رمضان کے وظائفوظائف

Ramzan Ke Masail – Rozo Ke Masail 2024-Mufti Bilal Qadri

احکام رمضان ، روزے میں عورت کے ساتھ لیٹنا یا لپٹنا۔ خون دینا یا نکلوانا ، خوشبو سونگھنا ، روزے کی حالت میں بھول کر کھا پی لیا۔

in article

﷽ السلام و علیکم ورحمت اللہ:

کچھ سوالات ہمارے پاس آئیں ہیں جو ہم نے آپ کے سامنے رکھنے ہیں تو وہ سوالات پہلے سن لیتے ہیں پھر ان کے آپ کے سامنے جوابات دیتے ہیں ہمارے پاس چار سوالات ہیں۔ پہلا سوال ہے کہ روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ لیٹنا یا لپٹنا کیا روزے کی حالت میں جائز ہے۔ دوسرا سوال ہے خون دینا یا نکلوانا یعنی دینا کسی کو یا نکلوانا ٹیسٹ وغیرہ کے لیے کیا وہ روزے کی حالت میں کر سکتے ہیں۔ تیسرا سوال ہے کہ خوشبو سونگنا یعنی اگر کوئی خوشبو سونگتا ہے جان بوجھ کے تو اس کا کیا مسئلہ ہے اور اگر کوئی شخص روزے میں بھول کر کھا پی لے تو اس کے لیے کیا حکم ہے تو ان شاء اللہ ان چاروں سوالات جوابات آپ کے سامنے لے کر آتے ہیں۔

پہلا سوال ہے کہ خون دینا یا نکلوانا تو یاد رکھیے کہ خون دینا یا نکلوانا  ناجائز نہیں ہے لیکن مکرو ہے اس حالت کے اندر خون دینے میں یا نکلوانے میں زوف پیدا ہو جائے کیونکہ زوف پیدا ہوگا تو روزہ ٹوٹنے کا اندیشہ ہوگا اگر زوف کا اندیشہ ہو کہ کمزوری ہو جائے گی روزہ مکمل نہیں کر سکیں گے تو اس صورت کے اندر خون دینا یا نکلوانا وہ مکرو ہے لیکن اگر زوف کا اندیشہ نہیں ہے اور پتہ ہو کہ خون دے بھی تو مسائل پیدا نہیں ہوں گے تو اس صورت کے اندر خون دینا جائز ہے کسی صورت اس میں ممانت نہیں ہے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

دوسرا سوال ہے کہ روزے میں بھول کر کھا پی لیا اگر کسی شخص نے روزے کے اندر بھول کر کھا پی لیا تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹتا۔ ہاں اگر بھول کر کھا پی رہا تھا کسی نے اس کو یاد دلا دیا کہ آپ کا تو روزہ ہے اور اس کے بعد بھی وہ کھاتا رہا تو اس کا روزہ فاسد ہو جائے گا لیکن اس پر کفارہ نہیں ہے صرف اس پر اس کی قضاء لازم ہوگی لیکن اگر ویسے کوئی کھاتا رہا اور کسی نے اس کو یاد نہیں دلایا جیسے بعض روایات کے اندر آتا ہے کہ اگر دیکھ لو تو اس کو یاد مت دلاؤ کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کو کھیلا پِلا رہا ہے تو اگر ایسے کوئی کھاتا رہا ہے تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ جہاں اس کو  یاد آ جائے کہ میرا روزہ ہے تو وہاں اس کو چاہیے کہ رُک جائے۔

تیسرا سوال ہے کہ خوشبو سونگنا یعنی روزے کی حالت میں اگر کوئی شخص خوشبو سونگتا ہے تو اس کے بارے میں یہ یاد رکھئے کہ خوشبو سونگنے میں کوئی خرج نہیں ہے اگر کوئی خوشبو سونگتا ہے تو اس کا روزے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اس کا روزہ نہ مکرو ہوگا نہ فاسد ہوگا۔

چوتھا سوال ہے کہ عورت کے ساتھ لیٹنا یا لپٹنا یعنی کوئی شخص شادی شدہ ہے اور روزے کی حالت میں اگر بیوی کے ساتھ لیٹتا ہے لپٹتا ہے تو کیا وہ جائز ہے یا نہیں۔ اس کے بارے میں آپ ﷺ کی ایک حدیث ہے وہ میں آپ کو سناتا ہوں تاکہ مسئلہ سمجھنے میں آسانی ہو جائے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک صاحب حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ ﷺ سے روزے کی حالت میں لیٹنے لپٹنے کے بارے میں سوال کیا کہ کیا اس کی گنجائش ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ ہاں گنجائش ہے تھوڑی دیر بعد پھر ایک اور شخص آپ ﷺ کے پاس آیا اور یہی سوال کیا کہ روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ لیٹنا لپٹنا جائز ہے تو آپ ﷺ نے  اس کی ممانت فرمائی کہ یہ جائز نہیں ہے ایسا کام مت کرو اب یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ ایک شخص کو کہا کہ جائز ہے ایک کو کہا کہ جائز نہیں ہے اس کی وجہ کیا ہے آپﷺ نے جس کو گنجائش دی تھی وہ ایک بڑا آدمی تھا اور جس کو ممانت فرمائی وہ جوان آدمی تھا اس لیے کہ جوان آدمی کے اندر قوتِ شہوت زیادہ ہوتی ہے اور  وہ اس قوتِ شہوت کے اندر اس پر غالب آجائے گا اور اپنا روزہ بھی خراب کر بیٹھے گا۔ جہاں اس کی قضاء ہوگی اس کے ساتھ کفارہ بھی اس کو لگ جائے گا اور بڑا آدمی جو ہے  اس کی قوتِ زوف ختم ہو چکی ہوتی ہے کمزوری ہو جاتی ہے اس لیے اس کا زیادہ غالب گمان نہیں ہے کہ اگر کوئی شخص جوان ہے اور اس کے اندر شہوت  زیادہ ہے تو اس کو اس چیز سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ ہاں، اگر وہ اپنی شہوت کو کنٹرول کر سکتا ہے اور ایسا ہو سکتا ہے تو اس صورت کے اندر اس کے لیے کوئی ممانت نہیں ہے پھر اس کا بیوی  کے ساتھ لیٹنا لپٹنا جائز ہے۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad