محرم الحرام کے وظائفوظائف

Muharram Mai Allah Hu Samad Ka Nayab Amal-Mufti Bilal Qadri

مٹھی بھر چاولوں پر محرم الحرام کا خاص عمل۔ اللہ الصمد پڑھنا ہے گھر ، کاروبار ، مال میں برکت۔ یہ وظیفہ پچھلے سال محرم میں بتایا تھا، سچا واقعہ۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:

محرم الحرام کا مہینہ چل رہا ہے اس حوالے سے آپ کے سامنے مختلف موضوعات کے اوپر وظائف آتے جا رہے ہیں اور الحمدللہ بہت سارے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے آج کا جو آپ کے سامنے ویڈیو شیئر کرنے جا رہا ہوں۔ اس کا ایک واقعہ بھی ہے اور وظیفہ بھی ہے جس مقصد کے لیے یہ وظیفہ ہے وہ مقصد آپ کے اندر پکا ہو جائے گا اور واقعہ سے آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ اس وظیفے کی کتنی طاقت ہے اور اس وظیفے کے ذریعے کیسے گھر میں ، مال میں ، اولاد میں ، کاروبار میں برکت ہوتی ہے واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ پچھلے محرم الحرام کے مہینے کے اندر ایک بہن تھی میں نے ویڈیو تو نہیں بنائی ایسے ہی وظیفہ دیا تھا کیونکہ ان کے مالی حالات بہت زیادہ تنگ تھے میرے پاس یہاں آئی تھی تو ان کے بہت زیادہ مالی حالات تنگ تھے اور قرض میں بھی ڈوبی ہوی تھی تو میں نے ان سے یہ عمل شیئر کیا میں نے کہا آپ محرم کے مہینے میں یہ عمل کر لیں۔ ان شاء اللہ اللہ آپ دیکھئے گا کہ محرم ختم نہیں ہوگا آپ کے گھر میں کیسے خیر و برکت ہوگی واقعتاً ایسا ہوا الحمدللہ کہ دس محرم سے پہلے پہلے اللہ تعالیٰ نے ان کو کسی ایسی جگہ سے ایسا نوازا کہ آج تک وہ آتی ہیں تو بہت ساری دعائیں دیتی ہیں کہ محرم میں عمل کیا اور اس کی برکت سے اللہ تعالی نے اتنا کچھ مجھے نوازا کہ آج مجھے کسی چیز کی کمی نہیں۔ وہ کیا عمل ہے آپ کے سامنے بھی شیئر کر رہا ہوں۔ گھر میں خیر و برکت کے لیے ، مال کے لیے ، اولاد کے لیے ، کاروبار کے لیے آپ اس عمل کو کریں ان شاء اللہ آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

وظیفہ کیسے کرنا ہے آپ نے چاول لینے ہیں۔ اس کی آپ نے مٹھی بھرنی ہے اور اس چاول میں سے آپ نے جو چاول لینے ہیں ان کے دانے علیحدہ کرنے ہیں 449 دانے آپ نے لینے ہیں جو چاول میں مٹھی لی ہے اس میں سے آپ نے 449 لینے ہیں اگر کم ہیں تو اور اس میں آپ کر ڈال سکتے ہیں 449 آپ کے پاس دانے ہونے چاہیئے اب کیا کرنا ہے کہ ہر ایک دانے کے اوپر آپ نے ایک سو گیارہ 111 مرتبہ پڑھنا ہے اللہ الصمد ” ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھیں گے تو ایک دانے کو آپ سائیڈ پر کر دیں۔ اس طرح یہ 449 آپ پورے مہینے میں پڑھ سکتے ہیں۔ پہلے دس دنوں کے اندر پڑھ سکتے ہیں ، ایک دن میں پڑھنا چاہیں پڑھ سکتے ہیں لیکن محرم الحرام کے مہینے کے اندر آپ نے اس کو پڑھنا ہے خود پڑھ سکتے ہیں ، گھر والے بیٹھ کے پڑھ سکتے ہیں ، باہر کے لوگوں کو شامل نہیں کرنا صرف گھر والے بیٹھ کے پڑھ سکتے ہیں یعنی ایسے لوگ جن سے آپ کا خونی تعلق ہے رشتہ ہے آپ ان کو ساتھ ملا کے یہ عمل کر سکتے ہیں ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ اب جب انہوں نے عمل کر لیا تھا میں نے ان کو بتایا تھا کہ کسی برتن میں ڈال کے آپ گھر کے کسی کونے کے اندر رکھیں تو آپ نے اسی طرح کرنا ہے پڑھ کے انہی چاول کے دانوں کو گھر کے کسی برتن میں رکھ کے کسی کونے میں رکھ دیں پھر آپ دیکھئے گا کہ آپ کے گھر کے اندر کیسے برکات ہوں گی اسی طرح اگر کاروبار کے حوالے سے مسائل ہیں تو یہی چاولوں کے دانے آپ کاروبار کی جگہ پہ جا کے رکھ سکتے ہیں۔ کاروبار کے لیے بھی آپ پڑھ سکتے ہیں ، گھر میں خیر و برکت کے لیے بھی پڑھ سکتے ہیں ان شاء اللہ اس عمل کا آپ کو فائدہ ہوگا اس لئے میں نے شروع کے اندر آپ کو واقعہ سنا دیا کہ اس واقعہ سے ان کو بہت سارا فائدہ ہوا تھا اس لئے میں نے نوٹ کیا ہوا تھا کہ اگلے محرم الحرام آئے گا تو اس وظیفے کو آپ کے سامنے ضرور شیئر کروں گا۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

 

 

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad