دنوں کے وظائفوظائف

Itwar k din rizq aur ghar mein barkat k liye wazifa-Mufti Bilal Qadri

اتوار کے دن عورت اکیلی بیٹھ کر بس چند مرتبہ یہ پڑھ لے۔ مٹی سونا بن جائے ، گھر سے برکت کبھی ختم نہ ہو۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ:

اتوار کے دن عورت اکیلی بیٹھ کر بس چند مرتبہ یہ پڑھ لے مٹی کو بھی ہاتھ ڈالے گی سونا بن جائے گی۔ گھر سے برکت کبھی ختم نہیں ہوگی اور اپنے مرد کے لیے کرے گی اللہ تعالیٰ اس کے مرد کے رزق میں ، روزی میں ، مال میں ، پیسوں میں خوب برکت عطا فرمائے گا اور وہ مرد ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں کروڑپتی ضرور ہو جائے گا اور یہ خاص مرد حضرات بھی کر سکتے ہیں اپنے لیے کر سکتے ہیں لیکن اگر عورت اپنے مرد کے لیے کرتی ہے اب ان مردوں میں چار مرد ہیں جن کے لیے خاص طور پر عورت کر سکتی ہے۔ اپنے بھائی کے لیے ، اپنے والد کے لیے ، اپنے بیٹے کے لیے یا اپنے شوہر کے لیے ان کے لیے جب بھی عورت دعا کرتی ہے اللہ تعالیٰ اس دعا کو ضرور قبول فرماتا ہے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

تو چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف جو میں نے آپ کے سامنے شیئر کرنا ہے۔ اتوار کے دن آپ نے کم سے کم ایک تسبیح تو اس کی ضرور پڑھنی ہے لیکن اگر وقت ہے تو تین تسبیح آپ اس کی پڑھ لیں اب آپ اس کو تقسیم بھی کر سکتے ہیں ایک تسبیح صبح پڑھ لیں ، ایک دوپہر کو پڑھ لیں ، ایک شام میں پڑھ لیں مطلب صبح اُٹھیں گے تو اس وقت سے لے کے رات سونے سے پہلے تک اس کو پڑھ سکتے ہیں چاہے تقسیم کر کے پڑھیں یا ایک ہی نشست میں پڑھیں۔

آپ نے کرنا کیا ہے کہ اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھیں جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد اس وظیفے کو پڑھنا ہے۔

اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ الھا واحد اصمد الم یتخذ صاحبت ولا ولدا ولم یکن لہ کفوا احد

ابھی کسی سے آپ نے اس کا ذکر نہیں کرنا جب آپ کو فائدہ ہو تو آپ اس کو آگے پہنچا سکتے ہیں۔ ایک تسبیح تو آپ نے پڑھنی ہی پڑھنی ہے لیکن اگر تین پڑھ لیں گے تو آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو کتنا نوازے گا۔ آپ کے گھر میں اللہ تعالیٰ ایسی برکت لائے گا کہ آپ کے مال میں ، رزق میں ، اولاد میں ، پیسوں میں برکت ہی برکت ہو گی۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad