دنوں کے وظائفوظائف

Itwar k din qarz sy chutkara paane ka wazifa-Mufti Bilal Qadri

اتوار کا خاص مبارک دن۔ اگر آپ کے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں یا قرضوں میں ڈوبے ہیں یہ عمل کریں۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمۃ اللہ:

اتوار کا خاص اور مبارک دن اگر آپ کے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں یا قرضوں میں ڈوبے ہیں تو اتوار والے دن یہ عمل آپ نے ضرور کر لینا ہے۔ اتوار کا دن چھٹی کا دن ہوتا ہے تو اگر آپ کے یہ حالات ہو چکے ہیں کہ آپ کا پیسہ ، رزق ، دولت ختم ہو چکا ہے۔ گھر میں بے برکتی آگئی ہے ، گھر میں لڑائیاں جھگڑے شروع ہو گئے ہیں اور لڑائی جھگڑے کی شروعات ہی یہاں سے ہوتی ہے جب گھر میں رزق کی تنگی ہو جاتی ہے۔ ہر اتوار کے دن اس چیز کا یہ عمل کرنا شروع کر دیجئے ان شاء اللہ ایسی برکت ہوگی کہ ایک اتوار سے دوسرے اتوار آپ کو رزق و روزی کی کم از کم تنگی نہیں ہوگی۔ پیسوں کی تنگی نہیں ہوگی۔ جیب سے بٹوے سے پرس سے آپ کے پیسے ختم نہیں ہوں گے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

چلتے ہیں اپنے وظیفے کی طرف آپ نے کرنا کیا ہے کہ ایک تسبیح درودِ ابراہیمئ کی پڑھیں جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں۔ اس کے بعد ایک تسبیح استغفار کی پڑھیں کوئ سا بھی پڑھ سکتے ہیں۔ پھر ایک تسبیح تیسرے کلمے کی پڑھنی ہے اور اس کے بعد گیارہ تسبیح اللہ تعالیٰ کے ان تین ناموں کی پڑھنی ہیں جو سکرین پر آ رہے ہیں۔

یااللہ یاواسع یاباسط

دن بھر میں چلتے پھرتے ، اُٹھتے بیٹھتے پڑھیں۔ ہر حال میں پڑھ سکتے ہیں۔ خواتین اس کو ہر حال میں پڑھ سکتی ہیں۔ یہ نام پڑھتے جائیں اور دل و دل میں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے جائیں یہاں تک کہ رات ہو جائے آپ بستر پہ لیٹ جائیں۔ بستر پر لیٹتے وقت تک آپ کی گیارہ تسبیحات مکمل ہو جانی چاہییں۔

اس کے بعد پھر صبح کی ترتیب کو اُلٹ کر دینا ہے۔ ایک تسبیح تیسرے کلمے کی پہلے پڑھ لیں گے پھر ایک تسبیح استغفار کی اور پھر اس کے بعد ایک تسبیح درودِ ابراہیمئ کی پڑھنی ہے۔ ان شاء اللہ جو جو چاہیں گے وہ مل جائے گا۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آپ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بُک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad