شبِ قدر کے وظائفوظائف

Shab e Qadr Laylatul Qadr Wazifa for any Hajat-Mufti Bilal Qadri

شبِ قدر کا سب سے خاص وظیفہ! پانی پر یہ پڑھ کر دعا کریں۔ 70 ہزار حاجات اسی وقت پوری۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:

شبِ قدر کا سب سے خاص وظیفہ صرف پانی پر یہ پڑھ کر دعا کریں۔ 70 ہزار حاجات اسی وقت پوری ہو جائیں گی۔ ستر ہزار حاجات کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جتنی بھی آپ کی حاجات ہوں گی وہ ان شاء اللہ اسی وقت پوری ہو جائیں گی۔ الحمدللہ رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ چل رہا ہے اور اس کے اندر جیسے بتلایا گیا ہے کہ طاق راتیں اس کی جتنی آتی ہیں وہ شبِ قدر میں سے ہوتی ہیں اکیس ، تئیس،  پچیس ، ستائیس ، انتیس۔ اکیس کی رات گزر چکی ہے۔ اب آگے آنے والی چار راتیں ہیں تئیس ، پچیس ، ستائیس ، انتیس ان طاق راتوں کے اندر آپ نے اس عمل کو کرنا ہے تو آپ کی جو بھی حاجات ہوں گی کسی بھی قسم کی حاجت ہو مشکل سے مشکل ہے یا ناممکن ہے تمام حاجات ان شاء اللہ پوری ہو جائیں گی۔ تو کونسا عمل ہے کرنا ہے پانی کے اوپر کیسے اور کس طرح دم کرنا ہے مکمل تفصیل شیئر کی ہوئی ہے۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

آپ کی وہ حاجات جو آج تک کسی بھی وجہ سے پوری نہیں ہو سکی یا ایسی مشکل ہے کہ ناممکن نظر آتی ہے تو شبِ قدر کی رات ہو ایک گلاس پانی لے کر اس پر یہ دم کر لیں ان شاء اللہ جو بھی حاجات ہوں گی اسی وقت اللہ کے حکم سے پوری ہو جائیں گی۔ مثلاً رزق کی حاجت ہے ، شادی کی حاجت ہے ، اولاد کی حاجت ہے یا مال و دولت کی حاجت ہے یا گھر  کی حاجت ہے یا آپ نے کچھ لینا ہے گاڑی لینی ہے اس کی حاجت ہے کسی بھی حاجت کیلئے اس عمل کو کر سکتے ہیں تو تمام حاجات پوری ہو جائیں گی۔ چاہے ستر ہزار حاجات کیوں نہ ہوں تو اسی رات ان شاء اللہ آپ کی تمام حاجات پوری ہو جائیں گی اور چاروں طاق راتوں کے اندر اس عمل کو کر سکتے ہیں۔

آپ نے کرنا کیا ہے کہ تہجد کے وقت آپ نے تین سو تیرہ 313 مرتبہ یعنی سحری کھانے سے پہلے پہلے آپ نے تین سو تیرہ 313 مرتبہ ” سورۃ الفاتحہ ” پڑھنی ہے۔ پہلے آپ نے ایک گلاس پانی لے کے پاس رکھنا ہے اس کو کسی چیز سے ڈھکنا نہیں ہے اور اتنی آواز سے پڑھنا ہے کہ آپ کا جو پانی کا گلاس ہے آپ کو محسوس ہو کہ وہاں تک آواز آپ کی جا رہی ہے تین سو تیرہ 313 مرتبہ ” سورۃ الفاتحہ ” پڑھیں۔ اس کے بعد آپ نے ایک سو ایک 101 مرتبہ ” یا رحمان ” پڑھنا ہے۔ اول و آخر طاق عداد میں درودِ ابراہیمئ پڑھ لیں اور جو پانی آپ نے رکھا ہے اُس پانی پر دم کر کے پی لیں۔ ایک گلاس ہے یا جگ ہے خود بھی پیئیں اور اپنے گھر والوں کو بھی پلا سکتے ہیں اور جو جو پیئے گا ان شاء اللہ اس کی حاجات پوری ہو جائیں گی۔

 

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad