دنوں کے وظائفوظائف

Budh k din har hajat pori hone ka wazifa-Mufti Bilal Qadri

بدھ کے دن کی خاص دعائے حاجت ظہر تا عصر چند مرتبہ پڑھ کر جو مانگو گے۔ اللہ تعالیٰ عطا فرمائے گا۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمۃ اللہ:

بدھ کے دن کی خاص دعائے حاجت۔ ظہر تا عصر چند مرتبہ پڑھ کر جو مانگو گے۔ اللہ تعالیٰ عطا فرمائے گا۔ بدھ کا دن ظہر سے عصر دعا کی قبولیت ہوتی ہے۔ جس میں اللہ تعالیٰ ہر دعا کو قبول فرماتا ہے تو دعا کی ان خاص قبولیت کی گھڑیوں کا احتمام کرنا چاہیے اور اس پر خوب دعا کرنی چاہیے۔ ایک ہفتے میں اگر ہم تین گھنٹے اپنی دعاؤں کو دے دیں تو میرا نہیں خیال کہ پھر ہمیں کسی حاجت کی ، مراد کی ضرورت رہ جائے گی کیونکہ اللہ تعالیٰ ہر ایک حاجت ، مراد کو  پورا فرما دے گا۔

چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف ظہر کی نماز پڑھیں اس کے بعد آپ نے کم از کم تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے جو ہم نماز کے اندر پڑھتے ہیں اس کے بعد گیارہ مرتبہ یہ اسمِ اعظم پڑھیں۔

اسمائے اعظم

یہ اسمِ اعظم گیارہ مرتبہ پڑھنے کے بعد یہ والی دعا سات مرتبہ پڑھنی ہے۔

لا الہ الا اللہ الحلیم الکریم سبحان اللہ رب العرش العظیم

اگر آپ اسمِ اعظم گیارہ مرتبہ پڑھتے ہیں تو یہ والی دعا آپ نے سات مرتبہ پڑھنی ہے لیکن اگر کسی وجہ سے آپ یہ اسمِ اعظم نہیں پڑھ سکے تو پھر آپ نے 21 مرتبہ یہ والی دعا پڑھنی ہے جو اوپر بتائی ہے اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور دُعا کیجئے گا جو جو مانگتے جائیں گے اللہ تعالیٰ عصر سے پہلے پہلے آپ کی جھولیوں کو بھرتا جائے گا ضرور عمل کیجئے گا بہت فائدہ ہوگا۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آپ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad