
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام وعلیکم:
کل جمعے کا دن ایک بار پھر ہمیں نصیب ہو رہا ہے اور جمعہ کا دن تمام دنوں سے افضل ترین دن ہے۔ اس حوالے سے ہم نے بہت سارے وظائف آپ کے سامنے شیئر کیئے اور ہر جمعے ایک یا دو وظیفے آپ کے لئے لے کے آتا ہوں جو کہ بہت زیادہ کار آمد ہوتے ہیں اور ان کا بہت اچھا فیڈ بیک ملتا ہے اس لئے جیسے ہی جمعہ قریب آتا ہے لوگوں کے مجھے میسیجز آنے لگ جاتے ہیں کہ مفتی صاحب جمعہ کے حوالے سے کوئی خاص عمل عنایت فرما دیں تو آج کا یہ عمل ان شاء اللہ اتنا خاص ہے کہ ان تین صورتوں کو جمعہ کے دن کون سی تین صورتیں ” سورۃ الفاتحہ ، سورۃ الکوثر ، سورۃ الاخلاص ” ایک ساتھ کوئی فقیر بھی پڑھ لے یعنی جس کے پاس دو وقت کا کھانا بھی نہیں تو اگلے دن اللہ کے حکم سے وہ کروڑوں کا مالک بن جاتا ہے اور اس کے پڑھنے کی بہت بڑی طاقت ہے یہ حیران کر دینے والا معجزہ ہے۔
جو شخص چاہتا ہے کہ اسے ایسی ایسی جگہ سے رزق ملے جہاں سے اسے گمان نہ ہو تو اس کو چاہیئے کہ ” سورۃ الفاتحہ ، سورۃ الکوثر ، سورۃ الاخلاص ” بروز جمعہ کسی بھی وقت اس طرح پڑھے گا جیسے ابھی میں آپ کو تفصیل بتاؤں گا تو ایسی ایسی جگہ سے اس کو رزق ملے گا کہ جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہوگا اور اس کا کیا فائدہ ہوگا؟
تنگی ختم ہوگی ، بےحساب رزق ملے گا دنوں میں ان شاء اللہ کروڑ پتی بن جائے گا جیسے میں نے بتلایا کہ فقیر بھی پڑھ لے تو کروڑں کا مالک بن جاتا ہے۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
آپ نے کرنا کیا ہے کہ جمعے والے دن کسی بھی وقت یعنی جمعرات کو جب مغرب کا ٹائم ہو جائے مغرب کی نماز کے بعد سے لے کے جمعہ والے دن مغرب تک یہ عمل آپ کسی بھی وقت کر سکتے ہیں ایک نشست کے اندر پڑھنا ہے اگر گھر کا کوئی فرد پڑھے تو اپنے لئے علادہ پڑھے گا ٹھیک ہے۔ یہ ایک شخص کے لئے عمل ہے تو گھر کا ہر شخص اپنے لئے علادہ سے عمل کرے گا۔ کیا کرنا ہے۔ ” سورۃ الفاتحہ ” ایک سو گیاراں 111 مرتبہ پڑھنی ہے / ” سورۃ الکوثر ” سیونٹی نائن 79 مرتبہ اور اس کے بعد ” سورۃ الاخلاص ” 99 مرتبہ پڑھنی ہے اور اس عمل سے پہلے آپ نے گیاراں 11 مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے اور عمل کے بعد بھی گیاراں 11 مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے۔
اور پھر اس کے بعد اُسی جگہ پہ بیٹھ کے ہاتھ اٹھا کے دعا کریں اگر گھر میں کوئی میٹھا بنا سکتا ہے تو میٹھا بنا کے تقسیم کریں ان شاء اللہ آپ کے تمام مسائل ختم ہو جائیں گے ، تمام حاجتیں
پوری ہو جائیں گی ، تمام کی تمام مشکلات آسان ہو جائیں گی اور خاص طور کے اوپر رزق کی پریشانی اور معاملات اللہ تعالیٰ کے حکم سے ختم ہو جائیں گے یعنی رزق کی تنگی ہے ، بےبرکتی ہے کچھ بھی ایسے معاملات ہیں تو وہ ختم ہو جائیں گے تو یہ آسان سا عمل ہے جمعہ والے دن ضرور اس کو کیجیئے اللہ تعالیٰ سب کے رزق روزی میں برکت فرمائے آمین!
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں




