شادی کے وظائفوظائف

Jald shadi karne ka wazifa-Mufti Bilal Qadri

جلد شادی کے لیئے یہ عمل انتہائی مجرب ہے۔ اچھے رشتوں کے لیئے شاندار وظیفہ۔ رات سوتے وقت بستر پر لیٹتے ہی یہ تسبیح پڑھ لیں۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:

رشتے کے حوالے سے آج کل بہت زیادہ مسائل آ رہے ہیں اور مجھے تو تقریباً سمجھیں ہر دوسرا میسیج یا دوسری کال رشتے کی وجہ سے آتی ہے یا میرے پاس یہاں پہ بہت سارے لوگ آتے ہیں اور خاص طور کے اوپر لڑکیوں کے رشتے کے حوالے سے بہت سارے لڑکوں کے بھی مسائل ہیں جن کے رشتے نہیں ہو رہے اچھا کماتے بھی ہیں اچھا گھرانہ بھی ہے خاندان بھی ہے سب کچھ اچھا ہے لیکن رشتے نہیں ہوتے خواتین کے بھی یہ مسائل ہیں اور یہاں تک کہ بعض خواتین کہتی ہیں کہ مفتی صاحب ہم چاہتے ہیں کہ ہماری زندگی کے اندر اس کا گھر بس جائے کہ ہمارے بعد ان کا کیا ہوگا تو ایسے بہت سارے مسائل ہیں تو آج کے آرٹیکل کے اندر رشتے کے حوالے جو مسائل ہیں یا اچھے رشتے نہیں ہوتے ان شاء اللہ اللہ اکیس دن کا عمل آپ نے کرنا ہے اور ان شاء اللہ اچھے سے اچھا رشتہ خود گھر چل کے آئے گا۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

آج کا وظیفہ رشتے کے حوالے سے ہے اور یہ وظیفہ چاہے لڑکی خود کرے اور زیادہ کوشش کریں کہ وہ خود کرے اسی طرح لڑکا کرنا چاہتا ہے وہ بھی اس وظیفے کو خود کرے لیکن اگر ان کی طرف سے ان کے والدین یا ان کے بہن بھائی کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی ان کے لیئے کر سکتے ہیں انتہائی آسان اور مجرب عمل ہے لیکن جس کا رشتہ درکار ہے اس کو چاہیے کہ وہ خود اس عمل کو کرے ان شاء اللہ اس کو بہت فائدہ ہوگا اور اکیس دن مکمل نہیں ہوں گے کہ اللہ کے حکم سے اچھے سے اچھا رشتہ تیار ہوگا۔ آپ نے دو کام کرنے ہیں پہلا کام ہر روز مغرب کی نماز کے بعد جب مغرب کی نماز پڑھ لیں اس کے فوراً بعد ” سورۃ الواقعہ ” ہے وہ زندگی کا ایک حصہ بنا لیں وہ لازمی پڑھ لیں کیونکہ جس گھر میں ” سورۃ الواقعہ ” پڑھی جاتی ہے وہاں پہ رزق کی تنگی نہیں آتی۔ دوسرا اس کے فوراً بعد آپ نے ایک صورت ہے ” سورۃ حم سجدہ ” یہ ایک مرتبہ پڑھ لیں اور خواتین ایسے وقت میں شروع کریں کہ تاکہ اکیس دن ان کے مکمل ہو سکیں اس کے بعد جس وقت رات کو سونے لگیں سارے کام ختم ہو جائیں بستر پر لیٹ کر گیارہ تسبیح اللہ تعالیٰ کا یہ نام” یا لطیف ”  پڑھنا ہے۔ جس نے یہ وظائف کیے وہ نامراد نہیں ہوا۔ جس مقصد کے لئے یہ مقصد پورا ہو خاص طور پر شادیوں کے حوالے سے اس کا بہت زیادہ اثر ہے اس لئے چاہیے کہ ان دو عمل کو کریں اور اکیس دن لگاتار کرنا ہے درمیان میں ناغہ نہیں کرنا اگر ناغہ کریں گے تو اس صورت کے اندر دوبارہ سے یہ عمل شروع کرنا ہے۔ اکیس دن مکمل نہیں ہوں گے اچھے سے اچھی جگہ رشتہ ہو جائے گا۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad