
بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم:
باراں ربیع الاول کا دن آرہا ہے اور اس دن کی بہت زیادہ اہمیت ہے فضیلت ہے سرکار دو عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے اس دن کے اندر اس دنیا میں بھیج کر ہم پر احسان عظیم کیا۔ دنوں میں سے سب سے بہترین دن باراں ربیع الاول کا دن ہے تو اس لیے چاہیے کہ ہم اس دن کو اپنے لیے زیادہ خاص بنائیں اور اس حوالے سے میں نے بہت سارے وظائف آپ کے سامنے شیئر کئے جو خاص طور پر درود شریف کے اندر ہیں ایک تو سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا دن ہے اوپر سے درود شریف کی عبادت قبولیت کی ہے تو دیکھئے اس سے ہمارے کام کیسے بنیں گے تو آج کے اس آرٹیکل کے اندر آپ کے سامنے نوافل شیئر کرنے ہیں جو آپ نے گیارہ ربیع الاول کی رات بارہ ربیع الاول کی رات دونوں راتوں میں صرف دو نوافل پڑھنے ہیں اور اس کے بعد ہاتھ اٹھا کے اللہ تعالی سے دعا مانگنی ہے۔
ابھی اس لنک پر کلک کریں اور اپنی اپائینٹمیٹ بک کروائیں۔
BOOK APPOINTMENT
اللہ تعالیٰ نے آپ کے جتنے بھی مسائل ہیں جاب کے حوالے سے ہیں ، شادی کے حوالے سے ہیں ، رزق کے حوالے سے ہیں ، کاروبار کے حوالے سے ہیں اور یاد رکھئے کہ جو یہ دو نوافل پڑھتا ہے سارا سال اللہ تعالیٰ اس کو خوش رکھتے ہیں کیسے خوش رہے گا۔ جب کوئی مسائل نہیں ہوں گے ، پریشانیاں نہیں ہوں گی ، ہر حاجت مقصد پورا ہوگا۔ انسان پورے سال کے اندر انشاءاللہ خوش رہے گا تو ان دو نوافل کو چھوڑنا نہیں گیارہ کو بھی پڑھیں اور بارہ کو بھی پڑھیں۔
اگر گیارہ کو رہ جاتا ہے تو بارہ کو پڑھیں۔ اس کے ساتھ تیراں تاریخ کو جو اگلی تاریخ آ رہی ہے اس کے ساتھ آپ اس کو ملا کے پڑھ سکتے ہیں تو کون سے نوافل ہیں اور ان میں کیا پڑھنا ہے آپ کے سامنے اس آرٹیکل کے اندر شیئر کروں گا۔
اگر چاہتے ہیں کہ آپ کی قسمت بدل جائے نفل پڑھنے ہیں۔ کیا پڑھنا ہے آپ نے دو رکعت نماز صلات الحاجت کی نیت کرنی ہے رات کے وقت آپ عشاء کی نماز کے بعد پڑھ سکتے ہیں سب سے بہترین وقت یہ ہے کہ آپ تحجد کے اندر پڑھیں اگر نہیں ہو سکتا تو جب سونے لگیں۔ سونے سے پہلے آپ یہ نوافل پڑھنے ہیں۔ نفل کی آپ نے صلات الحاجت کی نیت کرنی ہے اس کے بعد آپ نے اللہ واکبر کر کے ہاتھ باندھنا ہے ثناء پڑھنی ہے سورۃ فاتح پڑھنی ہے اس کے بعد پہلی رکعت کے اندر آپ نے سورت النصر پڑھنی ہے۔ سورت النصر آپ نے 21 مرتبہ پڑھنی ہے اور دوسری رکعت کے اندر سورت الاخلاص 19 مرتبہ پڑھنی ہے اور یہ دونوں دنوں کے اندر 11 ربیع الاول اور 12 ربیع الاول یا 12 ربیع الاول یا 13 ربیع الاول کو آپ نے نوافل پڑھنے ہیں اور جب آپ کے نوافل پورے ہو جائے نفل پڑھنے کے بعد آپ نے سیدھا سجدے کے اندر جانا ہے اور وہاں پہ 11 مرتبہ درود ابراہیمئی پڑھنا ہے وہ درود جو ہم نماز کے اندر پڑھتے ہیں اس کے بعد جب سجدے سے سر اٹھائیں سر اٹھانے کے بعد ہاتھ اٹھائیں دعا کے لئے پھر اول آپ نے 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے نماز والا پھر دعا کے اندر جس مقصد کے لئے آپ کا کوئی بھی مقصد ہے جاب ہے ، شادی ہے ، رزق ہے ، مسائل ہیں ، پریشانیاں ہیں۔ اس کے لئے آپ دعا کریں اور دعا کرنے کے بعد جب ختم کرنے لگیں پھر آخر کے اندر 11 مرتبہ درود ابراہیمئی پڑھ کے اپنے منہ پہ ہاتھ پھیرلیں پورے جسم کے اوپر ہاتھ پھیرلیں۔ انشاءاللہ والعزیز ان دونوں کی برکت دیکھئے گا ان نوافل کی برکت دیکھئے کہ آپ کی زندگی کا کیسے ٹرن آؤٹ ہوتا ہے تو انشاءاللہ ضرور ان نوافل کو پڑھئیے اللہ تعالی آپ کے تمام مسائل کو حل فرمائیں گے۔
IMPORTANT LINKS
اگر آ پ استخارہ کروانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں استخارہ. ہمارا یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں یوٹیوب. آن لائن قرآن اکیڈمی کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں.آن لائن قرآن اکیڈمی. ہمارے بارے میں جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں. ہمارے بارے میں




