شبِ قدر کے وظائفوظائف

21Ramazan Shab E Qadar k Nawafil-Mufti Bilal Qadri

شبِ قدر فرشتے دعائے مغفرت کریں گے۔ رمضان المبارک کی 21 شب کے نوافل پہلی لیلتہ القدر کے وظائف۔ جن سے مغفرت حاصل ہو گارنٹی کے ساتھ۔ اہل و اعیال ہونگے گھر میں برکت ہوگی۔

in article

﷽ السلام و علیکم ورحمت اللہ:

الحمدللہ اس رمضان المبارک کے اندر ہم نے بہت سارے موضوعات پر آرٹیکل اپلوڈ کیئے تو اب یہ شبِ قدر آخری جو لیلتہ القدر جو آخری عشرہ ہے اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اس عشرے کی طاق راتوں کے اندر لیلتہ القدر ( شبِ قدر ) کو تلاش کرو۔ طاق راتیں کون سی ہیں اکیس 21 ، تئیس 23 ، پچیس 25 ، انتیس 29 ، عموماً ہم لوگ ستائیس کو زیادہ اس کی عبادت کرتے ہیں لیکن باقی طاق راتوں کے اندر بھی کرنی چاہیے ہو سکتا ہے کہ اس بار کسی اور رات کے اندر شبِ قدر آجائے تو ان شاء اللہ اب جتنی یہ پانچ راتیں ہیں۔ ان پانچ راتوں کے ہم آپ کے ساتھ نوافل ذکر کریں گے اور یہ وہ نوافل ہیں جو سینہ باسینہ میرے تک چلے آرہے جو مجھے اپنے استاد محترم سے ملے وہ نوافل میں آپ کے ساتھ شیئر کروں گا۔ اس رات کے جو نوافل ہیں ان کی فضیلت بھی بہت ہے۔ نوافل کیسے پڑھنے ہیں مکمل تفصیل ابھی شیئر کروں گا۔ ہر جو لیلتہ القدر کی رات ہوگی اس کے حوالے سے آپ کے سامنے نوافل ذکر کریں گے جیسے ابھی اکیسویں رات آنے لگی ہے تو آج اکیسویں رات کے حوالے سے جو نوافل ہیں وہ ان شاء اللہ آپ کے ساتھ ذکر کریں گے پھر اگلے آرٹیکل کے اندر تئیسویں رات کے نوافل ، اسی طرح پچیسویں رات کے نوافل ، ستائیسویں رات کے نوافل اور انتیسویں رات کے نوافل سارے ذکر کریں گے تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ ان راتوں کو اپنے لیے فائدہ مند بنا سکیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اس رات کے جتنے بھی فضائل ہیں ، برکتیں رحمتیں ہیں وہ ہم سب کو نصیب فرمائیں۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

تو چلتے ہیں اپنے نوافل کی طرف اور آج کے جو چار نفل ہیں دو سلام کے ساتھ یعنی دو دو کر کے آپ نے  پڑھنے ہیں اور اس کے بارے میں جو مجھے استادِ محترم نے بتلایا کہ اس کے دو بڑے فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ نمبر ایک جو شخص یہ نوافل پڑھتا ہے فرشتے اس شخص کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور دوسرا فرمایا کہ ساری زندگی کے لیے اہل و اعیال خوشحال ہوتے ہیں تو اس لیے اس رات کے اندر یہ چار نفل لازمی آپ پڑھیں اور بھی وظائف اور چیزیں کریں لیکن اس کو بھی زیادہ پڑھیں پہلے دو رکعات نفل پڑھنے ہیں اور نفل میں صلاة الحاجت آپ اس کو نفل کر سکتے ہیں دو رکعات نماز نفل حاجت کے اس کے اندر آپ نے پہلی رکعات کے اندر ” سورۃ الفاتحہ ” پڑھنی ہے اور اس کے بعد گیارہ مرتبہ ” سورۃ القدر ” یہ آپ نے پوری گیارہ 11 مرتبہ ایک رکعت میں پڑھنی ہے اور اسی طرح گیارہ 11 مرتبہ دوسری رکعت کے اندر پڑھنی ہے اس کے بعد دوسری دو رکعات نماز نفل کی نیت کرنی ہے اور اس کے اندر ” سورۃ الفاتحہ ” وہ بھی صلاة الحاجت کی نیت کرنی ہے اس کے بعد دو رکعات آپ نے پڑھنے ہے اس کے بعد ” سورۃ الفاتحہ ” پڑھنی ہے سورت فاتحہ کے بعد آپ نے گیارہ 11 مرتبہ ” سورۃ اخلاص ” پڑھنی ہے پہلی رکعت میں بھی پڑھنی ہے اور دوسری رکعت میں بھی  ” سورۃ اخلاص ” پڑھنی ہے تو جب آپ کی دو رکعتیں پوری ہو جائیں گی۔ اس کے بعد آپ نے وہیں بیٹھے بیٹھے تین تسبیح استغفار کی پڑھنی ہے کوئی سا بھی آپ استغفار پڑھ لیں۔ یہ ہر دو رکعت کے بعد تین تسبیح استغفار کی پڑھنی ہے۔ پہلی شبِ قدر یعنی اکیسویں رات کو آپ سے گزارش ہے کہ اس نفل کو پڑھیں اللہ تعالیٰ ہم سب کی بخشش و مغفرت فرمائے اور ہم سب کے اہل و اعیال کو اللہ تعالیٰ خوشحال کریں۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad