
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اسلام وعلیکم ورحمت اللہ:
رمضان المبارک کا آخری جمعہ آگیا۔ جمعتہ الوداع پورا سال رزق کی فروانی ، دکھ ، بیماریاں ، پریشانیاں سب دور ہو جائیں گی۔ رمضان المبارک کا اب یہ جو جمعہ آرہا ہے یہ اس کا آخری جمعہ ہے جس کو جمعتہ الوداع بھی کہا جاتا ہے جہاں رمضان المبارک کی فضیلت ہے ، جہاں لیلتہ القدر کی فضیلت ہے ، جہاں آخری عشرے کی فضیلت ہے ، طاق راتوں کی فضیلت ہے ، اسی طرح رمضان المبارک کے اس آخری جمعے کی جمعتہ الوداع کی بہت زیادہ فضیلتیں احادیث کے اندر آئی ہیں۔ اس کا خصوصی احتمام کیا جاتا ہے اور یہ ستائیسویں شب بھی ہے۔ جہاں رمضان المبارک کے ہر ایک ایک دن کی خوب اہمیت ہے وہاں پر ہی رمضان المبارک کا آخری جمعہ جمعتہ الوداع بھی آگیا اس کی بھی بہت زیادہ اہمیت اور فضیلت ہے۔ اس دن تمام دعائیں قبول ہوتی ہیں اگر آپ چاہتے ہیں پریشانیوں سے نجات ملے ، رزق پورا سال ملتا رہے تو اس جمعتہ الوداع یہ عمل آپ نے ضرور کرنا ہے۔ اس وظیفے کو ستائیس رمضان المبارک جمعتہ الوداع کے دن ضرور کرنا ہے یہ ایسا عمل ہے اس کے بارے میں پہلے میں حدیث سُنا لوں پھر آپ کو وظیفہ بھی بتاتا ہوں ترتیب بھی اس کی بتاتا ہوں۔ آپ ﷺ نے سنا کہ کسی صحابی نے یہ والی دعا پڑھی تو آپ ﷺ نے فرمایا: کہ کس نے پڑھا تو ایک صحابی نے فرمایا یا رسول اللہ ﷺ میں نے پڑھا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں نے تیس فرشتوں کو دیکھا ہے کہ اس کے ثواب میں ایک دوسرے سے سبقت لیے جا رہے تھے یعنی اتنا زیادہ اس کا ثواب ہے اور اس کی اہمیت ہے کونسی دعا ہے آپ کی سکرین کے اوپر آ رہی ہے۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
اب آپ نے رمضان المبارک کے آخری جمعے پورے دن میں یعنی سحری سے لے کے افطاری تک کے درمیان میں آپ نے یہ سات سو چھیاسی 786 مرتبہ پڑھنا ہے ہر حال میں پڑھنا ہے اگر آپ چاہتے ہیں رزق بھی پورا سال ملے ، دکھ / بیماریاں بھی دور ہوں ، پریشانیاں بھی دور ہوں ، مسائل بھی حل ہوں ، حاجتیں بھی پوری ہوں ، دلی مرادیں بھی پوری ہوں ، جائز خواہشات بھی پوری ہوں تو آپ نے یہ 786 کا عدد ضرور پورا کرنا ہے اول و آخر تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے اور گھر والوں کو بیٹھا کے اس عمل کو پڑھنا چاہیں تو پڑھ سکتے ہیں۔ بہت ہی آسان عمل ہے ضرور پڑھیے بہت فائدہ ہوگا۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں




