دنوں کے وظائفوظائف

Wednesday dolat & rizq ki dua-Mufti Bilal Qadri

بدھ کے دن اس عمل کے صدقے کبھی جیب ، بٹوے سے پیسے ختم نہ ہوں گے۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ:

بدھ کے دن اس عمل کے صدقے کبھی جیب ، بٹوے سے پیسے آپ کے ختم نہیں ہوں گے۔ بُدھ کا دن ایک بابرکت دن ہے اور اس دن کے اندر دعا کے قبولیت کی ایک گھڑی ہے اور وہ گھڑی ظہر سے عصر کے درمیان ہے۔ اگر اس وقت میں ہم یہ وظیفہ کر لیتے ہیں تو ان شاء اللہ مانگی ہوئی ایک ایک دعا اللہ تعالیٰ ہماری قبول فرمائے گا۔ یہ عمل خاص ان لوگوں کے لیے ہے جو لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے جیب میں ، بٹوے میں پیسہ نہیں ٹِکتا۔ پیسہ آتا ہے پتہ نہیں کہاں چلا جاتا ہے۔ تو آج سے ہر بدھ یہ عمل شروع کر دیجئے ان شاء اللہ پیسوں کی تنگی ختم ہو جائے گی۔ آپ نے کرنا کیا ہے کہ اس عمل کو تین ٹائم پر تقسیم کرنا ہے پہلا بدھ کے دن فجر سے لے کے ظہر تک کا ٹائم ہوگا۔ دوسرا وقت ظہر کے بعد سے لے کے مغرب کی اذانوں تک ہے اور تیسرا مغرب کے بعد سے لے کے رات سوتے وقت تک کا ہے۔ ان تین ٹائموں کے خاص وظائف آپ کے سامنے شیئر کرنے جا رہا ہوں جس سے آپ کی آنے والی زندگی خوشحال ہو جائے گی۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

تو چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف  جیسے میں نے آپ کو کہا کہ تین ٹائم ہیں پہلا ٹائم فجر سے زوال تک یعنی ظہر تک کا ٹائم ہے جب ظہر میں ٹائم داخل ہوگا اس وقت تک آپ نے 1100 مرتبہ ” یَااَللّٰہُ ” پڑھنا ہے۔ اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ کے ساتھ جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں۔

اس کے بعد ظہر کی نماز پڑھیں۔ نماز کے بعد سے مغرب کی اذانوں ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کا نام ہے ” یَارَافِعُ " 1100 مرتبہ  پڑھنا ہے۔ چلتے پھرتے ، اُؒٹھتے بیٹھتے ہر حال میں پڑھ سکتے ہیں۔

نمبر تین مغرب کی نماز کے بعد سے رات سوتے وقت آپ نے 1100 مرتبہ اللہ تعالیٰ کا نام ” یَا بَدِیعُ ” پڑھنا ہے۔ یہ ہر بدھ آپ اپنی روٹین رکھ لیں ان شاء اللہ چند بدھ کر لیں رزلٹ اپنی آنکھوں سے آپ خود دیکھ لیں گے۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad