
بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم:
گزشتہ تقریباً 6 مہینے پہلے کی بات ہے میرے پاس ایک خاتون آئی اور کافی پریشان تھی اپنے شوہر کے حوالے سے تو جو انہوں نے میرے ساتھ بات کی وہ آپ کے سامنے شیئر کر رہا ہوں اور ان کا جو فائدہ ہوا ہے ایک چھوٹے سے وظیفے سے ان کو کتنا بڑا فائدہ ہوا وہ بھی آپ کے سامنے شیئر کر رہا ہوں تو ان کی زبانی انہوں نے مجھے بتایا کہ میرے شوہر سعودی عرب میں ہوتے ہیں اور تقریباً سال ڈیڈھ سال میں پاکستان آتے ہیں تو میں پہلے ان کے وہی گھر میں ان کے ساتھ رہ رہی تھی تو مجھے وہاں پہ مسائل تھے کچھ پریشانیاں تھی میں چاہ رہی تھی کہ میں علیحدہ سے رہوں تو میرے شوہر پاکستان آئے تو میں نے ان سے بات کی میں نے کہا میں اس طرح علیحدہ رہنا چاہتی ہوں اور میں ان کے ساتھ نہیں ایجسٹ کر سکتی آپ مجھے کوئی علیحدہ مکان لے دیں یا کرائے پر مکان لے دیں لیکن کہتی ہیں کہ ان کے شوہر جہاں وہ زیادہ تر اپنی والدہ اور بہن کی زیادہ سنتے تھے تو ہماری آپس کے اندر لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا۔ مسائل پیدا ہونے شروع ہو گئے تو انہوں نے مجھے میری ماں کے گھر میں چھوڑ دیا اور بتلایا کہ میری تیرہ سال کی ایک بچی بھی ہے تو مجھے ماں کے گھر میں چھوڑ دیا اور اس کے بعد وہ باہر چلے گئے۔ باہر جانے کے بعد انہوں نے جو میرے ساتھ جتنے رابطے تھے سب ختم کر دیئے یہاں تک اگر میں جب سسرال گئی تو انہوں نے بھی مجھے اپنے گھر سے نکال دیا اور مجھے ایکسپٹ نہیں کیا نہ مجھے وہاں رہنے دے رہا۔ میں اپنی والدہ کے گھر رہ رہی ہوں یہاں میرے ساتھ بڑے مسائل ہیں بھائیوں کی شادیاں ہو چکی ہیں بھابیاں آ چکی ہیں تو میرا یہاں پر گزارہ نہیں ہے۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹمیٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
یہاں تک کہ وہ اس بات پر ان کے آنسو آ گئے اور کہنے لگ پڑیں کہ کل میری بچی کو کریم کی ضرورت تھی تو میں نے اپنے بھائی سے کہا کہ اس کو یہ کریم لا دو تو بھائی آگے سے کہنے لگا کہ دیکھوں گا اگر سو ایک روپے تک کوئی ہوئی تو لا دوں گا اس سے اوپر میں نہیں لا کر دے سکتا تو یہاں تک ان کے مسائل تھے اور مجھے کہتے ہیں کہ مفتیٰ صاحب کچھ ایسا کر دیں کہ وہ ایک دفعہ آ جائیں رابطہ کریں جہاں چاہیں جیسے چاہیں میں ان کے ساتھ رہنے کے لئے تیار ہوں تو میں نے ان کے ساتھ ایک وظیفہ شیئر کیا۔
میں نے کہا یہ وظیفہ میں آپ کو دے رہا ہوں انشاءاللہ اللہ پاک رحم کرے گا آپ اکتالیس دن لگاتار یہ عمل کریں اکتالیس دن کے اندر اندر انشاءاللہ اللہ پاک کے حکم سے وہ ضرور آپ سے رابطہ کریں گے یا کوئی آپ کا ایسا سلسلہ نکل آئے گا کہ آپ کا ان سے رابطہ ہو جائے گا پہلے ویک انہوں نے کیا دوسرے کیا تیسرے ویک انہوں نے مجھے آکے بتایا اس بارے میں کہ کچھ اور جاننے والے تھے ان سے میری بات ہوئی ان کا ان کے ساتھ رابطہ ہے میں نے ان کو پیغامات کچھ دیے اب دیکھیں وہاں سے کیا جواب آتا ہے پھر اس کے بعد چوتھے ہفتے میرے پاس آئیں۔
تو کہتی ہیں میرا ان سے رابطہ ہوا ہے انہوں نے مجھے فون کیا اور میرے ساتھ ان کی بات ہوئی ہے تقریباً مجھے ابھی بتلایا اور اس بات کو تقریباً چار چار مہینے ہو گئی ہوں گے اب مجھے مکمل نہیں پتا کہ کب سے ان کا رابطہ ہوا لیکن انہوں نے مجھے بتلایا کہ میرا ان کے ساتھ رابطہ ہو گیا ہے تو یہ وظیفہ بہت اہم ہے کہ اگر کوئی شخص غائب ہو گیا یا بھاگ گیا ہے یا رابطہ نہیں رکھ رہا ہے یا کسی طریقے سے اس کے ساتھ رابطہ نہیں ہو رہا اور خاص کر میاں بیوی کے درمیان میں یعنی جن میں بیوی کے آپس کے اندر ناچاقی ہے یعنی آپس کے اندر بولتے نہیں ہیں جدا رہ رہے ہیں ان کو ماں کے گھر چھوڑ دیا گیا یا ان کی طلاق کی طرف نوبت پہنچ گئی تو اس عمل کو کریں اللہ تعالیٰ کے حکم سے 41 دن لگاتار کریں۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے انہی دنوں کے اندر اندر سارے مسائل ختم ہو جائیں گے۔ اس کو میں یہ ایک واقعہ آپ کو بتلایا ہے اس کے علاوہ بھی اور بھی واقعات ہیں اس لئے آپ نے اس کو انتہائی مختصر سا وظیفہ ہے ٹائم زیادہ نہیں لیں گے صرف چھوٹا سا وظیفہ ہے۔ صرف قرآن پاک کی ایک سورۃ ہے اور وہ سورت آپ نے پڑھنی ہے اشراق کے وقت کے اندر جب اشراق سورج نکل آتا ہے اور سورج کے نکلنے کے بیس منٹ بعد اشراق کی نماز ہوتی ہے آپ نے اشراق کی نماز پڑھنی ہے اس کے بعد آپ نے سورج کی طرف دیکھتے ہوے ” سورۃ الشمس ” ہے اس کو آپ نے 79 مرتبہ پڑھنا ہے کیونکہ یہ تیسویں پارے کے اندر ہے آخری سورتوں کے اندر آتی ہے تو یہ آپ نے سورۃ الشمس پڑھنی ہے اور تصور رکھنا ہے جس بھی غائب شخص کا ہے چاہے وہ شوہر میں ہے یا کوئی محبوب ہے یا کوئی دوست ہے یا کوئی مثال کے طور پر باز دفعہ لوگ غائب ہو جاتے ہیں کوئی ان کا پتہ نہیں ہوتا میرے پاس آتے ہیں مرے دوست غائب ہو چکے ہیں ان کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے نہیں مل رہے تو اس حالت کے اندر آپ اس وظیفے کو کر سکتے ہیں تو 79 مرتبہ آپ نے ” سورۃ الشمس ” پڑھنی ہے اور اس کے اول اور آخر میں آپ نے درود شریف پڑھنا ہے۔ اس عمل کو کرنا ہے بہت فائدہ ہوگا۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹمیٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT




