شادی کے وظائفوظائف

Susral shohar ko apne kabu mein karne ka wazifa-Mufti Bilal Qadri

شادی کو 11 سال ہو گئے ہیں۔ زندگی مشکلات کا شکار تھی۔ سسرال والوں نے جینا محال کیا تھا۔ شوہر کا رویا انتہائی بُرا تھا۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ:

شادی کو گیارہ سال ہو گئے ہیں۔ زندگی مشکلات کا شکار تھی۔ سسرال والوں نے جینا محال کیا ہوا تھا۔ شوہر کا رویہ انتہائی بُرا تھا لیکن الحمدللہ اس عمل کے صدقے اللہ تعالیٰ نے سُسرال والوں کی آنکھ کا تارہ مجھے بنا دیا۔ یہ ان بہن کے الفاظ ہیں جو میں آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں اور وہ بہن میرے پاس فیصل آباد سے آئی تھی ان کے بہت سارے مسائل تھے اور یہ تقریباً آپ سمجھ لیں کہ تین / چار مہینے سے میرے ساتھ رابطے میں تھی۔ میں نے ان سے کہا آپ نے یہ تین کام دن بھر میں کرنے ہیں۔ ایک کام آپ نے فجر کے بعد کرنا ہے ، ایک مغرب کے بعد اور ایک عشاء کے بعد کرنا ہے۔ میں نے ان سے کہا کم سے کم ایک مہینہ آپ اس کو کریں۔ ہر حال میں کر سکتی ہیں۔ وضو بے وضو کر سکتی ہیں۔ چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھتے کر سکتی ہیں ایک مہینے بعد رزلٹ دیجیئے گا اور ایک مہینے بعد یہ ان کا رزلٹ تھا کہ الحمدللہ گیارہ سال بعد میں نے سکون کا وقت دیکھا ہے۔ تو اگر ہماری ایسی بہنیں ہیں جو سسرال کی وجہ سے پریشان ہیں تو وہ بھی یہ عمل ضرور کریں۔

 

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

تو چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف یہ وظیفہ تین ٹائم آپ نے کرنا ہے فجر میں ، مغرب میں اور سوتے وقت۔ جب بھی وظیفہ کریں گے اول و آخر تین یا سات مرتبہ درودِ ابراہیمئ ضرور پڑھیں گے جو ہم نماز کے اندر پڑھتے ہیں۔ 300 مرتبہ فجر میں آپ نے یہ پڑھنا ہے جو سکرین پر آ رہا ہے۔

یارحمٰن الدنیا ویارحیم الآخرۃ

آپ کام کر رہی ہیں ، ناشتہ وغیرہ بنا رہی ہیں تب بھی آپ اس وظیفے کو کر سکتی ہیں۔ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

نمبر دو جب مغرب ہوگی مغرب کے بعد پھر تین ، سات مرتبہ اول و آخر درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں اور پانچ تسبیح اللہ کا نام ” یاسمیع ” آپ نے پڑھنا ہے۔ مغرب کے بعد یہ بھی اپنی جگہ بیٹھ کے پڑھ سکتے ہیں اور چلتے پھرتے ، کام کرتے بھی اس وظیفے کو کر سکتے ہیں۔

تیسرا کام آپ نے یہ کرنا ہے کہ جب آپ بستر پہ سونے کے لیے لیٹیں تو اس وقت آپ نے 500 مرتبہ ” هو الرحمٰن الرحیم " پڑھنا ہے۔ اول و آخر تین ، سات مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے جو نماز میں پڑھتے ہیں۔ پڑھنے کے بعد تصویر پہ دم کر دیں۔ پانی پہ دم کر کے دے دیں ، کھانے میں دم کر کے دے دیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے ان شاء اللہ آپ کی زندگی اللہ تعالیٰ خوشیوں سے بھر دے گا۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آپ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad