
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمت اللہ:
جمعۃ المبارک ایک مرتبہ سورۃ تغابن پڑھ لیں۔ پھر دیکھیں اللہ کی کیسی غیبی مدد آتی ہے جو زندگی بدل دے گی رزق و دولت کے ڈھیر لگ جائیں گے۔ الحمدللہ جمعۃ المبارک کے اندر خاص اوقات ایسے ہیں کہ جس کے اندر جو بھی انسان دعا کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو ضرور قبول کر لیتے ہیں اب وہ کون سا وقت ہے مفسرین کا اس کے بارے میں اختلاف ہے بعض کہتے ہیں کہ وہ وقت فجر کا ہوتا ہے ، بعض کہتے ہیں کہ جمعہ کا وقت ہوتا ہے ، بعض کہتے ہیں کہ جمعہ کے دو خطبے ہوتے ہیں اس خطبے کے درمیان کا جو وقت ہوتا ہے وہ وقت ہوتا ہے ، بعض اس کو عصر کے بعد کا وقت بتاتے ہیں تو آج کا جو عمل آپ کے سامنے لے کے آ رہا ہوں جمعہ کے دن کا سورۃ تغابن کا ہے اور ان تمام اوقات کو اس نے گھیرا ہوا ہے تو اگر ان اوقات کے اندر آپ یہ ایک سورۃ تغابن پڑھ لیں گے اس کے بعد دعا کریں گے تو دیکھئے گا کہ کیسے اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد آپ کو نصیب ہوتی ہے جو کہ آپ کی زندگی بدل کے رکھ دے گی جو آپ کی قسمت بدل کے رکھ دے گی جو آپ کی قسمت چینج کر دے گی بہت ہی نایاب اور بہت ہی پاورفل عمل ہے کب پڑھنی ہے کیسے پڑھنی ہے کون کون سے اوقات میں پڑھنی ہے ابھی مکمل تفصیل شیئر کروں گا۔ اگر چاہتے ہیں کہ آپ کو اللہ کی غیبی مدد حاصل ہو اور ایسی مدد کہ اس کے بعد آپ کی زندگی یک دم بدل جائے تو لازمی ہے جمعہ والے دن اس طرح سورۃ تغابن پڑھ لیں رزق اور دولت کے ان شاء اللہ ڈھیر لگ جائیں گے بہت ہی پاورفل اور مجرب عمل ہے۔
Aulad Hasil Krnay K liye Powerful Wazifa | Wazifa for pregnancy | Ab mayoos hona Chor den | Mufti Bilal Qadri#mufti #muftibilalahmed #muftibilal #muftibilalqadri #wazifa #wazaif #dua #baby #pregnancy #Establishment #ValentinesDay #PiNetwork #BoycottPSL #PTIPressConference pic.twitter.com/QsgtzpkrHv
— Mufti Bilal Ahmed Qadri (@muftibilalahmed) February 18, 2024
آپ نے کرنا کیا ہے جمعہ والے دن ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ سورۃ تغابن پڑھ لیں فجر کے بعد/ ظہر کے بعد آپ پڑھیں اور وہ وقت بعض روایات کے اندر ہے اور جمعہ کے بعد پڑھیں گے وہ بھی بعض روایات کے اندر ہے عصر کے بعد پڑھیں گے یہ سارا پورا وقت آپ کو ان شاء اللہ اس چیز کے اندر مل جائے گا اور اسی طرح بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ جمعہ کی رات کا وقت ہوتا ہے تو جمعہ کا جو وقت شروع ہوتا ہے وہ مغرب کے بعد سے شروع ہو جاتا ہے یعنی آپ جمعرات کے دن عشاء کے بعد بھی اس عمل کو پڑھ سکتے ہیں تو عمل کیسے پڑھنا ہے کہ جمعہ والے دن ہر فرض نماز کے بعد ایک مرتبہ سورۃ تغابن پڑھیں اور پانی کا گلاس آپ نے اپنے پاس رکھنا ہے اور اس کے اوپر دم کر کے پھر اس پانی کو پی سکتے ہیں اگر اسی طرح جو مرد حضرات ہیں تو وہ مسجد میں بوتل لے کے جا سکتے ہیں بےشک ایک چھوٹی بوتل ہو جو آپ کی پاکٹ میں / جیب میں آجائے اپنے پاس رکھ لیں اور جب آپ فرض نماز پڑھیں فرض کے بعد ایک مرتبہ سورۃ تغابن پڑھیں اور اس کے بعد اس پانی کی بوتل پہ دم کریں اور اس پانی کی بوتل کو پی لیں تو ان شاء اللہ االلہ تعالیٰ کی مدد آپ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے اور اول و آخر آپ نے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے کوئی سا بھی درود شریف پڑھ سکتے ہیں۔ درود شریف تو ہر ایک عمل کے اندر لازمی ہے کوئی بھی آپ وظیفہ کریں عمل کریں درود شریف لازمی پڑھیں تو اس عمل کو ضرور کیجیئے بہت فائدہ ہوگا۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں




