
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمت اللہ:
جب بھی پیسہ ہاتھ میں آئے یہ عمل ضرور کر لیں۔ دولت نسلوں تک ختم نہیں ہوگی۔ آج کل ہر چیز سے برکت اُٹھ چکی ہے اور لاکھوں کماتے ہیں تو پتہ ہی نہیں چلتا کہاں جاتے ہیں جتنا بھی کما لو گھر میں تنگی پریشانی ضرور رہتی ہے۔ بہت سارے لوگ کہتے ہیں ایسا عمل دے جائیں کہ پیسوں میں برکت ہو جائے پیسے کم بھی ہوں لیکن اس سے ضروریات پوری ہو جائیں یا پیسے جو ہم لائیں اس کے اندر ہمیں بچت ہو جائے۔ کئی بہنیں آ کر کہتی ہیں مفتی صاحب بچت نہیں ہو رہی جو پیسے آ رہے ہیں لگا رہے ہیں بلکہ قرض چڑھتا جا رہا ہے اور بچت نہیں ہو رہی پریشان ہوتے ہیں خدا نہ خاستہ کوئی معاملہ یا کوئی ایسی چیز پیش آئی تو کیا کریں گے گزشتہ دن ایک بہن کہتی ہیں کہ مفتی صاحب دعا کریں کہ گھر میں کوئی فوتگی نہ ہو جائے کیونکہ ہمارے پاس پیسے ہی نہیں ہیں کہ اگر کوئی مر گیا تو اس کی تدفین کیسے کریں گے تو یہ ایک خاص عمل دینے جارہا ہوں جب بھی آپ کے ہاتھ میں پیسہ ہو۔ پانچ / دس/ بیس/ سو/ ہزار/ دس لاکھ جتنے بھی ہیں آپ اپنی جیب میں بٹوے میں رکھنے سے پہلے پہلے اکیس مرتبہ یہ پڑھیں۔ اس کے اوپر دم کر کے پھر رکھیں یا اگر آپ نے بٹوے میں رکھ دیے ہیں تو پھر استعمال کرنے سے پہلے آپ بٹوہ کھولیں اس کے اوپر دم کر دیں۔ خواتین ہیں مرد ہیں جو بھی ہیں اس کو پڑھ سکتے ہیں مردوں کے پیسوں پر خواتین بھی یہ عمل کر سکتی ہیں بہت ہی آسان ہے۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
آپ نے کرنا کیا ہے کہ اس درود شریف کو پیسوں کے اوپر دم کرنا ہے جب بھی پیسے مل رہے ہیں کاروبار سے مل رہے ہیں جہاں سے بھی مل رہے ہیں جتنے بھی پیسے ہیں چاہے ایک روپیہ ہے اسے استعمال کرنے سے پہلے یہ عمل کر دیں اس پیسے میں اتنی برکت ہو جائے گی کہ پھر پیسہ آپ کے پاس ختم نہیں ہوگا بلکہ آپ کی نسلیں بھی کبھی محتاج نہیں ہوگی۔
پڑھ کے پیسوں پر دم کریں بٹوے پر دم کریں۔ روزانہ صبح فجر کی نماز کے بعد اکیس مرتبہ پڑھ کے دم کریں جب پیسے ملیں دم کریں رات کو سوتے وقت دم کریں نمازوں کے بعد پڑھتے ہوئے دم کریں کم از کم اس درود شریف کی ایک تسبیح روزانہ پڑھ لیں ان شاء اللہ کبھی نسلیں بھی آپ کی محتاج نہیں ہوگی بہت ہی پاورفل بہت ہی پیارا عمل ہے ضرور کیجئے گا بہت فائدہ ہوگا۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT





