
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:
ستائیسویں شب لیلتہ القدر دو نفل پڑھنے ہیں نیت اس کی کیا کرنی ہے نمبر ایک فراغِ رزق ، نمبر دو درازیِ عمر یعنی لمبی عمر ، نمبر تین ہر مصیبت ، پریشانی ، مشکلات کے حل کے لیے تو یہ عمل آپ نے شبِ قدر کی رات کو کرنا ہے ستائیسویں رات ہے جس کو یہ رات نصیب ہوتی ہے دنیا کے سارے خزانے اس کو مل جاتے ہیں حاجتیں پوری ہو جاتی ہیں ، مرادیں پوری ہو جاتی ہیں ، اس رات کی برکت سے اللہ تعالیٰ صرف اس کو نہیں بلکہ اس کی نسلوں کو بھی سنوار دیتا ہے تو اس رات کو پانے کے لیے جتنے وظائف اعمال بتائے ہیں وہ کرنے ہیں قرآن پاک کی تلاوت کرنی ہے ، ذکر و اذکار کرنے ہیں ، سورۃ یٰسین پڑھنی ہے ، سورۃ الرحمان پڑھنی ہے ، سورۃ الاخلاص کی ایک تسبیح پڑھنی ہے۔ وہاں آپ نے یہ دو نفل ضرور پڑھنے ہیں۔ ان دو نفل پڑھنے سے کیا ہوگا۔ نمبر ایک آپ کے رزق و روزی کے اندر برکت ہوگی ، نمبر دو اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندروستی والی لمبی زندگی عطا فرمائیں گے ، نمبر تین آپ کے بچوں کی جتنی مشکلات ہیں پریشانیاں ہیں / مسائل ہیں اللہ تعالیٰ ان کو حل فرما دے گا۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
ستائیسویں رات آپ نے مغرب سے طلوعِ آفتاب کا وقت عمل کرنا ہے لیکن خاص آپ نے جو عمل کرنا ہے وہ بارہ بجے سے لے کے تین بجے کے درمیان کرنا ہے۔ یہ دو نفل پڑھنے ہیں اور ان دو نفلوں کے اندر آپ نے پہلی رکعت میں آپ نے 27 مرتبہ ” سورة القدر ” پڑھنی ہے اور دوسری رکعت کے اندر آپ نے سورة الفاتحہ کے بعد 27 مرتبہ سورة الاخلاص پڑھنی ہے آپ نے یہ پڑھ کے جب نماز مکمل ہو جائے مکمل ہونے کے بعد سلام پھیرنے کے بعد آپ نے تین مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے۔ سلام پھر کے وہیں بیٹھے تین مرتبہ آپ نے درود شریف پڑھنا ہے درود شریف پڑھنے کے بعد آپ نے سیدھا سجدے کے اندر چلے جانا ہے۔ سجدے کے اندر آپ نے جا کے 41 مرتبہ ” سورة الکوثر ” پڑھنی ہے پھر آپ نے سجدے سے اٹھنا ہے تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے۔ پڑھنے کے بعد آپ نے ہاتھ اٹھانے ہیں ہاتھ اٹھا کے تین مرتبہ کہنا ہے یا ارحم الراحمین ، یا ارحم الراحمین ، یا ارحم الراحمین۔ جب تین مرتبہ انسان یا ارحم الراحمین کہتا ہے اللہ تعالیٰ فرشتوں کو اس کی مدد کے لئے بھیج دیتے ہیں اور اس رات کے اندر فرشتے اترتے ہیں مدد کے لئے ستر ہزار فرشتے اترتے ہیں۔ جو لوگ اپنی نمازیں پڑھ رہے ہوتے ہیں ان کے ساتھ شامل ہوتے ہیں ، جو دعا کر رہے ہوتے ہیں ان کی دعاؤں پر آمین کہتے ہیں تو یہ فرشتے جو ہے وہ اس وقت کے اندر آتے ہیں تو جب آپ یہ پڑھیں گے تو خصوصی اللہ تعالیٰ آپ کی طرف ان فرشتوں کو بھیجے گا اور جو دعا مانگیں گے فرشتے سامنے بیٹھ کر آپ کی دعا کے اوپر آمین کہیں گے تو ہر حال میں وہ دعا قبول ہو جائے گی اور اس دعا کی قبولیت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ آپ کے رزق میں برکت دے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر بھی دراز کرے گا ، اللہ تعالیٰ ہر مصیبت / پریشانی سے نجات عطا فرمائے گا تو ضرور عمل کیجئے گا بہت فائدہ ہوگا۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT




