
ٓبسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمۃ اللہ:
میں ایک دفعہ باہر کھانا کھانے گیا تو وہاں ایک بھائی سے میری ملاقات ہوئی انہوں نے بتایا کہ میں نے آپ کو ٹک ٹاک پر دیکھا ہوا ہے آپ کی ویڈیوز وغیرہ دیکھا رہتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میں پہلے اسی چوک میں ریڑھی لگاتا تھا۔ میرے پاس ایک دن اللہ والے آئے ان سے میری بات ہوئی کہ میرا کاروبار نہیں چل رہا رزق میں برکت نہیں ہے تو انہوں نے مجھے یہ ایک وظیفہ دیا انہوں نے کہا کہ جب آپ صبح کاروبار والی جگہ آئیں دوکان کھولیں تو اس وقت آپ نے کسی سے بات نہیں کرنی یہ وظیفہ پڑھتے رہنا ہے جب تک آپ کام شروع نہ کریں تب تک یہ وظیفہ پڑھتے رہیں۔ وہ بھائی کہتے ہیں کہ میں نے ایسے ہی کرنا شروع کر دیا کہتے ہیں کہ ریڑھی سے پھر میں نے اپنی دوکان ڈال لی اور آہستہ آہستہ میرا کاروبار ترقی کرنے لگ گیا اور آج الحمدللہ میرے پاس اللہ کا دیا سب کچھ ہے۔ تو میں نے کہا کہ یہ عمل میں آپ لوگوں کے ساتھ بھی شیئر کرتا ہوں تاکہ آپ لوگوں کے کاروبار بھی دن دُگنی رات چُگنی ترقی کریں اور آپ کے رزق میں بھی برکت ہو۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف صبح اٹھیں ایک تسبیح درودِ ابراہیمئ کی پڑھیں جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں اور اس کے بعد جب تک آپ اپنا کام پورا شروع نہ کر لیں آپ یہ پڑھتے رہیں جو آپ کی سکرین پر آرہا ہے۔
یہ وظیفہ ان بھائی کی طرح آپ بھی پڑھتے رہیں ان شاء اللہ جہاں قدم بڑھائیں گے کامیابیاں نصیب ہوں گی۔ کاروبار ترقی کرے گا تو اگر آپ بھی روزگار کے لیے نکل رہے ہیں ، جاب کے لیے نکل رہے ہیں ، روزی کمانے کے لیے نکل رہے ہیں اس کو پڑھتے ہوئے اپنی اس جگہ تک جائیں اور پھر اس کا رزلٹ اپنی آنکھوں سے خود دیکھیں۔
IMPORTANT LINKS
اگر آپ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT





