
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمۃ اللہ:
میرے پاس جتنے بھی لوگ خاص کر محبت کے حوالے سے آتے ہیں ان میں سے 95٪ وہی ہوتے ہیں کہ جن کی من پسند شادی کے اندر پرابلم ہوتی ہے۔ اب پرابلم بعض دفعہ دونوں محبت کرنے والوں کے درمیان نہیں ہوتی بلکہ ان کے والدین میں ہو جاتی ہے ، رشتہ داروں میں ہو جاتی ہے۔ درمیان میں کوئی ایسا بندہ ہوتا ہے جس نے اس معاملے کو خراب کیا ہوتا ہے۔ کہیں جگہ پر ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ بڑے بھائی نہیں راضی ، کہیں چھوٹا بھائی راضی نہیں ، کہیں چاچا راضی نہیں ، کہیں ماموں راضی نہیں تو محبت کی شادی ایسے ہی ہے جیسے انگاروں پر چلنا کہ تکلیف ہی تکلیف ہے۔ یہ عمل آپ کے لیے دو وقت کا عمل ہے ایک صبح کا ، ایک شام کا اور یہ عمل آپ کے لیے ایسے معاملات بنائے گا کہ دنوں میں وہ لوگ جو چاہتے ہی نہیں ہیں کہ یہ شادی ہو جائے وہ خود آپ کی شادی کے لیے مان جائیں گے، راضی ہو جائیں گے۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
تو چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرح جو میں نے آپ کے سامنے شیئر کرنا ہے بڑا ہی آسان وظیفہ ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ کے چار نام ہیں جو میں آپ کے سامنے شیئر کر رہا ہوں۔
اب یہ عمل اسی طرح آپ نے کرنا ہے دو وقت ہیں ایک فجر کے بعد یہ عمل آپ نے سورج نکلنے سے پہلے اور سورج نکلنے کے بعد کرنا ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ فجر کی نماز پڑھیں۔ فجر کی نماز پڑھنے کے بعد سات مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھیں جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں اس کے بعد آپ نے یہ دو نام اللہ تعالیٰ کے ” یا اللہ یا رحمٰن " یہ دو نام آپ نے 1100 مرتبہ پڑھنے ہیں سورج نکلنے سے پہلے پہلے کہ سورج نکل آیا تو پھر آپ نے عمل کرنا چھوڑ دینا ہے پھر سات مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھ کے ان کی تصویر پر ، تصور پر یا ان پر دم کرنا ہے جو آپ کی شادی کے لیے راضی نہیں ہے۔
پھر مغرب کا وقت آئے گا مغرب کی نماز کے بعد پھر سات مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھیں گے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے دو نام ” یا لطیف یارحیم " 1100 مرتبہ پڑھنے ہیں۔ پھر ان پر دم کریں گے جن پر صبح آپ نے دم کیا تھا۔ تصویر پہ کریں ، تصور پہ کریں ، نام کے اوپر کریں ، نمبر کے اوپر کریں ، محبوب ہے / والدین ہیں۔ لڑکے کی طرف سے ہیں / لڑکی کی طرف سے ہیں دونوں طرف سے ہیں جو جو ہیں کہ یہ بندہ اگر مان جاتا ہے تو ہماری شادی آسانی سے ہو جائے گی بس اس پہ آپ دم کر دیں اور 40 دن کے اندر اندر آپ کو اس کا رِزلٹ آنکھوں سے نظر آجائے گا۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT





