قرض بھی دے رہے ہوتے ہیں۔ وہ جن کے گھر میں روٹی کھانا سالن نہیں بن رہا تھا آج وہ دوسرے لوگوں کے گھروں میں روٹیاں دے رہے ہیں۔ وہ لوگ جو رزق و روزی کے لئے دربدر ہوتے تھے آج ان کا گھر ان چیزوں سے بھرا ہوا ہوتا ہے تو آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ بھی دینے والے میں سے ہوں تو یہ والا عمل آپ کے لیے ہے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف جو میں نے آپ کے سامنے شیئر کرنا ہے اب دن میں دو وقت ہیں ایک وقت ہے فجر کے بعد کا اور ایک وقت ہے مغرب کے بعد کا اور یہ عمل خواتین پاکی کی حالت میں کریں گی۔ باوضو حالت میں کریں گی۔ جن دنوں میں نماز پڑھنی ہے ان دنوں میں کریں گی تو آپ نے کرنا یہ ہے کہ فجر کی نماز پڑھیں اس کے بعد آپ نے کم از کم ایک تسبیح درود شریف کی پڑھنی ہے اور اس میں کوشش کیجئے کہ درودِ ابراہیمئ پڑھیں جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد آپ نے کیا کرنا ہے کہ ایک مرتبہ ” سورة یٰس ” پڑھنی ہے اور 3 مرتبہ اللہ تعالیٰ کے 99 نام پڑھنے ہیں جو قرآن مجید میں آپ کو نظر آ جاتے ہیں۔

کوشش کریں پانی پاس رکھیں دم کریں پانی پی لیں دعا کریں اس کے بعد مانگی ہوئی ہر دعا قبول ہو گی۔ اللہ تعالیٰ کے 99 نام پڑھ کر جو بھی انسان دعا کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو قبول فرماتا ہے۔

پھر جب مغرب ہو مغرب کے بعد ” سورۃ واقعہ " پڑھیں اور پھر تین مرتبہ اللہ تعالیٰ کے 99 نام پڑھیں اور اس کے بعد دعا کریں۔ پانی پر دم کریں اور پانی پی لیں۔ خود پی لیں ، گھر والوں کو پلا دیں۔ ہر بندے کی بندش دور ہو جائے گی۔ نظر ، حسد ختم ہو جائے گی اور اگر کسی نے جادو تعویز کیا ہوا وہ بھی ختم ہو جائے گا۔ جو دعا کریں گے اللہ تعالیٰ وہ دعا بھی قبول فرمائے گا۔ اللہ تعالیٰ بےحساب رزق ، بے تحاشہ دولت بھی عطا فرمائے گا اور اتنا عطا کر دے گا کہ تا قیامت آپ کی نسلیں بھی کبھی کسی کی محتاج نہیں ہوں گی تو ضرور عمل کیجئے گا فائدہ ہوگا۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آپ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad