محبت کے وظائفوظائف

Namak wala mohabbat ka khas amal-Mufti Bilal Qadri

نمک والا محبت کا خاص عمل۔ صرف 3 چُٹکی آپ نے نمک لینا ہے۔ آپ کی محبت آپ کی مٹھی میں ہو جائے گی۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمۃ اللہ:

نمک والا محبت کا خاص عمل۔ صرف تین چُٹکی آپ نے نمک لینا ہے اور ہمیشہ کے لیے آپ کی محبت آپ کی مٹھی میں ہو جائے گی۔ یہ بڑا ہی آسان عمل ہے اور بڑا ہی مجرب پاورفل ہے لیکن ایک بات یاد رکھیں جتنے بھی ہمارے خاص محبت والے عمل ہیں وہ سب آپ نے صرف جائز معاملات میں کرنے ہیں۔ پاک محبتوں میں کرنے ہیں۔ اب پاک محبتیں کیا ہے میاں بیوی کی محبت ہے ، کسی محرم کے ساتھ آپ کی محبت ہے یعنی ناراضگی ہے یا آپ جہاں شادی کرنا چاہتے ہیں وہاں کچھ مسائل بن رہے ہیں تو یہ پاک اور جائز جگہ ہے یہاں کے لیے کرنا ہے۔ اگر غلط کریں گے پھر جو آپ کے ساتھ غلط ہوگا اس کے آپ ذمہ دار خود ہو جائیں گے تو اس لیے یہ بھی ایک محبت والا ایسا خاص عمل ہے کہ یہ اگلے بندے کو تڑپا دیتا ہے جیسے مچھلی پانی کے باہر تڑپتی رہتی ہے ایسے تڑپانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف آپ نے نمک لینا ہے جس میں بھی نمک پڑا ہوگا اپنے پاس آپ نے وہ نمک رکھ لینا ہے اب اس نمک میں سے آپ نے اپنی دونوں مٹھیوں کو ملا کے جتنا بھی نمک آتا ہے آپ نے وہ نمک اُٹھانا ہے نمک اٹھانے کے بعد اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھیں جو ہم نماز کے اندر پڑھتے ہیں اس کے بعد آپ نے نمک ہاتھوں میں رکھتے ہوئے 301 مرتبہ یہ وظائف پڑھنے ہیں۔

یہ آپ نے تین دن ، سات دن ، گیارہ دن کرنا ہے۔ ہر دن نیا نمک اور نیا عمل آپ نے کرنا ہے۔ ایک دن 301 مرتبہ ” یاودود " پڑھیں۔ پڑھنے کے بعد نمک پر دم کریں اور اس کو کسی ایک برتن میں رکھ دیں۔

پھر دوسری دفعہ آپ نے نمک اُٹھانا ہے اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے۔ اس کے بعد 199 مرتبہ ” یاعزیز " پڑھنا ہے۔ پڑھ کے نمک پر دم کرنا ہے۔ دم کرنے کے بعد جہاں پہلا نمک رکھا تھا وہیں آپ نے یہ بھی رکھ دینا ہے۔

پھر تیسری چُٹکی بھرنی ہے اور اس میں آپ نے اللہ تعالیٰ کا نام ” یا لطیفُ " 179 مرتبہ پڑھنا ہے۔ اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ کے ساتھ جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں۔ یہ ایک نشیست میں ہی کرنا ہے اس میں نشیست تبدیل نہیں کر سکتے پاکی نا پاکی کی شرط نہیں ہے ہر حال میں کر سکتے دم کرنا ہے دم کرنے کے بعد باقی نمک جہاں ڈالے وہیں پر اس کو بھی ڈال دینا ہے۔

جس برتن میں ڈالا ہے وہ برتن آپ نے اٹھانا ہے۔ اپنے بائیں ہاتھ میں اور یہ اپنی شہادت والی انگلی لینی ہے وہ اس سے مکس کرنا ہے ایسے انگلی کے ساتھ اور اس وقت آپ نے صرف 79 مرتبہ ” یا بدیع العجائب بالخیر یابدیع " پڑھ لیا۔ پھر گیارہ مرتبہ ” یا مقلب القلوب قلب قلبہ الی فلاں علاحب فلاں " پڑھنا ہے۔ پہلے فلان پر محبوب کا نام اور دوسرے فلاں پر اپنا نام پڑھ کے دم کر دینا ہے۔ دم کر کے نمک کو اپنے پاس رکھ لیں۔

اگلے دن مغرب سے بالکل پانچ سات منٹ پہلے آپ نے ایک ایک چُٹکی کر کے اس کو آگ پر جلانا ہے۔ ایک چُٹکی لی آگ پر ڈال دیا جل گیا ختم ہو گیا۔ دوسری چُٹکی لی تین چُٹکیوں میں وہ نمک آپ نے ختم کر دینا یہ عمل آپ کا ایک دن میں پورا ہو گیا۔ اب یہ عمل آپ تین دن لگاتار کر سکتے ہیں ، سات دن لگاتار کر سکتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ گیارہ دن کر سکتے ہیں۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آپ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad