رزق کے وظائفوظائف

Ye tasbih parho ghar mein tang dasti khatam ho jaye gi-Mufti Bilal Qadri

جو شخص گھر میں یہ تسبیح پڑھ لے۔ اس گھر سے تنگدستی ، بےبرکتی، محتاجی ہمیشہ کیلئے ختم ہو جاتی ہے۔ بے روزگاری اور لاعلاج بیماری کیلئے خاص عمل۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ:

جو شخص گھر میں یہ تسبیح پڑھ لے۔ اس گھر سے تنگدستی ، بےبرکتی ، محتاجی ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتی ہے۔ بے روزگاری اور لاعلاج مریضوں کے لیے خاص عمل ہے یعنی چھوٹا سا عمل ہے اور اس چھوٹے سے عمل کی برکت سے دیکھئے ہوتا کیا ہے تنگدستاں دور ہو جائیں گی،  بے برکتیاں آج کے دور میں تو ہر گھر ہر جگہ بےبرکتی موجود ہے۔ پہلے کے دور میں یہ ہوتا تھا کہ تھوڑی چیز ایک بندہ کماتا تھا گھر کے دس افراد کھا رہے ہوتے تھے۔ آج گھر کے دس کے دس افراد کما رئے ہیں لیکن پھر بھی رزق پورا نہیں ہو رہا اس کو بے برکتی کہتے ہیں۔ اس عمل کے بعد آپ کے رزق میں برکت ہو جائے گی مثلاً تھوڑا آپ کمائیں گے اور وہ سب کو پورا ہو جائے گا۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف گھر کا کوئی ایک فرد بھی عمل کو کر سکتا ہے۔ اکیس دن لگاتار پڑھنا ہے اگر ایک دن ایک نہیں کر رہا تو اس دن دوسرا کر لے تیسرا کر لے یعنی اس گھر میں ایک بندہ یہ عمل روزانہ ضرور کرے تین ٹائم ہیں فجر کی نماز کے بعد کریں  سورج نکلے سے پہلے پہلے کریں ، عصر کی نماز کے بعد کریں سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے ، نمبر تین عشاء کی نماز کے بعد کر سکتے ہیں ان تین ٹائموں میں بھی کر سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو ان تینوں میں سے ایک ٹائم یا دو ٹائم بھی آپ اس کو کر سکتے ہیں لیکن کم از کم ایک ٹائم آپ نے ضرور کرنا ہے۔ اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھیں جو ہم نماز کے اندر پڑھتے ہیں اس کے بعد آپ نے کیا کرنا ہے 101 مرتبہ ” سورت الفاتحہ ” پڑھنی ہے جو ہم نماز کے اندر شروع میں پڑھتے ہیں۔

یہ پڑھنے کے بعد پانی پہ دم کریں۔ گھر کے ہر فرد کو پلائیں ، گھر میں چھڑکاؤ کریں اور صبح / دوپہر / شام کر رہے ہیں تو ہر کھانے کو اسی دم والے پانی سے بنائیں۔ اس پانی سے آٹا گوندیں ، اسی پانی سے شربت بنائیں ، اسی پانی سے چائے بنائیں ان شاء اللہ چند دن بعد آپ اس عمل کا رزلٹ خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad