
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:
جمعۃ المبارک کا خاص عمل جو کہ پیسوں کی بارش کے حوالے سے عمل ہے اور جو شخص اس عمل کو کرتا ہے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو کروڑ پتی بنا دیتے ہیں تو جمعہ کا دن الحمدللہ آ گیا اور جمعہ کا دن دنوں میں سے سب سے افضل ترین دن ہے اور اس دن کے حوالے سے بتلایا جاتا ہے کہ جو بھی وظائف عمل کیے جاتے ہیں خاص کر رزق اور دولت کے حوالے سے وہ وظائف اور عمال پورے ہوتے ہیں اور ان کا ہنڈر پرسنٹ ریزیلٹ ملتا ہے۔ آپ دیکھ لیجئے ہمارے چینل کے اوپر اس حوالے سے بہت ساری ویڈیوز بنی ہوئی ہیں اور الحمدللہ ہمارے جتنے بھی جمعہ کے وظائف ہیں وہ سارے کامیاب اور بہت اچھا فیڈبیک اس کا ملتا ہے تو آج کا آرٹیکل خاص ان لوگوں کے لیے ہے جو مال و دولت کی وجہ سے پریشان ہیں اور چاہتے ہیں ان کے پاس بے تحاشا رزق ہو ، مال ہو ، دولت ہو تو جمعۃ المبارک والے دن اس خاص عمل کو ضرور کر لیجئے اللہ تعالی ان کو امیر ترین افراد کے اندر شامل کر دیں گے تو کون سا عمل ہے کیسے کرنا ہے ابھی پوری تفصیل بتاؤں گا۔ جمعۃ المبارک کا خاص دن اور اس حوالے سے خاص عمل انتہائی خاص عمل ہے اس کو غور سے سنیں/پڑھیں اور اس پر ضرور عمل کریں جمعہ والے دن جیسے کہ آپ کو معلوم ہے کہ جمعہ کا دن شروع ہوتا ہے جمعرات کی مغرب کے بعد سے لے کے جمعہ کی مغرب تک یہ ٹائم جو ہے وہ جمعہ والے دن کا ہوتا ہے۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
آپ نے کرنا کیا ہے کسی بھی جمعہ یا ہر جمعہ یا کم از کم سات جمعہ لگاتار اس عمل کو کرنا ہے ان شاء اللہ پہلے ہی جمعہ آپ کو اس کا ریزیلٹ نظر آنا شروع ہو جائے گا اور جیسے جیسے آپ جمعہ والے دن لگاتار اس عمل کو کرتے رہیں گے تو جتنے بھی آپ کے معاملات ہیں چاہے رزق کے ہیں ، دولت کے ہیں ، مال کے ہیں۔ ان کے اندر آپ کو فائد ہوتا ہوا نظر آنے لگ پڑے گا۔ آپ نے کرنا کیا ہے قرآن پاک کی سورت ہے ” سورت واقعہ ” ستائیس پارے کے اندر ہے اور یہ آپ نے جمعہ والے دن ہر جمعہ کو اکتالیس 41 مرتبہ پڑھنی ہے۔ گھر والے بیٹھ کے اس کا ختم بھی کر سکتے ہیں اور جتنے بھی ختم کرنا چاہیں اگر ایک مرتبہ ختم کر لیا پھر ختم کر لیا جمعرات کی مغرب سے لے کے جمعہ کی مغرب تک کافی ٹائم ہے یا اس کو آپ الگ الگ بھی پڑھ سکتے ہیں ٹھیک ہے اگر کوئی علیحدہ پڑھ رہا ہے/ اکیلا اکیلا پڑھ رہا ہے تو وہ تھوڑا تھوڑا بھی پڑھ سکتا ہے ایک نشست میں بھی پورا 41 مرتبہ پڑھ سکتا ہے اور جب سورت واقعہ مکمل ہو جائے تو اسی جگہ بیٹھ کے دعا کریں میٹھا بنائیں دعا کریں اور اس میٹھے کو تقسیم کریں گھر کے اندر خالی کر لیں اور اس کو کھا لیں اور اس کے بعد ان شاء اللہ دعا کریں اجتماعی دعا کریں اللہ تعالیٰ اتنا مال اور رزق و دولت عطا فرمائے گا کہ گویا آپ کے اوپر پیسوں کی بارش ہو رہی ہے یہ بہت ہی کامیاب عمل ہے۔
ویسے بھی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ رزق کے حوالے سے کہ جہاں سورت واقعہ پڑھی جاتی ہے اس جگہ رزق کی تنگی نہیں ہوتی تو سورت واقعہ کو پڑھا کریں اور خاص طور کے اوپر روزانہ مغرب کی نماز کے بعد اس کا بہت بہترین عمل ہے کہ مغرب کی نماز کے بعد جس گھر کے اندر سورت واقعہ پڑھی جاتی ہے اس گھر میں رزق کی تنگی نہیں ہوتی تو اس عمل کو ضرور کیجئے انتہائی آسان سا اور چھوٹا سا عمل ہے لیکن اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT





