شعبان کے وظائفوظائف

Quick wazifa for Wealth Shab e Barat 2024-Mufti Bilal Qadri

شبِ برات سورۃ القریش کا وظیفہ۔ اللہ سات نسلوں تک رزق دیتے رہیں گے۔ رزق اور بندش کے تمام مسائل کیلئے یہی 1 وظیفہ عمر بھر کافی ہے۔

in article

اللہ الرحمٰن الرحیم اسلام و علیکم ورحمت اللہ:

شب برات سورت قریش کا وظیفہ چھوٹی سی سورت ہے دو لائنز کی اس کا کیا فائدہ ہے سب سے پہلا فائدہ یہ ہے کہ اللہ سات نسلوں تک رزق دیتے رہیں گے ظاہر ہے رزق اللہ تعالیٰ نے دینا ہے اور قرآن مجید میں ہے کہ رزق اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے تو اللہ تعالیٰ سات نسلوں تک اتنا رزق دیتے رہیں گے اتنا رزق عطا کریں گے کہ زندگی بھر دوبارہ کمی نہیں ہوگی۔ رزق اور بندش کے تمام مسائل کے لیے شبِ برات کی رات کو ایک وظیفہ عمر بھر کے لیے کافی ہے اور ابھی موقع ہے اور آج چار پانچ دن رہ گئے ہیں ان شاء اللہ شبِ برات آ رہی ہے اور شبِ برات کے حوالے سے ہم نے بہت سارے نوافل اور وظائف ذکر کر دیئے اس رات کیسے نوافل پڑھنے ہیں ، کیسے عبادت کرنی ہے کون سے وظائف پڑھنے ہیں نوافل کے اندر کیا پڑھنا ہے پوری تفصیل آپ کے سامنے شیئر کرنی ہے۔ ان شاء اللہ آپ کو بہت فائدہ ہوگا تو سورة القریش کیسے پڑھنی ہے آپ نے اور کس وقت پڑھنی ہے آپ نے اور کتنی مرتبہ پڑھنی ہے ابھی بتاؤں گا۔

ہر ایک شخص چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو اتنا رزق دیں کہ اس کی نسلیں بیٹھ کے کھائیں اور رزق ختم نہ ہو۔ خاص طور پر مجھے بہت سارے میسیجز اور کالز آتی ہیں کہ مفتی صاحب حالات ٹھیک نہیں ہیں بہت پرابلمز ہیں بچے ہیں اولاد ہے بڑے پریشان ہیں دعا کریں کوئی ایسا اللہ تعالیٰ بندوبست کر دے کہ کل کو ہم مر بھی جائیں تو ہمارے پیچھے جو نسلیں ہیں ہمارے پیچھے رہنے والے ہیں ان کو کبھی کسی چیز کی کمی نہ ہو اور ہم زندگی میں ایسا کچھ کر جائیں تاکہ وہ آرام اور سکون کے ساتھ پیچھے زندگی گزار سکیں تو اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا جو رزق ہے اس کی جو بندشیں ہیں اور اس کے علاوہ جتنے مسائل ہیں تمام مسائل ختم ہو جائیں۔

آپ نے کرنا کیا ہے کہ شب برات کی رات عشاء کی نماز کے بعد جب عشاء کی نماز آپ پڑھ لیں اس وقت سے لے کے آپ نے تحجد تک اس دوران گیارہ سو 1100 مرتبہ سورۃ القریش پڑھنی ہے۔ اس دوران آپ وقفے وقفے سے بھی پڑھ سکتے ہیں لازمی نہیں ہے کہ ایک ہی نشست میں آپ پڑھیں بلکہ وقفے وقفے سے پڑھ سکتے ہیں اسی طرح گھر والے سب مل کر بھی پڑھ سکتے ہیں۔ بیوی بچوں کو ساتھ ملا کے بھی پڑھ سکتے ہیں اور ایک ختم کی سورت بنا سکتے ہیں پھر آپ اپنے نوافل بھی پڑھیں ذکر و اذکار بھی کریں اور اپنے باقی وظائف بھی آپ ضرور کیجئے ان شاء اللہ زندگی کے اندر یہ رات اگر آپ نے منظور کروا لی تو ساری زندگی آپ کے تمام مسئلے حل ہو جائیں گے اور اگر یہ رات آپ کو نصیب نہ ہو سکی یہ رات آپ منظور نہ کروا سکے تو ساری زندگی مسائل ختم نہیں ہونے تو اس لئے اس رات کوشش کریں بھرپور تیاری کریں اور انتہائی عاجزی کے ساتھ اس رات عمل کریں اور اس رات کے اندر اعمال کریں وظائف پڑھیں ، قرآن پڑھیں ، ذکر و اذکار کریں ، نوافل پڑھیں اللہ تعالیٰ سے اپنی اور نسلوں کے نصیب کھولنے کی دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے بھی نصیب کھولیں ، آپ کی نسلوں کے نصیب کھولے ، اتنا مال و دولت عطا کریں کہ سات نسلوں تک رزق ختم نہ ہو تو اس عمل کو بھی ضرور کیجئے گا۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad