دنوں کے وظائفوظائف

Sunday dua for any hajat o murad-mufti bilal qadri

اتوار کا دن آگیا۔ یا ارحم الراحِمین پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیں۔ جو مانگو گے۔۔۔ اللہ عطا فرمائے گا۔

in article

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام و علیکم ورحمت اللہ:

اتوار کا دن آگیا۔ یا ارحم الراحِمین پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیں۔ جو مانگو گے اللہ عطا فرمائے گا۔ روایات کے اندر آتا ہے کہ ایک شخص نے جب اللہ تعالیٰ کو اس اپنے اسم عظم یا ارحم الراحِمین سے ایک مرتبہ پکارا تو وہ آسمانی دنیا کے دروازے کھٹکنے لگ پڑے۔ جب دوسری مرتبہ اس نے کہا یا ارحم الراحِمین تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا فرشتوں سے کہ میرا بندہ کیا چاہتا ہے جب تیسری دفعہ اس نے کہا یا ارحم الراحِمین تو اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو اس کی مدد کے لئے بھیج دیا اور اس بندے نے کہا آپ کہاں سے آئے ہیں تو انھوں نے کہا رب نے آپ کی مدد کے لئے مجھے بھیجا ہے پھر وہ فرشتہ آ کے آپ کے ہر کام کے اندر اللہ کی طرف سے مدد کرتا ہے تو اگر آپ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر آپ کی ہر مراد و حاجت پوری فرمائیں یعنی آپ دعا کر رہے ہیں تین مرتبہ کر رہے ہیں پڑھ رہے ہیں اس کے بعد وہ فرشتہ آ جائے گا جب آپ دعا کریں گے تو فرشتہ آپ کی دعا پر آمین کہے گا اور جس جس دعا پر وہ آمین کہے گا اللہ آپ کی تمام دعاؤں کو قبول فرمائے گا پھر وہ دعا آپ نے روزی کے لئے کی ہے ، رزق کے لئے کی ہے ، پیسوں کے لئے کی ہے ، جاب کے لئے کی ہے ، پیار کے لئے کی ہے ، محبت کے لئے کی ہے ، شادی کے لئے کی ہے ، گھر کے لئے کی ہے ، گاڑی کے لئے کی ہے ، اولاد کے لئے کی ہے جس مقصد کے لئے کی ہے وہ آپ کی دعا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے گا اور اللہ آپ کی جھولیوں کو بھر دے گا۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

اتوار کے دن کی ایک تسبیح آپ نے درود شریف کی پڑھنی ہے اس کے ساتھ ایک تسبیح استغفار کی بھی ضرور پڑھنی ہے یہ اس وظیفے سے ہٹ کر ہوتا ہے لیکن یہ آپ نے ضرور پڑھنا ہے کم از کم ایک تسبیح درود شریف اور ایک تسبیح  استغفار پڑھنا ہے۔ یہ آپ اپنے اوپر فرض کر لیں۔ اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں اتنی آسانیاں کر دے گا کہ آپ نسلوں میں وصیت کر کے جائیں گے کہ اس عمل کو کبھی زندگی میں نہ چھوڑنا۔ اب ایک تسبیح درود شریف اور ایک تسبیح استغفار پڑھ لی۔ اب اس کے بعد آپ نے یہ ” یا ارحم الراحِمین ” عصر کے ٹائم تک یا رات باراں بجے تک کر سکتے ہیں گیارہ سو مرتبہ 1100 آپ نے یا ارحم الراحِمین پڑھنا ہے۔ تسبیح کے اوپر پڑھیں کاؤنٹر کے اوپر پڑھیں 1100 مرتبہ آپ نے لازمی پڑھنا ہے۔ 1100 سے سے اوپر آپ جتنا چاہیں گُڑ ڈالیں میٹھا ہوگا پھر جب مغرب تک ختم کر دیں یا رات بارہ تک ختم کریں پھر ایک تسبیح استغفار ایک تسبیح درود شریف پڑھیں اور پھر اللہ تعالیٰ سے مانگتے جائیں اور یاد رکھیئے گا کہ آپ کے ساتھ دائیں بائیں ایک فرشتہ اللہ نے بھیجا ہوا ہے جو آپ کی دعاوں پر آمین کہہ رہا ہوگا اور اللہ تعالیٰ آپ کو عطا فرمائیں گے اور دعا کیجئے گا یا اللہ ہمیں مانگنا نہیں آتا تو بن مانگے عطا فرمائیں آمین!۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad