
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:
شبِ برات کی رات قریب آگئی اور تقریباً چار دن رہ گئے ہیں شبِ برات کی رات بہت ہی زیادہ خاص رات ہے اور آنے والی 25 تاریخ کو ان شاء اللہ شبِ برات ہوگی اس کی بہت زیادہ فضیلت احادیث کے اندر آئی ہے اور خاص اس رات کے اندر رزق و دولت کے فیصلے ، قسمت اور تقدیر کے فیصلے ہوتے ہیں تو اس لئے ایسے عمل کیے جائیں جس کے ذریعے ان چیزوں میں فائدہ ہو تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو رزق اور دولت بے تحاشا ملے ، قسمت اور تقدیر کے فیصلے بدلوانا چاہتے ہیں۔ چاہتے ہیں کہ آپ کی قسمت اور تقدیر بدلے اگر آپ پریشان ہیں تو پریشانیاں ختم ہوں ، اگر مسائل ہیں وہ مسائل ختم ہوں اور آپ کی زندگی اچھے طریقے سے گزرے تو کیا کرنا ہے ایک آسان سا وظیفہ شبِ برات کی رات کا خاص و خاص عمل کر لیں۔
Shab E Barat Ki Raat Aagyi Hai | Dua For Love | Mehboob Aap K Qadmon mein Hoga | Mufti Bilal Qadri#mufti #muftibilalahmed #muftibilal #muftibilalqadri #wazifa #wazaif #dua #love #lover #Islamabad #rawalpindi #viralvideo #BoycottPSL #PTIPressConference #KingIsBack #PunjabPolice pic.twitter.com/zUxhKQnyh1
— Mufti Bilal Ahmed Qadri (@muftibilalahmed) February 18, 2024
ان شاء اللہ رزق اور دولت کے مسئلے بھی حل ہو جائیں گے۔ قسمت اور تقدیر کے فیصلے بھی بدل جائیں گے۔ دل کے ساتھ اس عمل کو کر لیں اس رات کو لگا لیں ان شاء اللہ ساری زندگی کے لیے تمام مسئلے ختم ہو جائیں گے ، تمام حاجات پوری ہو جائیں گی اور اتنا اللہ تعالیٰ عطا کرے گا کہ سات نسلیں بھی بیٹھ کے کھائیں گی تو ختم نہیں ہوگا۔ مال و دولت بھی ملے گا قسمت اور تقدیر کے فیصلے بھی آپ کے حق میں ہوں گے کیونکہ یہ رات بجٹ کی رات ہے۔ اس رات یہ ساری چیزیں لکھی جاتی ہیں تو اگر اس رات ہم کامیاب ہو گئے تو ان شاء اللہ ہماری زندگی اللہ تعالیٰ کے حکم سے بہت اچھی گزرے گی۔ کرنا کیا ہے۔ آسان سا عمل آپ کے سامنے آگیا قرآن پاک کی ایک سورت ہے ” سورۃ الم نشرح ”۔ یہ سورت آپ نے اس رات کے اندر سات سو چھاسی 786 مرتبہ پڑھنی ہے۔ ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔ اول و آخر ایک سو ایک 101 مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے کوئی سا بھی درود شریف پڑھ سکتے ہیں۔ سب سے بہترین درود شریف درودِ ابراہیمئ ہے اس کے علاوہ بھی کوئی بھی درود شریف پڑھ سکتے ہیں آپ اپنی مرضی سے پڑھ سکتے ہیں تو شروع میں ایک سو ایک 101 مرتبہ درود شریف پڑھیں گے پھر بیچ میں سات سو چھاسی 786 مرتبہ ” سورة الم نشرح ” پڑھنی ہے پھر آخر میں ایک سو ایک 101 مرتبہ درود شریف پڑھ کے ہاتھ اٹھا کے دعا کریں ان شاء اللہ دعا کے لئے ہاتھ نیچے ہونے سے پہلے پہلے جو بھی حاجات ہوں گے ، مقصد ہوگا ، مال و دولت ہوگی ، قسمت اور تقدیر کے فیصلے اللہ تعالیٰ آپ کے حق میں کر دیں گے تو ضرور عمل کیجیئے گا بہت فائدہ ہوگا۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں




