دنوں کے وظائفوظائف

Itwar ky din yae tasbih parhein rizq ,dolat sy apka ghar bhr jaye ga-Mufti Bilal Qadri

آج اتوار کے دن یہ تسبیح لازمی پڑھیں۔ ایک تسبیح آپ کے گھر کو رزق، دولت ، پیسہ، مال سے بھر دیگی۔ بیماریوں سے نجات ملے گی۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:

آج اتوار کے دن یہ تسبیح لازمی پڑھیں۔ ایک تسبیح آپ کے گھر کو رزق ، دولت ، پیسہ ، مال سے بھر دے گی اور بیماریوں سے بھی آپ کو نجات عطا فرمائے گی۔ کونسی تسبیح ہے اور اتوار کا دن ہے چھٹی کا دن ہے اور اس تسبیح کو آپ دن بھر میں چلتے پھرتے ، اُٹھتے بیٹھتے پڑھ سکتے ہیں لیکن باوضو حالت میں اور پاکی کی حالت میں پڑھیں گے۔ خواتین بھی اس کو ان دنوں میں پڑھیں گی جن دنوں میں پاک ہیں جن دنوں میں نماز پڑھنی ہے انہی دنوں میں آپ نے اس کو پڑھنا ہے اور اس عمل سے  رزق، روزی، پیسہ، دولت ملے گا ساتھ ہی ساتھ ہر قسم کی بیماری سے بھی نجات ملے گی۔ ایک گلاس پانی لینا ہے اس پر دم کر کے آپ نے وہ پی لینا ہے جس جس کو گھر میں پلائیں گے خود پییں گے جسم سے ہر بیماری اللہ تعالیٰ نکال دیں گے اور اللہ تعالیٰ آپ کو شفاء نصیب فرمائیں گے تو کونسی تسبیح ہے کہ جس کے ڈبل فائدے ہوں دولت رزق بھی ملے، صحت بھی ملے اب یہ دو ایسی چیزیں ہیں جو ہر ایک انسان چاہتا ہے اور یہ دو ہی چیزیں ایسی ہیں جو ہماری زندگی میں اہمیت رکھتی ہیں اور اب بعض دفعہ میں نے دیکھا ہے پیسہ ہے لیکن صحت نہیں ہے۔ اب ہم بہت سارے ایسے واقعات دے چکے ہیں کہ ان کے پاس بے تحاشہ پیسہ دولت ہے لیکن صحت نہیں ہے اب وہ پیسہ ان کے کس کام کا۔ بعض لوگ ایسے ہیں کہ ان کے پاس صحت تندرسی سب کچھ ہے لیکن پیسہ نہیں ہے یہ دونوں چیزیں مل جاتی ہیں پھر آپ دیکھیں آپ کی لائف کتنی خوشحال ہو جاتی ہے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

تو چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف اور یہ تسبیح آپ نے جیسے میں نے آپ کو بتایا کم سے کم 101 مرتبہ ضرور پڑھنی ہے اور جتنی زیادہ چاہیں اس کو پڑھ سکتے ہیں یعنی 101 مرتبہ تو آپ نے پڑھنی ہی پڑھنی ہے یہ تو آپ پر لازم ہے لیکن جتنی زیادہ پڑھیں گے اُتنا زیادہ آپ کو فائدہ حاصل ہوگا۔ جس مقصد کو سوچ کر ، مراد کو سوچ کر پڑھیں گے اسی میں اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی عطا فرمائیں گے۔ اب ایک حاجت ہے دو حاجتیں ہیں دس ہیں سو ہیں ستر ہیں لاکھ ہیں دس لاکھ ہیں وہ ساری حاجتیں ذہن میں رکھیں اور اول و آخر ایک ایک تسبیح درود شریف کی پڑھیں ایک تسبیح صبح پڑھیں ایک تسبیح رات کو سوتے وقت پڑھیں صبح جو پڑھیں گے وہ کوئی سا بھی درود شریف پڑھ سکتے ہیں اور جو صبح درود شریف پڑھیں گے وہی شام کو بھی پڑھنا ہے اور اس کے بعد آپ نے یہ پڑھنا ہے۔

فسیکفیکھم اللہ وھو السمیع العلیم

اس کو کم از کم 101 مرتبہ زیادہ سے زیادہ 1100 مرتبہ پڑھ سکتے ہیں اب جب مکمل ہو پھر ایک تسبیح درود شریف کی پڑھیں ایک گلاس پانی لیں اس پر دم کریں پھر وہ دم ہو پانی خود پیئیں گھر والوں کو پلا دیں جو جو پیے گا اس کے جسم سے ہر بیماری اللہ تعالیٰ ختم کر دے گا اور معجزاتی طور پر ایسے شفاء ہو جائے گی کہ آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا اور دوسرا جو دعا کریں گے دعا میں جو مانگیں گے اللہ تعالیٰ وہ بھی نصیب میں ضرور لکھ دے گا ضرور اس پر عمل کیجئے گا بہت فائدہ ہوگا۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad