شعبان کے وظائفوظائف

Shabe Barat Mein Chawal k Dano ka Wazifa-Mufti Bilal Qadri

شبِ برات 15 شعبان کا خاص الخاص وظیفہ۔ 7 دانے چاولوں پر یہ عمل کریں۔ سارا سال مال و دولت اور رزق دروازے توڑ کر آئے گا۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:

شبِ برات یعنی پندرہ شعبان المعظم کا خاص الخاص وظیفہ۔ سات دانے چاولوں پر آپ نے یہ عمل کرنا ہے سارا سال مال و دولت اور رزق دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوگا۔ الحمدللہ شبِ برات آنے والی ہے جو کہ پندرہ شعبان المعظم 25 تاریخ کو ہے اور اس رات کو اسلام کے اندر بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے اور اس رات کے اندر جو اعمال / وظائف کیئے جاتے ہیں وہ سارے قبول ہوتے ہیں اور خاص طور پر رزق ، مال و دولت ان چیزوں کے فیصلے ہوتے ہیں تو اگر اس رات کو ہم خاص بنالیں اور منظور کروا لیں تو ساری زندگی کے لیئے ہمیں مال و دولت رزق کی تنگی کبھی بھی نہیں ہوگی تو سات دانے چاول کے لیئے یہ ایسا چھوٹا سا عمل کرنا ہے اور ان چاولوں کو کسی کاغذ وغیرہ میں لپیٹ کے اپنے پاس رکھنا ہے۔ ان شاء اللہ رزق گھر کے دروازے توڑ کر آ جائے گا تو انتہائی آسان عمل ہے۔

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ سارا سال مال و دولت رزق کی آپ پر بارش ہو تو چند دن بعد کیونکہ تھوڑے سے دن رہ گیا ہے اس میں ایک ویک ہی رہ گیا ہے آنے والی شب برات والے دن سات چاول کے دانے لیں یہ اس لئے ابھی پہلے سے عمل شیئر کر رہا ہوں تاکہ جب وہ موقع آئے اس موقع کے اوپر آپ کو کوئی پریشانی نہ ہو ابھی سے ہی اس عمل کو اپنے پاس رکھ لیں تاکہ اس رات آپ کو پریشانی / مسائل نہ ہوں

اس پر یہ عمل کریں یعنی جو چاولوں کے ساتھ دانے لینے ہیں اس پر یہ عمل کریں کاغذ میں لپیٹ لیں یا کسی چھوٹے سے شاپر وغیرہ میں لپیٹ کر آپ اس کو اپنے پاس رکھیں۔ جیب میں رکھیں / پرس میں رکھیں / گھر میں جہاں تجوری ہے جہاں مال رکھتے ہیں وہاں رکھیں تو گھر کے اندر جب رکھیں گے تو رزق گھر کے دروازے توڑ کر داخل ہو جائے گا۔ مال آ جائے گا ایک بھائی نے اس پر بات کی کہ مفتی صاحب اگر گھر کے دروازے توڑ کے آ جائے گا تو پھر دروازے کہاں سے لگوائیں گے تو میں نے اس کو کہا اتنا مال و رزق مل جائے گا جو پرانے ہیں اس کو چینج کروا لینا جو ٹوٹ گئے ہیں تو سال میں ایک بار موقع آتا ہے اس کو ضائع مت کریں تو کیا عمل ہے یہ آپ کے سامنے آ گیا۔ سات دانے چاولوں کے لینے ہیں آپ نے ان کو الگ کریں تین ایک دانے پھر ایک دانہ اور پھر تین دانے پہلے جو تین دانے ہیں اس کے اوپر آپ نے سات سو چھیاسی 786 مرتبہ آیت کریمہ دم کرنا ہے اس کے بعد جو چوتھا ہوگا ایک چوتھے نمبر پہ جو دانہ ہوگا اس کے اوپر آپ نے سات سو چھیاسی 786 مرتبہ اللہ الصمد کو دم کرنا ہے پھر آخر میں جو تین رہ جائیں گے انہی تین دانوں پر پھر سات سو چھیاسی 786 مرتبہ آیت کریمہ دم کرنا ہے اسی رات کو ہی عمل کرنا ہے دم کرنے کے بعد آپ کسی کاغذ میں کسی چیز میں لپیٹ کر آپ اپنی جیب میں رکھ سکتے ہیں ، پرس میں رکھ سکتے ہیں ہمیشہ کے لئے اس چیز کو رکھیں گھر میں جہاں آپ پیسے یا مال رکھتے ہیں وہاں پر رکھیں کچن کے اندر رکھیں گھر کے اندر رکھیں۔ گھر کا ہر ایک ایک فرد اپنے لئے اس عمل کو کر سکتا ہے یا ایک فرد مختلف کے لئے کر سکتا ہے  جو آپ نے ایک جگہ کے لئے رکھنا ہے وہ ایک ہی کے لئے عمل ہوگا مختلف دانوں پر ہر دانوں پر علیحدہ سے عمل کیا جائے گا۔ یہ سات دانوں کا یہ ایک عمل ہوگا اب اس کو آپ رکھ سکتے ہیں گھر میں رکھیں یا جیب پاکٹ میں رکھیں۔ اگر کسی اور کے لئے بھی ضرورت ہے تو اس کے لیے دوبارہ اس عمل کو کیجئے گا تو بہت ہی آسان ہے ایزی ہے اور سارا سال آپ کا اگر مسئلہ حل ہو جاتا ہے ایک رات میں تو یہ سودہ مہنگا نہیں ہے۔ تو ضرور اس پر عمل کیجیئے گا۔ ان شاء اللہ آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad