
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:
محرم الحرام مغرب کے بعد یہ سورۃ پڑھیں۔ پورا سال دولت کی بارش ہوگی۔ ہر حاجت مراد پوری ہوگی۔ محرم الحرام کا مہینہ شروع ہے سال کا نیا مہینہ ہے اور نیا سال بھی ہے اللہ تعالیٰ اس سال کو ہمارے لیے خوشیوں والا کر دے۔ جو شخص بھی محرم کے مہینے کے اندر بعد از نمازِ مغرب قرآن پاک کی یہ سورت اتنی تعداد کے اندر پڑھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کا پورا سال ، دولت ، رزق ، خوشیوں ، مال ، اولاد سے بھر دیتا ہے۔ اس کی ہر وہ حاجت ، دعا جو اس کے دل و دماغ میں ہوتی ہے اللہ تعالیٰ اس کو پورا فرما دیتا ہے تو اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ یہ نیا سال آپ کے لیے خوشیوں بھرا ہو اور اس سال آپ کی تمام مرادیں ، حاجتیں پوری ہوں تو آپ مغرب کی نماز کے بعد روزانہ یہ سورت اتنی تعداد میں پڑھ لیا کریں۔ گھر ہیں ، باہر ہیں ، سفر میں ہیں کسی بھی جگہ اس کو پڑھیں باوضو حالت میں پڑھیں خواتین جن دنوں میں پاک ہیں ان دنوں میں پڑھیں اور جن دنوں میں پاکی نہیں ہے ان دنوں میں اس کو چھوڑ دیں۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
تو چلتے ہیں ہم اپنے وظیفے کی طرف یہ وظیفہ قرآن پاک کی ایک سورت ہے ” سورۃ الکوثر ” اور ویسے بھی عام دنوں میں بھی اس کی کثرت کریں اس سے پہلے آپ نے ” سورۃ الواقعہ ” ضرور پڑھنی ہے حدیث شریف میں آتا ہے کہ جو شخص مغرب کی نماز کے بعد ایک مرتبہ صرف ” سورۃ الواقعہ ” پڑھتا ہے اس کو کبھی رزق ، روزی کی تنگی نہیں ہوتی تو یہ دیکھیں کہ ہم کیا ہمارے گھر رزق ، روزی کی تنگی ہے کیا ہم ” سورۃ الواقعہ ” پڑھتے ہیں یا نہیں پڑھتے ہیں نہیں پڑھتے تو آج سے پڑھنا شروع کر دیں۔ ایک مرتبہ صرف پڑھنی ہے اس کے بعد تین مرتبہ آپ نے درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے وہ درود شریف جو ہم نماز کے اندر پڑھتے ہیں پھر آپ نے 129 مرتبہ ” سورۃ الکوثر ” پڑھنی ہے۔ پڑھنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی ہے۔ جتنے زیادہ دن ملیں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا ایک سال کے لیے رزق کا بندوبست ہو جائے گا۔ ضرور اس پر عمل کیجئے گا ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT




