رزق کے وظائفوظائف

Ye ayat parhein her hajat her dua pori ho gi-Mufti Bilal Qadri

صرف ایک آیت روزانہ اسطرح سے پڑھیں۔ ناممکن دعائیں ، حاجتیں پوری ہونگی۔ مال و دولت میں اضافہ ہوگا۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ:

صرف ایک آیت روزانہ اس طرح سے پڑھیں۔ ناممکن دُعائیں ، حاجتیں پوری ہوں گی۔ مال و دولت میں اضافہ ہوگا۔ قرآن پاک کی ایک چھوٹی سی آیت ہے جو اس آرٹیکل میں آپ کے ساتھ شیئر کی ہے کہ اس سے آپ کی زندگی آسان ہو جائے گی ، آپ کی مشکلیں دُور ہو جائیں گی ، آپ کی پریشانیاں دُور ہو جائیں گی ، آپ کے مسائل حل ہو جائیں گے ، ناممکن حاجتیں ممکن ہو جائیں گی۔ مثلاً آپ کی کمائی نہیں ہے ، پیسہ نہیں ہے ، کاروبار نہیں ہے ، بےروزگاری ہے اور آپ کی ضرورت لاکھوں کی / کروڑوں کی ہے۔ اب کچھ نظر نہیں آرہا کہ پیسے کہاں سے آئیں تو یہ چھوٹی سی آیت آپ کے لیے آسانی کرے گی اور ناممکن آیتیں جو ہمیں لگتی ہیں اللہ تعالیٰ کے لیے تو ناممکن اور ممکن کی بات ہی نہیں ہے وہ تو کُن کہتا ہے تو وہ ہو جاتا ہے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف اس آیت کو پڑھنے کا سب سے خاص بہترین اور مجرب جو وقت ہے وہ صبح کی اذان اور نماز کے درمیان کا وقت ہے یعنی جیسے ہی اذان ہو آپ باوضو ہو جائیں ، پاک ہو جائیں اس کے بعد آپ نے سات مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے وہ درود شریف جو ہم نماز کے اندر پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد 300 مرتبہ یہ پڑھنا ہے۔

اللہ الصمد

یہ پڑھ کے پھر آپ نے سُنتیں پڑھنی ہیں پھر آپ نے فرض پڑھنے ہیں اس کے بعد آپ نے ” سورۃ یٰس ” پڑھنی ہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور ہاتھ اُٹھا کے دعا کرنی ہے ناممکن حاجتوں کو اللہ تعالیٰ ممکن کر دے گا۔ گیارہ دن ، اکیس دن ، اکتالیس دن اس کو کریں پاکی کی حالت میں اور باوضو حالت میں کرنا ہے۔ خواتین جتنے دن پاکی کی حالت میں پڑھ سکتی ہیں پڑھیں۔ ناپاک دنوں میں چھوڑ کے پھر جب پاک ہو تو دوبارہ سے اس عمل کو شروع کر لیں۔ کچھ عرصہ لگاتار کیجئے ان شاء اللہ آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad