عیدالاضحیٰ کے جانور کے مسائلعیدالاضحیٰ کے طریقے کاروظائف

qurbani ka janwar – Mufti Bilal Ahmed Qadri

in article

جیسا آپ سب کو معلوم ہے ذالحج کا مہینہ چل رہا ہے جو کہ اسلام کا آخری مہینہ ہے۔ اس کے بعد نیا سال محرم الحرام سے شروع ہو جاۓ گا۔ ذالحج کے مہینے کو بہت ساری اہمیت حاصل ہے اور اس میں خاص طور کے اوپر جو 10 ذالحج کو سنت ابراہیمی پہ عمل کرتے ہوۓ تمام دنیا میں جو مسلمان ہیں وہ قربانی کرتے ہیں اور اسی مہینے کے اندر حج بھی ادا کیا جاتا ہے اس لیئے یہ مہینہ افضل اور برکت والا مہینہ ہے۔ مسلمان اللہ کی راہ میں قربانی کرتے ہیں تانکہ اللہ کا قرب حاصل کر سکیں۔ اس لیئے ہمیں چاہیۓ کے ہم اچھی سے اچھی چیز اللہ کی راہ میں قربان کریں تانکہ اللہ ہم سے خوش ہوں۔ اس لیئے آج اس آرٹیکل میں ان جانوروں کے بارے میں بات کریں گے۔ جیسے کہ بعض جانوروں کی فضیلت زیادہ ہے کہ انہیں قربان کیا جاۓ کیوں کہ ان کی فضیلت زیادہ ہے۔ اسی طرح بعض جانور ہلال ہیں لیکن ان میں کچھ ایسے عیب ہیں جس کی وجہ سے ان کی قربانی کرنا مکرو ہے۔ اس لہیۓ ہمیں چاہیۓ کہ جانور دیکھ کر قربانی کریں تاکہ ہماری قربانی مکرو نہ ہو اور اللہ کی بارگاہ میں قبول بھی ہو۔

کون کون سی نشانیاں ایسی ہیں جو قربانی کہ جانور میں پائی جائیں تو قربانی مکرو ہو جاتی ہے۔

8 عیب ایسے ہیں جن کے پائے جانے سے قربانی مکرو ہو جاتی ہے۔ جانور خریدنے کے ٹائم یہ چیزیں لازمی دیکھیں اور اچھے سے اچھا جانور اللہ کی راہ میں قربان کریں۔

1۔ بہت بوڑھا جانور۔ ایسا جانور جو دیکھنے سے پتہ لگ رہا ہو کہ بہت بوڑھا ہے۔

2۔ وہ مادہ جانور جو ہاملا ہو یا بچے پیدا کرنے والی ہو۔ اس کی قربانی سے بچنا چاہیئے۔

3- کسی جانور کے اندر ایسی بیماری ہو جو کہ ظاہر تو نہ ہو لیکن معلوم ہو کہ اس جانور کے اندر یہ بیماری ہے۔ ایسے جانور کی قربانی سے بھی بچنا چاہیۓ۔

4۔ کسی جانور کے اندر کانا پن پایا جاۓ تو اس کی قربانی سے بھی بچنا چاہیۓ۔

5۔ وہ جانور جس کے کچھ دانت ٹوٹے ہوں۔ گھاس اور چارا وغیرہ کھا لیتا ہو لیکن ایک یا دو دانت ٹوٹے ہوے ہوں تو ایسے جانور کی بھی قربانی سے بچنا چاہیۓ۔

6۔ ایسا جانور جس کا کان کٹا ہو تو ایسے جانور کی قربانی بھی جائز نہیں۔

7۔ ایسا جانور جسے کھانسی ہو تو اس کی قربانی سے بھی بچنا چاہیۓ۔

8۔ ایسا جانور جس کی ٹانگیں تو پوری چار ہوں لیکن چلتے وقت وہ ایک ٹانگ پر کم وزن ڈالتا ہو یعنی لنگڑا کر چلتا ہو۔ اس لیئے جانور کو لیتے ٹائم چلا کر بھی دیکھا کریں۔

 

جب بھی جانور خریدنے جائیں تو ان باتوں کا ضرور خیال رکھیں تاکہ آپ اچھے سے اچھا جانور قربان کر سکیں۔ یہ ایسی چیزیں ہیں کہ اسے ہر ایک انسان آسانی سے دیکھ سکتا ہے۔

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad