
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ:
اتوار کے دن چند منٹوں کا عمل۔ رکھے آپ کو سارا سال مالدار۔ دولت ہی دولت ، پیسہ ہی پیسہ ہوگا۔ اتوار کا دن چھٹی کا دن ہے اور اس دن کا ایک خاص عمل ہے جو کہ صرف چند منٹوں کے اوپر مشتمل ہے صرف چند منٹ آپ کے لگیں گے اور اس عمل کے ذریعے ہفتہ پورا اللہ تعالیٰ آپ کو دولت ، مال ، رزق عطا کرتے رہیں گے۔ ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ کی ذات ایسا کرم کر دے کہ اگلے اتوار آپ کو یہ عمل کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اتنا دولت ، رزق ، مال نصیب کر دے۔
چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف آپ نے کرنا کیا ہے کہ کسی بھی ملک میں ہیں وہاں کی کرنسی کا ایک نوٹ لینا ہے اب اس نوٹ کے سامنے اور پیچھے والی جگہ دونوں طرف آپ نے ” سورة الکوثر " لکھنی ہے اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
جب آپ نوٹ کے سامنے والی طرف سورۃ الکوثر لکھنے لگے ہوں گے تب بھی لکھنے سے پہلے اور لکھنے کے بعد تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے اور جب نوٹ کے پیچھے والی طرف سورۃ الکوثر لکھنے لگے ہوں گے تب بھی لکھنے سے پہلے اور لکھنے کے بعد تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے۔
پھر آپ نے ایک ہی نشست میں بیٹھ کر اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے اور 79 مرتبہ ” سورۃ الکوثر " پڑھنی ہے۔ اس نوٹ کے سامنے والی طرف اور پیچھے والی طرف دم کر دینا ہے۔ اب اس نوٹ کو آپ اپنی جیب میں ، بٹوے میں ، پرس میں رکھیں استعمال نہیں کرنا۔ جب تک یہ آپ کے پاس رہے گا آپ کی جیبوں سے ، پرسوں سے ، گھر سے ، بینک بیلنس سے کبھی دولت ، پیسہ ختم نہیں ہوگا۔ چند منٹ کا عمل ہے لیکن آپ کی زندگیوں کو بدلنے کے لیے کافی ہے۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT




