
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم و رحمۃ اللہ:
شادی کے لیے بہت مجرب عمل! من پسند شادی جیسا آپ چاہو گے ویسا آپ کو رشتہ ملے گا۔ اسے آپ تین / چار چیزوں کے لیے کر سکتے ہیں۔ نمبر ایک جن کی شادی نہیں ہو رہی ، جن کی شادی میں رکاوٹیں ہیں وہ بہنیں کہ جن کی عمر زیادہ ہو گئی ہے لیکن رشتہ نہیں ہو رہا والدین پریشان ہیں چاہتے ہیں اپنی زندگی میں یہ فرض ادا کر کے چلے جائیں وہ اس عمل کو کریں۔
نمبر دو کوئی چاہتا ہے کہ من پسند ایک خاص جگہ ہے وہاں میری شادی ہونی چاہیے ، مجھے وہاں شادی کرنی ہے یا کوئی رکاوٹیں ہیں نکاح ہوا تھا ، منگنی ہوئی تھی ٹوٹ گئی ہے اب دوبارہ وہیں کرنا چاہتے ہیں وہ لوگ کریں۔
تیسرا کوئی چاہتا ہے کہ اس طرح کا ہمیں رشتہ ملنا چاہیے وہ لوگ اس عمل کو کر سکتے ہیں اور ابھی ویسے بھی رمضان مبارک کا بابرکت مہینہ ہے اور اس عمل کو جو پڑھنے کا وقت ہے وہ تہجد کا ہے۔ اس وقت کے اندر آپ یہ عمل کریں گے ان شاء اللہ اسی مہینے میں عید سے پہلے پہلے من پسند رشتہ آ جائے گا۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
تو چلتے ہیں اپنے وظیفے کے آپ نے کرنا کیا ہے کہ اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں اس کے بعد آپ ایک مرتبہ روزانہ ” سورۃ کہف ” پڑھنی ہے۔
یہ عمل خود بھی کر سکتے ہیں ، والدین بھی کر سکتے ہیں ، بہن / بھائی ایک دوسرے کے لیے کر سکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ آپ خود عمل کریں اگر کر سکتے ہیں۔ اگر والدین چاہتے ہیں کہ ہم اپنے بچوں کے لیے کریں تو وہ بھی کر سکتے ہیں۔ ” سورۃ کہف ” آپ نے روزانہ ایک مرتبہ پڑھنی ہے اور خاص اس رمضان المبارک میں پڑھیں یا کسی بھی رمضان المبارک میں تہجد کے وقت میں پڑھ لیں۔ گیارہ سے اکیس دن لگاتار پڑھنی ہے اور اگر خواتین میں پاکی کے دن نہیں ہے نا پاکی ہو گئی ہے تو وہیں سے کوئی اور گھر کا فرد اس عمل کو شروع کر لے۔ دن کا ناغہ نہیں کرنا ان شاء اللہ گیارہ سے اکیس دن کیجئے گا۔ ان شاء اللہ من پسند اچھے سے اچھا جوڑ کا رشتہ اللہ تعالیٰ نصیب فرما دیں گے۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں




