دنوں کے وظائفوظائف

Monday rizq hasil krnay ka wazifa-Mufti Bilal Qadri

سوموار والے دن۔ اسطرح سے پڑھو۔ دولت مند ہو جاؤ گے۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم ورحمت اللہ:

سوموار کے دن اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَ اس طرح سے پڑھو دولت مند ہوجاؤ گے قرآن پاک کی آخری دس سورتوں کے اندر سورت ہے سورۃ الکوثر اور یہ سورت آپ نے اس طریقے سے پڑھنی ہے جیسے ابھی میں آپ کے سامنے شیئر کروں گا اور ان شاء اللہ اس عمل کی بدولت کم از کم ایک سوموار سے دوسرے سوموار تک اللہ تعالیٰ آپ کے اوپر دولت اور رزق کی بارش کر دیں گے اور اس عمل کو کیسے کرنا ہے ابھی شیئر کروں گا۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

یہ عمل آپ نے منڈے والے دن کرنا ہے باقی کسی دن بھی دن کسی بھی وقت آپ اس عمل کو کر سکتے ہیں لیکن اس کو پڑھنے کا طریقہ اور اس والے مقصد کے لیے پڑھیں گے تو پھر آپ نے سوموار / پیر والے دن اس عمل کو کرنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ تین سوموار اس عمل کو ضرور کریں۔ ریمائنڈر لگا لیں تاکہ آپ بھول نہ جائیں اب یہ عمل آپ نے فجر سے لے کے مغرب تک کرنا ہے مغرب کی اذانوں سے پندرہ بیس منٹ پہلے تک آپ نے یہ عمل کرنا ہے اور اس عمل کے اول اور آخر یعنی صبح اور شام شروع کرنے سے پہلے اور ختم کرنے سے پہلے آپ نے ایک ایک تسبیح درود شریف کی پڑھنی ہے۔ اس کے بعد آپ نے ایک تسبیح استغفار کی پڑھنی ہے اس کو پڑھ لیں اس کے بعد آپ نے سورۃ الکوثر پڑھنی ہے اس کو پڑھنے کا طریقہ صرف تھوڑا سا سمجھ لیجیئے اس کو پڑھنے کا طریقہ کیا ہے  یہ آپ نے41 ٹائم پڑھنی ہے۔ اس کے بعد جب 41 مرتبہ پورا ہو جائے گا یہ ایک نشست میں آپ نے پڑھنا ہے صبح کے ٹائم ایک تسبیح درود شریف اور استغفار اور اس کے ساتھ 41 مرتبہ اس کے بعد آپ نے دن بھر چلتے پھرتے ، اٹھتے بیٹھتے اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَ ” پڑھتے رہنا ہے۔ کھلا پڑھیں جتنا پڑھ سکتے ہیں کم از کم سات سو چھیاسی 786 مرتبہ پڑھیں زیادہ جتنا چاہے آپ اس کو پڑھ سکتے ہیں پھر مغرب سے پہلے پھر آپ نے ایک نشست میں بیٹھ کے پھر اکتالیس 41 مرتبہ آپ نے پڑھ کر یہ سورۃ کو مکمل کر لینا ہے اس کے بعد پھر ایک تسبیح استغفار اور ایک تسبیح درود شریف کی پڑھنی ہے اور پھر دعا کرنی ہے ان شاء اللہ آج کے دن کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور دولت مند کر دیں گے ضرور عمل کیجیئے گا بہت فائدہ ہوگا۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمیہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریںہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad