
بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:
بالوں کے گرنے کا سبب کیا ہے؟ بال گرنا کیسے بند ہوں گے؟ چہرے سے داغ دھبے چھائیاں ختم کرنے کا 100 فیصد گارنٹی شدہ عمل۔ یہ تین سوالات ہیں پہلا سوال یہ ہے کہ جو ہمارے بال گرتے ہیں کیوں گرتے ہیں؟ ان کی کیا وجوہات ہیں؟ پہلے بہت اچھے تھے اب دن بہ دن ان کے اندر خرابی پیدا ہو رہی ہے دوسرا سوال یہ بال گرنا بند کیسے ہوں گے؟ تیسرا سوال یہ چہرے پر جو چھائیاں آ جاتی ہیں داغ دھبے آ جاتے ہیں وہ جیسے ایک بہن تھی وہ کہتی ہے ساری زندگی پتہ نہیں انڈر کنسٹرکشن ہی رہنا ہے کبھی ایک دانہ نکل رہا ہے کبھی کیا ہو رہا ہے کبھی کیا ہو رہا ہے تو جب سے ہوش سنبھالا کچھ نہ کچھ ہوئی جا رہا ہے تو لگتا ہے اسی انڈر کنسٹرکشن میں ہی زندگی گزر جائے گی۔ ان شاء اللہ ایسا نہیں ہوگا اب میں نے گزشتہ دنوں بھی ایک آرٹیکل میں بتلایا تھا اور اس میں میں نے بتایا تھا کہ اس کا سبب کیا ہے اس کا سب سے بڑا سبب یاد رکھیئے گا وہ ہے نظرِبد۔ نظرِبد اس کا سب سے بڑا سبب ہے باقی بھی ہیں پانی کے مسائل ہو سکتے ہیں آج کل کیمیکل کی چیزیں استعمال ہو رہی ہیں شیمپو ترہ ترہ کے آ چکے ہیں اور کوائلٹی تو ویسے بھی ہمارے پاکستان میں ماشاءاللہ بہت اچھی ہے تو وہ چیزیں بھی میٹر کرتی ہیں پانی بھی میٹر کرتا ہے علاقوں کا پانی میٹر کرتا ہے کھارا پانی ہے یا پانی میں کچھ ایسے کیمیکلز ہیں جس کی وجہ سے مسائل ہو رہے ہیں لیکن اس میں ایک سب سے بڑا جو فیکٹر ہے اس کو ہم اگنور نہیں کر سکتے وہ نظرِبد ہے۔ ایسی خواتین بھی ہیں جو کہتی ہیں کہ ہمارے بہت لمبے بال تھے اور آج یہاں گردن تک آئے ہوئے ہیں اور بالوں میں طاقت ہی نہیں ہے مضبوط ہی نہیں ہیں۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
اسی طرح کہتی ہیں کہ بال گرنا بند کیسے ہوں گے یہ تو میں نے آپ کو بتا دیا کہ سبب کیا ہے سب سے بڑا سبب اس کا نظرِبد ہے۔ اس نظرِبد سے چہرے خراب ہوتے ہیں ، چہرے مرجھا جاتے ہیں۔
آپ نے کیا کرنا ہے کہ اپنی نظر اتارنی ہے اس کے مختلف طریقے ہو سکتے ہیں ایک طریقہ ” سورۃ القلم ” ہے اس کی آخری دو آیات ہیں۔
سات مرتبہ فجر کے بعد سات مرتبہ مغرب کے بعد آپ نے دونوں ہاتھوں پر دم کر کے سر سے پیروں تک پوری جگہ آپ نے ہاتھ پھیرنا ہے۔ جیسی بھی نظر اتارنی ہوگی وہ ختم ہو جائے گی۔
دوسرا اگر آپ چاہتے ہیں کہ جیسے آپ کی پہلے بات تھی کہ بال گھنے مضبوط ہو جائیں چہرے کی چھائیاں ختم ہو جائیں ، چہرے پر نور آ جائے اس کے لئے آپ نے یہ عمل کرنا ہے یہ فجر کے بعد مغرب کے بعد دو ٹائم آپ نے کرنا ہے۔
کم از کم گیارہ دن لگاتار آپ نے کرنا ہے اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ ضرور پڑھنا ہے آپ نے کیا کرنا ہے ایک کوئی سا بھی گلاس لے لیں اپنے پاس بوتل لے لیں لیکن گلاس لے لیں اس کو اپنے پاس رکھیں اس کے بعد آپ نے درود شریف پڑھنا ہے جو میں نے بتلایا ہے اس کے بعد آپ نے صرف 189 مرتبہ یہ پڑھنا ہے۔
اس کے بعد آپ نے اللہ تعالیٰ کے دو نام ہیں یہ پڑھنے ہیں تین سو تیرہ 313 مرتبہ۔ دونوں کے اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ آپ نے پڑھنا ہے پڑھنے کے بعد آپ نے اس گلاس اس پانی کے اوپر دم کر لینا ہے۔ اس پانی سے آپ اپنا چہرہ دھو لیں اس سے آپ اپنے ہاتھوں کو دھو لیں ، اس سے آپ اپنے بالوں کو دھو لیں۔ اس پانی کی آپ نے تھوڑی سی قدر کرنی ہے تاکہ اس کی بے حرمتی نہ ہو پاک جگہ کھڑے ہو کے پانی ڈالیں اور اس کے بعد آپ کسی کیاری میں کسی چیز میں اس پانی کو ڈال دیں۔ ان شاء اللہ نئے بال نکلنا شروع ہو جائیں گے تو بہت ہی خاص بہت ہی آسان بہت ہی ایزی عمل ہے ضرور کیجیئے گا بہت فائدہ ہوگا۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT






