چہرے کی خوبصورتی کا وظیفہوظائف

Beautiful Khubsurat hone ka khas wazifa -mufti bilal qadri

عورت صرف یہ ایک تسبیح پڑھ لے۔ 3 دن میں رنگ سفید ہو جائے گا۔ چہرہ پر نور کی برسات ہو گی۔ نسوانی حسن میں کمی کا شکار خواتین کیلئے لاجواب عمل۔

in article

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:

عورت صرف یہ ایک تسبیح پڑھ لے۔ تین دن میں رنگ سفید ہو جائے گا۔ چہرے پر نور کی برسات ہوگی نسوانی حسن میں کمی کی شکار خواتین کے لیئے لاجواب عمل۔ بہت ہی آسان عمل ہے اور الحمدللہ بیوٹی کے حوالے سے یہ جو وظیفہ ہے اس کے بہت ہی پرفیکٹ ریزلٹ آئے ہیں اور میری ویڈیوز جو محبت والی ہیں وہ بہت زیادہ چلتی ہیں اور اس کے اندر تو میلینز ویوز آتے ہیں اور اس کے بعد سیکنڈ نمبر پر جو ہے یہ بیوٹی کی ویڈیوز ہیں اور جب بھی میں ویڈیو لگاتا ہوں وہ ٹرینڈنگ میں چلی جاتی ہے وہ اس وجہ سے کہ لوگوں کو اس سے فائدہ ہوتا ہے تو اس لئے بہت ساری خواتین نے خاص کر مجھے کہا کہ ایک خاص عمل ایسا دیں تاکہ چہرے کے مسائل ختم ہوں۔ بہت ساری خواتین کو پیمپلز نکل آتے ہیں چہرہ خراب ہو جاتا ہے کبھی دانے نکل آتے ہیں جیسے ایک بہن نے بہت پہلے کہا تھا کہ میں نے ساری زندگی انڈر کنسٹرکشن ہی رہنا ہے کبھی دانے نکل آتے ہیں کبھی کیا ہو جاتا ہے کبھی کیا ہو جاتا ہے تنگ آ چکی  ہوں تو الحمدللہ ان کو جب سے میں نے یہ عمل دیا اس کے بعد ان بہن نے کبھی شکوہ نہیں کیا کہ دانے / پیمپلز نکلتے ہیں اس بات کو بھی کافی ٹائم ہو چکا ہے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

تو آپ کا چہرہ نور کی طرح چمکنے لگ پڑے گا اور نسوانی حسن بریسٹ کے حوالے سے جو خواتین کے مسائل ہیں کسی بھی قسم کے ہیں کیونکہ یہ ایک نسوانی ایسا حسن ہے اور یہ چیزیں عورت کے حسن کو چار چاند بھی لگا دیتی ہیں تو ان کے حوالے سے کسی خواتین کو بھی اگر مسائل ہیں تو وہ احساس کمتری کا شکار ہو جاتی ہیں تو یہ آپ عمل کرتے ہیں تو آپ کو اس میں بھی فائدہ دے گا رنگت کے اندر بھی فائدہ دے گا اور آپ کی پرسنیلٹی کو اجاگر کرے گا یعنی یہ عمل کرنے کے بعد آپ کی پرسنیلٹی سب سے  الگ تھلگ نظر آئے گی اور یہ میں بتا دوں یہ خاص خواتین کے لئے عمل ہے مرد حضرات کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں لیکن یہ خواتین کے لئے خاص عمل ہے۔

یہ عمل آپ نے روزانہ فجر کے بعد کرنا ہے اور یہ عمل آپ نے 21 دن لگاتار کرنا ہے اس کے اندر آپ نے وقفہ نہیں کرنا ، ناغہ نہیں کرنا ، چھوڑنا نہیں ہے۔ اگر آپ کو ان دنوں میں کوئی مسائل ہیں اور آپ عمل نہیں کر سکتی ہیں تو پھر آپ صرف ان سے عمل کروا سکتی ہیں جن سے آپ کو خونی رشتہ ہے۔ آپ کی والدہ ہیں، بہن ہے، بھائی ہے، ان سے آپ یہ عمل کروا سکتی ہیں بس ایک بوتل لے لیں صبح اس کے اوپر دم کر دیں سارا دن آپ نے وہ پینا ہے۔ سب سے پہلے آپ نے فجر کے بعد تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے۔ وہ درود شریف جو ہم نماز کے اندر پڑھتے ہیں اس کے بعد 101 مرتبہ آپ نے ” سورۃ الفاتحہ پڑھنی ہے۔

Niswani hussan ki dua

یہ پوری صورت 101 مرتبہ پڑھنی ہے پانی کے اوپر دم کریں تین مرتبہ آخر میں درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے اب یہ پانی آپ سارا دن پیتے بھی رہیں اور اس سے اپنے منہ کو بھی دھوتے رہیں۔ پانی نیچے نہ گِرے ہاتھوں پہ ملیں / منہ پہ ملیں / گردن میں ہاتھ ڈال کے ملیں۔ ان شاء اللہ 21 دن کے اندر اندر آپ نے اپنا نکھار خود بتانا ہے کہ آپ کو کتنا فائدہ ہوا۔ لوگ پوچھیں گے ، ہر بندہ پوچھے گا جہاں جائیں گے لوگ کہیں گے یار ماشاءاللہ بہت زیادہ آپ خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad