
بسم اللہ الرحمن الرحیم, السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.آج کا وظیفہ Wazifa for Money غربت ختم کرنے کا وظیفہ ہے. حضرت عائشہ(رضی اللہ تعالی عنہ) فرماتی ہیں,
حضور(صلی اللہ علیہ وسلم مکان پر تشریف لائے اور ایک روٹی کے ٹکڑے کو پڑا ہوا دیکھا. آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے وہ ٹکڑا اٹھایا, اس کو صاف کیا, پونچھا اور کھا لیا اور فرمایا کہ اے عائشہ! اچھی چیز کا احترام کرو, یہ چیز (یعنی روٹی) جب کسی قوم سے بھاگی ہے تو لوٹ کر نہیں آئی.
ہم میں سے کوئی بھی کسی کی محتاجی پسند نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کا محتاج ہونا چاہتا ہے. ویسے تو ہم سب اللہ تعالی کے محتاج ہیں, جس نے ہمیں بے شمار نعمتیں عطا کیں. انسان اگر ان کو گننے لگ جائے تو اس کی زندگی ختم ہو جائے لیکن اس کی نعمتیں ختم نہ ہوں اور ہمیں ویسے بھی کسی بھی انسان کی محتاجی سے بچنا چاہیے. اللہ تعالی ہم سب کو اس بارے میں اپنے حفظ و آمان میں رکھے. اور ہم سب کو اپنا محتاج بنائے.
گزشتہ کچھ دن سے ہمیں واٹس ایپ پر میسجز آ رہے تھے. اس حوالے سے بہت سارے لوگوں نے میسج کیا کہ ایسا کوئی آسان عمل بتائیں, ایسا وظیفہ بتائیں, جس سے غربت کا خاتمہ ہو, تنگدستی دور ہو اور ہمارے گھروں کے اندر برکتیں ہوں. تو آج کا وظیفہ اسی عنوان پہ ہے, غربت اور تنگدستی کا خاتمہ.
Wazifa for Money غربت ختم کرنے کا وظیفہ:
غربت کے خاتمے کے لیے, وسائل اور مال و دولت چاہیے. تو انشاء اللہ العزیز, آج انتہائ آسان اور مختصر وظیفہ آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں. اور انشاءاللہ, اللہ سے امید ہے کہ جو بھی شخص وہ وظیفہ پڑھے گا, کرے گا, اس کے رزق میں برکت ہوگی. صرف ایک تسبیح کا وظیفہ ہے, کوئی بڑا وظیفہ نہیں ہے. کوئی لمبے وظائف نہیں ہیں اور یہ بھی بتا دیں اگر بہت سارے لوگوں نے, بہت سارے وظیفے کیے ہیں.
تو ایک دفعہ اس کو کر کے دیکھیں. انشاءاللہ, آپ کو امید کی کرن نظر آئی گی .اور آپ کے گھر سے رزق, روزی کی تنگی دور ہو جائے گی. اس کے بارے میںں, عمل بتانے سے پہلے, ایک چیز جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث شریف کے اندر ہے کہ.
جو شخص, یعنی جس گھر کے اندر سورۃ واقعہ کی تلاوت کی جاتی ہےال, اس گھر میں رزق کی تنگی نہیں ہوتی.
اس کا وقت, مغرب کی نماز کے بعد جونہی مغرب کی نماز ہو اس کے فوراً بعد ہی سورۃالواقعہ پڑھی جائے. یہ گھر کے اندر آپ مکمل کریں تو آپ کا گھر, گھر کی جو خواتین ہیں, ان کو چاہیے اس پر سختی سے عمل کریں اور جو بھی نماز پڑھے مغرب کی, اس کا سب سے پہلا کام ہو کہ وہ مغرب کی نماز پڑھنے کے بعد سورۃالواقعہ کی تلاوت کرے. اس کے بعد اٹھے. اس سے متعلق آپ سے ایک واقعہ شیئر کرتے ہیں.
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سورۃ واقعہ کے بارے میں فرمان:
حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ ایک دفعہ حضرت عبداللہ ابنِ مسود رضی اللہ تعالی عنہ سے ملنے گئے اور وہ سخت بیمار تھے تو عیادت کے لیے تشریف لے گئے. جب وہاں سے واپس آنے لگے تو کچھ اشرفیاں تھیں تھیلی کے اندر, وہ انہوں نے حضرت عبداللہ ابنِ مسعود رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس رکھی. حضرت عبداللہ ابنِ مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ یہ کیا ہے؟ اور یہ یاد رکھیے کہ حضرت عبداللہ ابنِ مسعود(رض) کی بیٹیاں تھی تو انہوں نے فرمایا کہ
آپ بیمار ہیں, اس لیے آپ کو ضرورت ہیں اور پیچھے آپ کی بیٹیاں بھی ہیں. تو حضرت عبداللہ ابنِ مسعود رض نے فرمایا کہ میں تو جا رہا ہوں. یعنی میں تو دنیا سے جا رہا ہوں. تو پیچھے, انہوں نے کہا کہ آپ کی بچیاں ہیں, ان کی ضرورت کے لیے, کام آ جائے گا تو انہوں نے کہا کہ میری بچیوں کو اس کی ضرورت نہیں. فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ
اپنی بچیوں کو سورۃالواقعہ یاد کروا دو. میں نے اپنی بچیوں کو سورۃالواقعہ یاد کروا دی ہے. جب تک اس کی تلاوت کرتی رہیں گی, ان کو رزق, روزی کی تنگی نہیں ہوگی.
تو میری سب بچیوں کو سورۃالواقعہ یاد ہے. وہ پڑھتی رہیں گی تو رزق کا ان کا مسئلہ ہی نہیں ہوگا. یہ آپ لے جائیں اور اس کو جا کر دیں جس کو سورۃالواقعہ یاد نہیں. انہوں نے یہ نہیں کہا کہ کسی محتاج کو دیں بلکہ یہ کہا کہ جس کو سورۃالواقعہ نہیں. یعنی ان کے دل و دماغ میں یہ چیز تھی کہ جو سورۃالواقعہ کی تلاوت نہیں کرتا, اس کے ہاں رزق و روزی تنگی ہو جاتی ہے.
یہ وظیفہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے منقول ہے.
آپ فرماتے ہیں کہ
جو شخص سو مرتبہ روزانہ یہ کلمہ پڑھے گا تو انشاءاللہ, اللہ کے حکم سے, فقر و فاقے سے اس کو آمان ہو گا اور وحشتِ قبر سے بھی نجات پائے گا.
یعنی دونوں چیزیں ہیں. اب دیکھیں دونوں چیزیں, دنیا کے اندر سب سے بڑا مسئلہ ہوتا پے, فکر و فاقے کا اور مرنے کے بعد سب سے زیادہ مسئلہ قبر کا. کیوں کہ قبر پہلی منزل ہے. اگر اس میں جو شخص کامیاب ہو گیا, وہ ساری اپنی آگے کی زندگی میں کامیاب ہو جائے گا. یہاں کوئی پکڑا گیا تو اللہ تعالی ہی اس کو بخش سکتے ہیں. تو یہی بات تھی کہ فرمایا کہ
دو مسئلے اس کے حل ہو جائیں گے اس چھوٹے سے وظیفے سے. اسے صرف سو مرتبہ پڑھنا ہے, آپ دن میں کسی بھی وقت پڑہیں. اور یہ یاد رکھیں کہ وظائف کے اندر پڑھنے میں بہترین وقت ہے, وہ فجر کے بعد کا وقت ہے. مغرب کے بعد کا وقت ہے. فجر کی نماز کے بعد سے لے کر اشراق تک کا وقت ہوتا ہے اور مغرب سے عشاء تک کا وقت. یہ بہترین وقتوں میں سے وقت ہے. اور ان سب وقتوں میں سے سب سے بہترین اور اعلی وقت ہوتا ہے تہجد کا.
Wazifa for Money وظیفہ یہ ہے:
شروع آخر میں درود شریف پڑہیں, طاقت کے اندر جتنے بھی پڑھ سکتے ہیں, جتنا گڑ ڈالیں گے, اتنا میٹھا ہوگا. تو ایک, تین, پانچ, جتنی مرتبہ آپ پڑھ سکتے ہیں. اب سو دانوں کی جو تسبیح ہوتی ہے. آپ نے اس پر پڑھنا ہے. اس پر تھوڑا سا دوام کریں. تھوڑی سی اس پہ امیشگی اختیار کریں. کوئی اتنا بڑا کام نہیں ہے. پانچ منٹ بھی آپ کے نہیں لگیں گے. تو اگر اس کی وجہ سے ہمارے 24 گھنٹے کے مسائل ہوں تو یہ پانچ منٹ کا سودا مہنگا نہیں ہے.
انشاءاللہ, اس کو کریں گے اور ہم نے بہت سارے اس سے پہلے لوگوں کو دیا ہے. اب جب یہ مسائل پیدا ہوئے ہیں. جیسے کہ حالات بھی چل رہے پیں, ملکی حالات بھی اور بہت سارے لوگ رزق, روزی کے حوالے سے تنگ ہو رہے ہیں. تو یہ شروع کر دیں, غائبانہ طور پر, جیسے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں. اور ہم ان کو ایسی جگہ سے رزق عطا فرمائیں گے, کہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا.
تو انشاء اللہ العزیز, اللہ تعالی بھی ہمارے گھروں میں اور سب کے گھروں میں, اللہ تعالی خیر و برکت عطا فرمائے. اور آپ یہ وظیفہ شروع کریں اور برکتیں اور یہ ساری چیزیں انشاءاللہ آپ کا مقدر ہوں گی.
Important Links
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں. آن لائن قرآن اکیڈمی.





