دنوں کے وظائفوظائف

Thrusday tasib for any hajat-mufti bilal qadri

آج جمعرات کے دن کی خاص تسبیح۔ غیب سے آواز آئے گی۔ مانگ لو آج جتنا مانگنا ہے۔ اس خاص وقت ہر دعا قبول۔

in article

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمت اللہ:

آج جمعرات کے دن کی خاص تسبیح غیب سے آواز آئے گی مانگ لو آج جتنا مانگنا ہے اس خاص وقت ہر دعا آپ کی ان شاء اللہ قبول ہوگی۔ جمعرات کا دن خاص دن ہوتا ہے اور اس کا سب سے بہترین اور خاص وقت مغرب کے درمیان ہوتا ہے اور مغرب کے بعد جمعہ شروع ہو جاتا ہے اور جمعہ کی گھڑیاں سب سے عظیم ترین گھڑیاں ہیں۔

جمعہ کا دن ایسا دن ہوتا ہے کہ اس وقت میں دعا قبول ہوتی ہے یعنی جمعہ کے دن مغرب کے بعد سے جمعہ کے دن مغرب تک جو دعا کریں گے قبول ہوگی لیکن آج جمعرات کے دن کا بھی ایک خاص وقت آپ کو بتانے لگا ہوں اور دوسرا آپ کو ایسی دعا بتانے لگا ہوں کہ جس کے بارے میں حدیث شریف کے اندر آتا ہے اس کے بعد جو مانگا جائے اللہ تعالیٰ ضرور عطا فرماتے ہیں۔ بہت ہی آسان بہت ہی خاص عمل ہے آپ جو بھی مانگنا چاہیں دولت ، رزق ، پیسہ ، صحت ، تندرستی ، پیار ، محبت ، شادی ، گھر ، گاڑی جو مانگنا چاہیں مانگ سکتے ہیں۔

بیماریوں سے / پریشانیوں سے نجات چاہتے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو نجات ضرور عطا فرمائیں گے۔ کونسا عمل ہے اس آرٹیکل میں شیئر کروں گا اور وقت کونسا ہے جس وقت کے اندر آپ نے خاص دعا کرنی ہے وہ بھی شیئر کروں گا۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

اب آپ نے کرنا کیا ہے کہ جمعرات والے دن پاکستانی وقت کے مطابق شام چار 4:00 بجے سے لے کے چھے 6:00 بجے تک یہ دو گھنٹے ایسے ہیں کہ اس وقت کے اندر دعا قبول ہوتی ہے ہر مانگی ہوی چیز اللہ تعالیٰ عطا فرماتا ہے اور اسی وقت پر ہم وہی وظیفہ کریں گے جس کے بارے میں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص یہ کلمات کہے تو اللہ تعالیٰ اس کو بخش بھی دیتا ہے اور اگر کوئی دعا کرے اللہ اس کی دعا کو قبول کرتا ہے پھر اگر وضو کر کے نماز پڑھے اس کی نماز بھی قبول کی جاتی ہے یعنی اس عمل کے بعد وہ شخص جو کام کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو شرفِ قبولیت عطا فرماتے ہیں۔

اول و آخر آپ نے تین مرتبہ درودِ ابراہیمئ پڑھنا ہے اور یہ پورے دن میں بھی کر سکتے ہیں لیکن چار 4:00  سے چھے 6:00 کے درمیان آپ نے خصوصی طور پر یہ عمل کرنا ہے۔ اس کے بعد جب عمل مکمل ہو جائے پھر دس روپے کی میٹھی ٹافی یا کچھ لے کے آپ تقسیم بھی کر سکتے ہیں۔ آپ نے صرف اور صرف 179 مرتبہ یہ دعا پڑھنی ہے جو آپ کی سکرین کے اوپر آرہی ہے۔

جمعرات کے دن کا وظیفہ

اور اسی طرح حدیث شریف میں آتا ہے کہ جب انسان رات کو سویا ہوا ہے یعنی وہ اپنی نیند کے اندر ہے اچانک سے اس کی آنکھ کھلی ہے کسی بھی وجہ سے آنکھ اس کی کُھلتی ہے اور وہ آنکھ کھلتے ہی جب یہ دعا پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو بخش دیتے ہیں اور جو دعا کرتا ہے اللہ اس کی دعا کو قبول فرماتے ہیں اور اس کے بعد جو نماز پڑھتا ہے اس کی نماز بھی قبول کی جاتی ہے تو اس لیے اس عمل کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں ہر جمعرات کو یہ عمل ضرور کریں۔ ان شاء اللہ آپ کی دعا ضرور قبول فرمائیں گے تو ضرور عمل کیجیئے گا۔

 

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

 

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad