
بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمت اللہ:
28 اکتوبر2023 بروز ہفتہ آخری چاند گرہن آخری ہے کہ پھر نہیں لگے گا اس سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن کب اور کتنے بجے لگے گا؟ پاکستانی وقت کے مطابق ٹائم کیا ہوگا صدقہ کیا ہوگا عمل کیا کرنا ہے احتیاط کیا کرنی ہے اس کی مکمل تفصیل انشاءاللہ اس آرٹیکل کے اندر آپ کے سامنے شیئر کروں گا۔ آپ سے گزارش کروں گا آرٹیکل کو پورا دیکھیں۔
جب بھی سورج گرہن لگتا ہے تو اس کے ساتھ ہی چاند گرہن بھی آجاتا ہے اور پچھلی چودہ کو بھی ہم نے آپ کو بتایا تھا تو اتنا ہی فرق ہوتا ہے سورج اور چاند گرہن کے اندر اور اس وقت بھی میں نے آپ کے ساتھ الحمدللہ بہت سارے وظائف شیئر کیئے تھے۔ جس کا ہمیں بہت اچھا اور پوزیٹیو ریسپانس ملا تو آج کے اس آرٹیکل میں بھی ایسا ہی ایک خاص عمل آپ کے سامنے شیئر کروں گا اور چاند گرہن کب لگے گا / کتنے بجے لگے گا کیا صدقہ دیں گے ، کیا عمل کریں گے ، کس مقصد کے لیے کریں گے ، احتیاط کیا کریں گے وہ ایک ایک چیز آپ کو بتانے جا رہا ہوں۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
پہلی بات یہ ہے کہ ٹائم کیا ہوگا کب لگے گا وہ تو آپ کو بتا دیئے کہ 28 اکتوبر پاکستانی ٹائم کے مطابق بتا رہا ہوں باقی آپ جس ملک کے رہنے والے ہیں آپ ادھر اپنا ٹائم دیکھ لیجیئے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق اس کا سٹارٹنگ ٹائم ہے وہ رات کو 11:01 بجے ہے یعنی 11:01 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا اور مکمل جو گرہن لگے گا وہ 1:14 منٹ ہے کیونکہ بارہ بجے ڈے چینج ہو جاتا ہے تو وہ پھر آپ کا 29 اکتوبر ہو جائے گا اور سنڈے کا دن ہوگا اور اس کے بعد جو اس کا اختتام ہوگا وہ پاکستانی وقت کے مطابق رات کو تقریباً تین بج کے چھبیس(3:26) اے- ایم پر اس کا اختتام ہوگا تو اس وقت کے اندر ہم نے کیا صدقات دینے ہیں کیا کرنا ہے وہ بھی بتلانے لگا ہوں۔
پہلی بات یہ ہے کہ آپ اس حوالے سے جو صدقہ دینا چاہتے ہیں وہ اپنے نام کے ساتھ صدقہ دیں جیسے میرا نام بلال ہے تو میرے نام میں حروف ہیں۔ ” ب ، ل ، الف ، ل ” اب ان حروف کے ہر قسم کے عداد اپنے ہیں اگر میں ان کو اپنا کرتا ہوں تو میرا تقریباً سکسٹی تھری (63) بنتا ہے تو 63 روپے کا آپ نے صدقہ دینا ہے۔ آپ اپنے نام کو دیکھ لیں گوگل سے بھی آپ کو مل جائے گا حروف عداد دیکھیں گے تو اس کی تفصیل آپ کو جو ہے وہ ساری مل جائے گی وہاں سے اپنے نام کا دیکھ کے آپ صدقہ کر سکتے ہیں۔ گندم کا صدقہ کر سکتے ہیں ، انڈے کا صدقہ کر سکتے ہیں ، نگدی پیسے کسی کو دے سکتے ہیں اگلے دن دے دیں کوئی مسئلہ نہیں ہے پیسے ہیں تو بہترین طریقہ یہ ہے سر سے لے کے پاؤں تک اپنے ان پیسوں کو پھیر کے آپ صدقہ دے دیں۔ ہر قسم کی بلاؤں ، پریشانیوں سے آپ محفوظ رہیں گے۔
نمبر دو اعمال کیا کرنے ہیں تو اگر آپ کو رزق کی تنگی ہے ، مال کی تنگی ہے ، پیسوں کی تنگی ہے ، کاروبار کی تنگی ہے ، جاب کی تنگی ہے۔ گھر میں سکون نہیں ہے / امن نہیں ہے لڑائی جھگڑا ہوتا ہے تو آپ نے اس وقت کے اندر رات گیاراں سے لے کے ساڑھے تین کے ٹائم قرآن پاک کی سورۃ ہے۔ ” سورۃ قریش ” یہ کم از کم تین سو تیرہ 313 مرتبہ آپ نے پڑھنی ہے اور کوشش کریں کہ اس پورے ٹائم کے اندر گیارہ سے ساڑھے تین آپ اس سورۃ القریش کو کثرت سے پڑھیں۔ اس سے آنے والے وقتوں میں آپ کے رزق / روزی کے مسئلے حل ہو جائیں گے اور امید ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس عمل کی برکت سے کروڑ پتی بھی ضرور کر دیں گے۔
تیسرا احتیاط کیا ہے ویسے تو اس کی شریعت میں کوئی احتیاط نہیں ہے ہاں جو حاملہ خاتون ہوتی ہے اس کے حوالے سے شریعت میں تو کوئی احتیاط نہیں ہے لیکن میڈیکلی طور پر کہا جا سکتا ہے جیسے ہم ہسپتال جاتے ہیں تو وہاں جو ایکسرے روم ہے یا جو سٹی سکین روم ہے تو وہاں باہر لکھا ہوتا ہے میں نے خود دیکھا ہے کہ حاملہ عورت یہاں نہ آئیں کیونکہ شواوں کی وجہ سے پرابلم ہو سکتی ہے تو اس کے علاوہ اور کچھ چیز نہیں ہیں تو ضرور عمل کیجئے گا بہت فائدہ ہوگا۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT




