شعبان کے وظائفوظائف

Shab E Barat har dua qabool hone ka wazifa-Mufti Bilal Qadri

شعبان کا مہینہ شروع ہوگیا۔ سال کی بڑی رات اسکی 15ویں شب کو آئے گی۔ ہر دعا قبول ، بس ابھی سے عمل شروع کر دیں۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ:

شعبان المعظم کا مہینہ شروع ہو گیا ہے سال کی بڑی رات شبِ برات اس کی 15ویں شب کو آئے گی۔ ہر دعا قبول ابھی سے یہ عمل کرنا شروع کر دیں۔ شعبان کا مہینہ جیسے ہی شروع ہوتا ہے اس کے ساتھ یہ لفظ شبِ براءت آنا شروع ہو جاتا ہے کیونکہ سال کی تین راتیں خاص ہیں ان تین راتوں میں آپ جاگ لیں جن میں ایک شبِ معراج ہے جو کہ گُزر چکی ہے ، دوسری شبِ براءت ہے جو ابھی آگے 15 شعبان کو ہے اور تیسری جو ہے وہ شبِ قدر ہے جو رمضان کی آخری طاق راتوں میں آتی ہے۔ اس میں زیادہ تر جو گُمان ہے وہ ستائیس کو ہوتا ہے لیکن اس کی ترتیب وہی اکیس ، تئیس ، پچیس ، ستائیس اور انتیس ہے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف آپ نے کیا کرنا ہے کہ ایک تسبیح درودِ ابراہیمئ کی پڑھنی ہے جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد ایک تسبیح آپ نے استغفار کی پڑھنی ہے پھر ایک تسبیح ” تیسرے کلمے " کی پڑھنی ہے اور اس کے بعد آپ نے سارا دن چلتے پھرتے ، اُٹھتے بیٹھتے کم از کم پانچ تسبیح آپ اس کی روز پڑھیں جو سکرین پر آ رہا ہے۔

یاحنان یامنان

یہ وظیفہ پڑھتے رہے ساتھ ساتھ اپنے کام کاج کرتے رہیں۔ ان شاء اللہ آپ کی زندگی ضرور سنور جائے گی دعائیں قبول ہو جائیں گی اور اس خاص رات میں اللہ تعالیٰ سے جو مانگیں گے اللہ تعالیٰ ضرور نصیب فرما دے گا۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آپ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad