نظرِبد و بندشوظائف

Kia apko nazre bad ha?-mufti bilal qadri

آپ پر نظر بد ہے؟ جادو ہے یا جنات خود چیک کریں۔ نظربد کی علامات اور توڑ۔

in article

بسم اللہ الرحمن الرحیم  السلام علیکم ورحمت اللہ:

 ہم آپ کے سامنے  نظرِ بد کے حوالے سے بات کریں گے کہ اگر کسی پر نظرِ بد ہے جیسے میں نے آپ کو بتایا کہ عموماً لوگوں کے سوال ہوتے ہیں  کہ ہم پر جادو ہوا ہے ، جنات ہیں  یا نظرِ بد ہے ، جادو کے اندر تعویزات وغیرہ بھی آ جاتے ہیں  تو اس لیئے ہم نے اس آرٹیکل میں جادو کے حوالے سے علامات بتا دی ہیں اگر آپ دیکھ لیں وہ علامات جو بتائی گئی ہیں تو آپ پر جادو ہے  اور اسی طرح جنات کے حوالے سے بھی بتا دیا ہے اگر وہ علامات ہیں  تو آپ کے اوپر جنات کے مسئلے ہیں  آج نظرِ بد کے حوالے سے دس بڑی علامات  آپ کے سامنے ذکر کریں گے۔

کہ آپ پر نظرِ بد کے معاملات ہیں  یا کس چیز کے معاملات ہیں تو نظرِبد کی دس بڑی علامات  ہم نے آپ کے سامنے نکالنی ہیں  اس میں بہت ساری علامات ہیں  لیکن عموماً یہ چیزیں  جو تجربات کے اندر آتی ہیں وہ آپ کے سامنے شیئر کریں گے  لیکن لازمی نہیں ہے  کہ نظرِ بد کی یہی علامات ہوں گی۔ اس کے علاوہ بھی بہت ساری نظرِبد کی علامات موجود ہیں تو چلیں شروع کرتے ہیں  نظرِ بد کی کون کون سی علامات ہیں۔

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

نمبر ایک: نظرِ بد کی وجہ سے عموماً سر میں درد یا پیٹ میں درد ہوتا ہے  بیٹھے بیٹھے یکدم پیٹ میں درد شروع ہو جاتا ہے  یا بیٹھے بیٹھے سر میں درد ہو جاتا ہے یا اکثر  یہ چیز ہوتی ہے  کہ پیٹ میں درد یا سر میں درد ہوتا ہے  تو اس کا مطلب ہے کہ نظرِ بد کے معاملات ہیں۔

نمبر دو: بچوں کا پڑھائی سے دل اٹھ جانا۔ بڑوں کا اپنے کام کاج سے دل اٹھ جانا۔ پہلے بڑا اچھا کام کر رہے تھے اچانک کام کرنا چھوڑ دیا  یا بچے بڑی اچھی پڑھائی کر رہے تھے اچانک پڑھائی کرنا چھوڑ دیا۔  ٹویشن نہیں جاتے ہیں  یا کسی بھی حوالے سے سبق کے اندر دھیان نہیں دیتے ہیں۔

نمبر تین: آنکھوں کا پھڑ پھڑانا بغیر کسی وجہ کے  آنکھوں کا پڑ پھڑپھڑانا ہے یہ بھی نظرِبد کی علامات میں سے ہیں۔

نمبر چار: چھوٹے بچے  جو ماں کا دودھ پیتے ہیں وہ ماں کا دودھ پینا چھوڑ دیتے ہیں یا بہت زیادہ رونے لگ پڑتے ہیں  اس کا مطلب ہے کہ نظرِبد کے معاملات ہیں۔

نمبر پانچ: اسی طرح جوڑوں کے اندر درد محسوس ہونا۔ یہ جو ہمارے جسم کے جتنے جوڑے ہیں  ان کے اندر درد محسوس ہونا  یہ بھی نظرِبد کی علامات میں سے ہے۔

نمبر چھ : دل کی دھڑکن کم یا بہت زیادہ تیز ہو جائے کبھی کبھار ہونا  یہ تو کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے  لیکن عموماً ایسا ہونا کہ دل بہت زیادہ تیز دھڑکے یا بہت زیادہ اس کا دھڑکنہ کم  ہو جائے تو یہ بھی نظرِ بد کے علامات میں سے ہے۔

نمبر سات: اسی طرح جب انسان کوئی نیک کام کرتا ہے نماز پڑھتا ہے یا تلاوت کرتا ہے  تو اس کے اندر بہت زیادہ اس کو جمائیاں آتی ہیں۔

نمبر آٹھ : جیسے میں نے بتایا تھا کندھے بھاری ہو جانا  یہ جنات کی علامات میں سے بھی ہیں  اور نظرِ بد کی علامات میں بھی ہیں کیونکہ اس میں جو تجربہ ہے  اس میں دونوں چیزوں کے اندر آیا  تو یہ کندھے بھاری ہو جانا  یہ دونوں مسائل میں سے ہو سکتا ہے۔

نمبر نو:  بات زیادہ تر بھول جانا  یعنی کسی نے کوئی کام کہا تھا تو وہ کام بھول جانا یا بات یاد تھی اچانک بھول جانا  یہ بھی نظرِ بد کی علامات ہیں

نمبر دس: گھر میں ، مال میں یا کاروبار میں نقصان ہونا۔  گھر میں نقصان ہونا ، گھر کے اندر بیماری شروع ہو جاتی ہے یا مال کے اندر کمی ہو جاتی ہے ، رزق کی کمی ہو جاتی ہے ، گھر میں کوئی نہ کوئی نقصان ہو جاتا ہے  یہ بھی نظرِ بد کی علامات ہیں۔

یہ دس بڑی علامتیں ہیں جو آپ کے سامنے ذکر کر دیں ہیں اگر یہ ایک  یا اس میں کچھ علامتیں پائی جائیں  تو یہ نظرِ بد ہے۔ آپ اس کی تشخیص بھی کر سکتے ہیں  جیسے ہم نے آپ کو بتلایا تھا  ایک گلاس پانی لے کے اس میں آپ کو پتا چل جائے گا  کیا آپ پر جادو ہے ، جنات ہیں ، نظرِ بد ہے  کیا ہے۔

اگر نظرِ بد ہو تو اس کو کیسے ختم ہو گی۔ سب سے پہلے سورة القلم اس کی آخری دو آیات  ہے۔

نظربد

یہ آخری دو آیات تین مرتبہ صبح تین مرتبہ شام  کو دم کریں اگر بچے ہیں  تو ان کی ماؤں کو چاہیئے  کہ وہ ان دو لائنوں کو یاد کر لیں۔  ہر وقت بچے کے اوپر دم کرتے رہیں۔ تین مرتبہ صبح کر لیں تین مرتبہ شام کو کر لیں انشاءاللہ جو نظرِ بد کے حوالے سے معاملات ہیں وہ ختم ہو جائیں گے۔

نمبر دو  حضرت جبرائیل علیہ السلام ایک مرتبہ  آپ علیہ السلام کے پاس تشریف لائے  آپ ﷺ پریشان تھے۔ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے پوچھا کہ یارسول اللہ ﷺ کیا ہوا تو آپﷺ نے فرمایا کہ حضرت  حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ  ان کو نظر لگ گئی ہے  تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے دعا سکھلائی  جب دعا اُن پر پڑی گئی تو فوری طور کے اوپر وہ ٹھیک ہو گئے  اور کھیلنے کودنے لگ پڑے  تو بچوں کے اوپر  زیادہ  نظرِبد ہوتی ہے  تو لازمی یہ دعا آپ صبح شام تین تین مرتبہ پڑھ  کے بچوں کے اوپر دم کریں ان شاء اللہ نظربد دور ہو جائے گی۔  بڑوں کے اوپر دم کرسکتے ہیں ، گھر کے اوپر آپ دم کرسکتے ہیں  اگر آپ کے گھر کو نظر لگ چکی ہو گی تو ختم ہو جائے گی۔ کونسی دعا ہے آپ کی سکرین پر آ رہی ہے۔

جنات

جہاں پہ یہ لفظ آجاتا ہے عاف الحسن والحسین  وہاں پر  آپ کا جو بھی ہے  جس کے اوپر آپ دم کرنا چاہتے ہیں  اس کا آپ نام لے سکتے ہیں  عاف  کوئی بھی نام ہو  جس پر دم کرنا ہے اس کا آپ یہاں پہ نام لے سکتے ہیں۔ ان شاء اللہ جیسے ہی دم کریں گے تو اس پر نظربد ختم ہو جائے گی  اور جو بھی بیماری ہوگی وہ ٹھیک ہو جائے گی۔

اسی طرح تیسری دعا جو  نظربد کے حوالے سے احادیث میں آئی ہے  وہ دعا بھی آپ صبح شام دم کر سکتے ہیں اور جو نظربد کا مریض ہو اسے پانی کے اوپر  دم کر کے بھی دے سکتے ہیں۔ کونسی دعا ہے  آپ کی سکرین پر آرہی ہے۔

نظربد ، جنات

یہ صبح شام آپ دم کریں  تین مرتبہ کریں ، پانچ مرتبہ ، سات مرتبہ  پھر پانی کے اوپر دم کریں یا ویسے دم کریں ان شاء اللہ  شفاء ملے گی۔

IMPORTANT LINKS

اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں

ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹیمینٹ بک کروائیں۔

BOOK APPOINTMENT

infeedad

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please Disable Ad