شبِ قدر کے وظائفوظائف

2Beautiful Nawafil On 27 Ramzan Night-Mufti Bilal Qadri

چوتھی شبِ قدر 27 رمضان المبارک کے دو نوافل۔ آج رات ان شاء اللہ دنیا کی ہر حاجت پوری ہو جائے گی۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:

چوتھی شبِ قدر یعنی ستائیسویں رمضان المبارک کے دو خاص نوافل آج رات ان شاء اللہ دنیا کی ہر حاجت پوری ہو جائے گی۔ الحمدللہ جیسے ہم نے آپ کے سامنے اس سے پہلے اکیسویں شب پہلی شب قدر کے بھی نوافل ذکر کیے، اس کے بعد تئیسویں شب دوسری شب قدر کے بھی نوافل ذکر کیے ، اس کے بعد آپ کے سامنے ہم نے پچیسویں شب تیسری شب قدر کے بھی نوافل ذکر کیے اور آج الحمدللہ چوتھی شبِ قدر کے بھی نوافل شیئر کیئے ہیں اور زیادہ گمان یہی ہوتا ہے کہ آج ہی کی رات جو ہے وہ لیلتہ القدر کی رات ہے وہ رات کے جو ہزار مہینوں سے بہتر رات ہے اور اس رات کے اندر اللہ رب العالمین فرشتوں کو حضرت جبرائیل علیہ السلام کی سرپرستی میں دنیا کے اندر بھیجتے ہیں اور وہ دنیا میں ہر طرف پھیل جاتے ہیں اور جو شخص جو عمل کر رہا ہوتا ہے اس کے عمل کے اندر شریک ہو جاتے ہیں اب کوئی شخص نوافل پڑھ رہا ہے نوافل کے بعد دعا کرتا ہے تو جو دعا کرتا ہے اس دعا کے اندر وہ فرشتے بھی آمین کہتے ہیں تو اس لئے وہ لوگ جو اپنی حاجات کی وجہ سے پریشان ہیں۔ حاجت کوئی بھی ہو سکتی ہے مال کی ہے ، رزق کی ہے ، اولاد کی ہے ، شادی کی ہے ، گھر بار کی ہے ، گاڑی لینے کی ہے ، گھر لینے کی ہے ، پلاٹ لینے کی ہے کوئی بھی آپ کی حاجت ہو سکتی ہے اس حاجت کے لئے آپ یہ دو نوافل پڑھیں ان شاء اللہ آپ کو بہت فائدہ ہوگا تو کون سے نوافل ہیں اور ان میں کیا پڑھنا ہے اس آرٹیکل میں مکمل تفصیل شیئر کی گئی ہے۔ آپ کی دنیا کی کوئی بھی حاجت ہو یعنی زندگی کے اندر آپ کی کوئی بھی حاجت ہے چاہے وہ آپ کی حاجت اولاد کی ہو ، مال کی ہو ، رزق کی ہو ، شادی کی ہو یا آپ کی کوئی جائز خواہش ہے / حاجت ہے لیکن آپ کو ناممکن نظر آرہی ہے یا کوئی بھی بڑی سے بڑی مشکل ہو بس آج کی رات یہ دو نوافل پڑھ کے اللہ سے ہاتھ اٹھا کر دعا کریں ہاتھ نیچے نہیں آئیں گے آپ کی ہر حاجت پوری ہو جائے گی جن حاجات کے لئے آپ نے دعائیں کی ہیں نوافل پڑھے ہیں وظائف کیے ہیں وہ پوری نہیں ہوی تو آج کی رات کے دو نوافل سے آپ کی تمام حاجات پوری ہو جائیں گی تو کیسے دو نوافل پڑھنے ہیں۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

سب سے پہلے نیت کرنی ہے  دو رکعات نماز صلاۃ الحاجت کی اس لئے کہ ہر ایک شخص کی علیحدہ حاجت ہو سکتی ہے۔ کوئی ایسے ہوں گے جن کی شادی کی حاجت ہوگی ، کسی کی محبت کی حاجت ہوگی ، کسی کی اولاد کی حاجت ہوگی ، کسی کو مال و دولت کی حاجت ہوگی ہر شخص کی اپنی حاجت ہوتی ہے اس لئے کہا جاتا ہے صلاۃ الحاجت اس کے اندر تمام چیزیں شامل ہو جاتی ہیں تو پہلی رکعت کے اندر سورۃ الفاتحہ کے بعد اکتالیس 41 مرتبہ سورۃ القدر پڑھنی ہے۔ دوسری رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد اکیس 21 مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھنی ہے اس کے بعد سلام پھیرنا ہے۔ سلام پھیرنے کے بعد آپ نے 111 مرتبہ سورۃ الفاتحہ پڑھنی ہے۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے جو بھی حاجت ہے وہ مانگیں گے پوری ہو جائے گی۔ اگر نہیں ہے تو آپ ہاتھ اٹھا کے دعا کر سکتے ہیں دعا کرنے کے بعد آپ ہاتھوں پر دم کر کے چہرے پر اور پورے جسم پر مل لیں اسی وقت آپ کی تمام حاجات اللہ کے حکم سے پوری ہو جائیں گی تو ان نوافل کو اس خاص رات ضرور پڑھنا ہے آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad