دنوں کے وظائفوظائف

Jummah k din dolatmand honay ka wazifa-Mufti Bilal Qadri

جمعۃ المبارک یہ وظیفہ۔ بتائے طریقے پر کر لو۔ دولت اتنی نصیب ہوگی۔ سنبھالی نہ جائے گی۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمۃ اللہ:

جمعۃ المبارک یہ وظیفہ بتائے ہوئے طریقے پر کر لو۔ دولت اتنی نصیب ہوگی کہ سنبھالی نہ جائے گی۔ جمعہ کا مبارک دن اور جمعہ کا دن دنوں کا سردار ہے سات دنوں میں سے بڑا دن ہوتا ہے اور جمعہ کے دن کی بہت زیادہ فضیلتیں آئی ہوئی ہیں۔ جمعہ کے دن کو ایک خاص فضیلت بھی حاصل ہے تو اس لیے جمعہ کے دن جو اعمال کیے جاتے ہیں ان کی طاقت بھی بڑھ جاتی ہے تو آج جمعہ کا دن ہے۔ اس کا ہر ایک ایک لمحہ دعا کی قبولیت کا  ہوتا ہے۔ جیسے حدیث شریف میں آتا ہے کہ جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہے جس کے اندر انسان اللہ تعالیٰ سے جو مانگتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو نصیب فرماتے ہیں۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

تو چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف تین اللہ تعالیٰ کے نام ہیں۔ پہلا نام آپ نے فجر سے جمعہ تک پڑھنا ہے۔ دوسرا آپ نے جمعے کے بعد سے عصر تک پڑھنا ہے اور تیسرا آپ نے عصر سے لے کر مغرب تک پڑھنا ہے اور جتنا آپ اس کو پڑھ سکیں پڑھیں۔ زبان خاموش ہے دل سے آپ پڑھتے رہیں۔ بس صبح اٹھیں ایک تسبیح آپ درود شریف کی پڑھیں اور اس میں درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد آپ نے ایک تسبیح استغفار کی پڑھنی ہے اس کے بعد آپ نے اللہ تعالیٰ کا یہ نام پڑھنا کرنا ہے یہ فجر سے لے کر جمعہ کی نماز تک پڑھتے رہنا ہے۔

یا غنی

پھر جب جمعہ کی نماز ہو جائے یا خواتین جمعہ کی نماز پڑھ لیں اس کے بعد پھر آپ نے سات مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے جو نماز میں پڑھتے ہیں اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ کا یہ نام پڑھنا ہے۔

یامجید

یہ نام عصر تک لگاتار پڑھتے رہنا ہے۔ اس میں آپ سات کام کاج کرتے رہیں وضو بے وضو پڑھ سکتے ہیں خواتین ہر حال میں کر سکتی ہیں اس کے بعد عصر کی نماز ہو عصر کی نماز کے بعد پھر سات مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھیں اور اللہ تعالیٰ کا یہ نام پڑھیں۔

یامغنی

اس نام کو آپ نے مغرب کی نماز تک پڑھتے رہنا ہے پھر ایک تسبیح درودِ ابراہیمئ کی پڑھیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور ہاتھ اُٹھا کے دعا مانگیے گا ان شاء اللہ اس عمل کو کم از کم تین جمعے ضرور کیجئے گا اللہ تعالیٰ آپ کو بے حساب رزق ضرور نصیب فرمائے گا۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آپ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad