شعبان کے وظائفوظائف

Shabe barat ka khas wazifa-Mufti Bilal Qadri

پچھلی شبِ برات یہ ایک چھوٹا سا عمل کیا۔ آج تک اللہ نے کسی بندے کا محتاج نہیں کیا۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمت اللہ:

پچھلی شبِ برات یعنی جو پچھلے سال شبِ برات گزری یہ ایک چھوٹا سا عمل کیا آج تک اللہ تعالیٰ نے کسی بندے کا محتاج نہیں کیا یہ ایک بھائی نے مجھے سنایا اور انہوں نے کہا کہ مفتی صاحب میرے کچھ حالات ایسے آگئے تھے۔ پچھلے دو تین سال میں بہت زیادہ مجبور ہو چکا تھا۔ جاب ، کاروبار سب کچھ ختم ہو چکا تھا اور جیب کے اندر ایک روپیہ بھی نہیں ہوتا تھا بہت سارے لوگوں سے میں نے مدد طلب کی جابز کے لئے بھی گیا کسی نے میری مدد نہیں کی تو میں ایک اللہ والے کے پاس گیا اور ان سے میں نے اپنی مشکلات کا ذکر کیا کہ میری کوئی مدد نہیں کرتا اور بندوں کا محتاج ہو چکا ہوں کوئی ایسا عمل بتلا دیں کہ اس محتاجی کی زندگی سے میری جان چھوٹ جائے۔ اللہ تعالیٰ مجھے غنی کر دے۔ اس عمل کو شبِ برات کے دن آپ اس کو پڑھ سکتے ہیں۔ شبِ برات کی رات پڑھ سکتے ہیں کیونکہ انہیں بتایا کہ شبِ برات قریب تھی تو انہوں نے مجھے کہا اس عمل کو آپ شبِ برات والے دن کر لیجیئے گا کہتے ہیں میں نے جیسے ہی شبِ برات کا دن آیا اور میں نے انتہائی عاجزی کے ساتھ اور لگن کے ساتھ اس عمل کو کیا تو اللہ تعالیٰ نے آج سال پورا ہونے والا ہے اللہ تعالیٰ نے پھر مجھے آج تک کسی بندے کا محتاج نہیں کیا۔ اگر آپ بھی ان تمام مشکلات کا شکار ہیں تو یہ عمل کر لیں ان شاء اللہ پھر زندگی بھر کبھی کسی بندے کے محتاج نہیں ہوں گے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ساری زندگی آپ کو محتاجی سے بچائے اور کبھی آپ کے پاس کسی چیز کی کمی نہ ہو تو اس شبِ برات یعنی 25 تاریخ کو جو شبِ برات آ رہی ہے یہ ایک آسان عمل کر لیں زندگی بھر دونوں ہاتھوں سے مال لُٹاتے رہیں گے لیکن کبھی مال ختم نہیں ہوگا۔ کونسا معجزاتی وظیفہ ہے۔ آپ کی سکرین کے اوپر آ گیا ہے۔ قرآن کریم کے جو چار قُل ہیں۔ ان میں سے ہر قُل آپ نے 179 مرتبہ پڑھنا ہے۔ شروع کے اندر آپ نے درود شریف بھی 179 مرتبہ پڑھنا ہے اور درمیان میں یہ چار قُل 179 مرتبہ اور پھر آخر میں آپ نے 179 مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے اس میں کوئی سا بھی آپ درود شریف پڑھ سکتے ہیں۔  تو اس عمل کو ضرور کیجیئے گا ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا مال و دولت کی جتنی کمی ہے رزق کی کمی ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے وہ زندگی بھر کے لیے پوری ہو جائے گی۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad