رزق کے وظائفوظائف

Surah Muzamil ka wazifa for money-Mufti Bilal Qadri

جس مقصد کیلئے پڑھیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہر خواہش کو پورا فرمائے گا۔ مانگی ہر دعا قبول ہوگی۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمت اللہ:

جس مقصد کے لئے پڑھیں گے اللہ تعالیٰ ہر خواہش کو پورا فرمائے گا۔ مانگی ہوئی ہر دعا قبول ہوگی۔ دعا ایک ایسی چیز ہے کہ چاہے وہ کروڑپتی انسان ہے چاہے وہ فقیر ہے ہر ایک انسان دعا کے لیے محتاج ہے۔ میں نے ایسی چیز کو نوٹ کیا ہے کہ کوئی بھی ہے بڑا کاروبار کر رہا ہے سب کچھ کر رہا ہے لیکن وہ شخص بھی اس دعا کے لیے محتاج ہے کہ اللہ تعالیٰ میری دعا کو قبول فرما لے ، میری مُرادوں کو پورا فرما لے کیونکہ مُرادوں کا پورا ہونا ، حاجتوں کا پورا ہونا ، فرمائشوں کا پورا ہونا ، دعاؤں کا قبول ہونا یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ اب مال سے ، پیسے سے ، دولت سے سب کچھ تو لے سکتے ہیں لیکن جو چیز رب العالمین کے ہاتھ میں ہے وہ چیز تو نہیں حاصل ہو سکتی۔

تو اس لیے اگر آپ کی کوئی ایسی خواہش ہے کوئی ایسی مراد ہے میرے پاس کئیں لوگ آتے ہیں جو کروڑوں کے مالک ہوتے ہیں  ، کسی چیز کی کمی نہیں ہوتی / تنگی نہیں ہوتی لیکن جو ان کی دلی خواہشیں ہوتی ہیں ، مُرادیں ہوتی ہیں وہ نہیں پوری ہو رہی ہوتی کہتے ہیں پیسہ ہے / دولت ہے سب کچھ ہے ہمارے پاس لیکن جو چیز ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں دہ نہیں مل رہی اس کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں۔ ہمیں اپنی دولت ، پیسہ ، گاڑی ، بنگلہ یہ چیزیں اچھی نہیں لگتی کیونکہ  یہ اللہ تعالیٰ دعاؤں کے ساتھ  جوڑے رکھتا ہے اور پھر ہر ایک شخص چاہتا ہے کہ کوئی ایسا عمل ہو ، ایسا طریقہ ہو کہ ہم جب بھی دعا کریں اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے۔

اس کے لیے بہت سارے اوقات بھی ہیں جیسے تہجد کا وقت ہے اس ٹائم کا کہا جاتا ہے کہ اس وقت جو دعا کرو اللہ تعالیٰ قبول فرما لیتا ہے ، اسی طرح جمعہ کے روز ایک گھڑی ایسی ہے جس میں اللہ تعالیٰ دعاؤں کو قبول فرما لیتا ہے ، اسی طرح بعض روایت کے اندر آتا ہے کہ جب بارش ہو رہی ہو اس وقت انسان دعا کرتا ہے اللہ تعالیٰ دعا کو قبول فرماتا ہے بعض جگہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کے خوف سے جب روتا ہے اس سے مانگتا ہے آنسو بہاتا ہے اس وقت جو دعا کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو قبول فرماتا ہے ، اذان کے اختتام پر جو بندہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے اللہ اس کی دعا کو قبول فرماتا ہے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹمیٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

تو آج کے آرٹیکل کے اندر ایک ایسا عمل لے کر آیا ہوں کہ ان شاء اللہ اس کو آپ پڑھیں گے پڑھنے کے بعد اپنی جگہ بیٹھے ہی اللہ تعالیٰ سے ہاتھ اُٹھا کر جو دعا کریں گے قبول ہو گی۔

چلتے ہیں وظیفے کی طرف آپ نے  یہ عمل تہجد کے وقت کرنا ہے اور بھی آپ کسی وقت کر سکتے ہیں فجر کے بعد کر سکتے ہیں ، مغرب کے بعد کر سکتے ہیں ، سوتے وقت کر سکتے ہیں تو سب سے بہترین ٹائم تو تہجد کا وقت ہے آپ نے کیا کرنا ہے کہ اس عمل سے پہلے اور آخر میں تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے جو ہم نماز کے اندر پڑھتے ہیں اور اس کے بعد آپ نے اکیس 21 مرتبہ استغفار پڑھنا ہے کوئی سا بھی استغفار پڑھیں۔ اس کے بعد آپ نے ” سورۃ المزمل ” 7 مرتبہ پڑھنی ہے۔

سات مرتبہ پڑھنے کے بعد سجدے میں جائیں سجدے میں جا کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں جو جو مانگتے جائیں گے سجدے سے سر اُٹھنے سے پہلے پہلے اللہ تعالیٰ آپ کو عطا فرمائیں گے۔ تین دن ، سات دن ، گیارہ دن ، اکیس دن عمل کیجئے گا ان شاء اللہ جس مقصد کے لیے پڑھیں گے اللہ تعالیٰ اس مقصد کو پورا فرمائے گا۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹمیٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad